امیر کویت نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کویت سٹی: امیر کویت شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح نےپاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا۔امیرکویت سے پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیرڈاکٹر ظفر اقبال نے ملاقات کی اور انہیں اپنی اسناد تقررپیش کیں ،اس موقع پر انہوں نے امیر کویت کو صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔پاکستانی سفیرسے گفتگوکرتے ہوئے امیرکویت نے کہاکہ ان کاملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم ان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں- انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ پاکستان کیساتھ خاص طور پہ غذائی پیداوار ، زراعت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔سفارتخانہ پاکستان کے مطابق کویت میں 90ہزار سے زائد پاکستانی رہتے ہیں اور سالانہ تقریباً ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن عزیز کو بھیجتے ہیں جو کہ فی کس سمندرپار پاکستانیوں کے حساب سے پہلے نمبر پہ ہے، کویت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے خلیجی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔گزشتہ نو ماہ کے دوران کویت کیلئے پاکستانی ایکسپورٹس میں پینتیس فیصد اضافہ دیکھا گیا اور حال ہی میں کویت نے پاکستانیوں کے لئے ویزا کی بہت سی کیٹگریز میں نرمی کی ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان میں
پڑھیں:
حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی
ویب ڈیسک:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سیکیورٹی انویسٹمنٹ فرینڈلی کمپلیکس (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری ہے۔ حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمپنیوں کی منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 86 فیصد زیادہ ہیں۔توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، اور ایس آئی ایف سی کی پالیسی اقدامات نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کر رہی ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی معاشی استحکام کی علامت بن گئی ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں