پاکستان نے باسمتی چاول اپنے نام رجسٹر کرانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے باسمتی چاول اپنے نام رجسٹر کرانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام بنا دی۔
وزارت تجارت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل محمد اشرف نےکہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات رجسٹرکرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،کچھ پراڈکٹس ہیں جو پاکستان کی ہیں اوراگرانہوں نےرجسٹر کروانےکی کوشش کی ہےتوہم نےانٹرنیشنل فورم پہ انہیں ہرجگہ پہ چیلنج کرتےہیں اس کی اپوزیشن کا پورا ایک میکانزم ہے،باسمتی پہ ہم نے ان کو ہرفورم پہ چیلنج کیا ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ان کی اپلیکشن باقاعدہ ریجکٹ ہوئی ہیں۔
جغرافیائی مصنوعات کی شناخت یعنی جی آئی سےمتعلق قومی کانفرنس سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نےخطاب کرتے ہوئےکہاپاکستان کی جغرافیائی شناخت سےمنسلک مصنوعات کی عالمی سطح پر برانڈنگ کی جائے گی،چھوٹےکسانوں،کاریگروں اورسپلائی چین میں شامل دیگر افراد کو فائدہ پہنچے گا،پاکستان میں دو سو سے زیادہ مصنوعات کی شناخت کی گئی ہے،باسمتی چاول اور سندھڑی آم سمیت بیس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے
وفاقی وزیر نےکہاکہ جغرافیائی شناخت سسٹم پاکستان کی معیشت میں نئی روح پھونک سکتا ہے۔ جی آئی نظام کے فروغ سے مقامی برآمد کنندگان کو زیادہ منافع ہوگا۔ چلغوزہ کو 4 علاقوں میں ممکنہ جی آئی کے طور پر متعارف کیا گیا۔
مزیدکہا جغرافیائی مصنوعات کی شناخت مقامی مصنوعات کو عالمی سطح پرمنفرد پہچان دیتی ہے۔پاکستان بیس مقامی مصنوعات کی رجسٹریشن کرکےان کو تحفظ دے چکا ہےجن میں باسمتی چاول، ہمالیہ پنک سالٹ،سندھڑی اورچونسا آم،کھجور،سندھی اجرک،ملتانی مٹی اور سرگودھا کے کینو وغیرہ شامل ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت نے کہا الحمدللہ 200 پروڈکٹس اڈینٹیفائی ہو چکے ہیں کیبنٹس تھے ان پہ کام ہو رہا ہے 20 ہو چکے ہیں لیکن اس کام کو تیز کرنا ہے ایف ای او کے ساتھ کولائبریریشن کر رہے ہیں، جی آئی نظام کی بہتری کے لیے قومی حکمت عملی تیارکی جا رہی ہے،اس سے پاکستان کی ثقافتی و زرعی وراثت کو تحفظ ملے گا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں،سیکیورٹی ذرائع
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: باسمتی چاول پاکستان کی مصنوعات کی
پڑھیں:
ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
ملتان:(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مقدار میں چھالیہ، سگریٹ، چائنا سالٹ اور جے ایم گٹکا برآمد کیا۔حکام نے بتایا کہ ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کی مجموعی مالیت کاتخمینہ تقریباً ایک کروڑ 55 لاکھ 46 ہزار روپے لگایا گیا ہے، ضبط شدہ اشیا اور گاڑی تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی تجارت کے خلاف مسلسل کوششوں اور قانونی کاروبار کے تحفظ کے لیے سرگرم رہنے پر ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم کی مستعدی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ہے اور بتایا کہ ایف بی آر ہر طرح کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات جاری ر کھنے، قومی محصولات کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کے معیشت اور عوام کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔