واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت لاس اینجلس میں پاکستان امریکن ٹیک کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے کے فروغ اور امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ اجلاس میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ سینئر ایگزیکٹوز، سرمایہ کاروں، اور کاروباری افراد سمیت کونسل کے چالیس سے زائد ممتاز ارکان نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد 17 مئی 2025 بروز ہفتہ پاکستانی قونصلیٹ، لاس اینجلس میں ہوا، جہاں قونصل جنرل عاصم علی خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے قونصلیٹ کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان اختراعی تعاون کو فروغ دینے میں پاکستانی نژاد ٹیک ماہرین کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ سرمایہ کاروں کو ایک شفاف، جدید اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان امریکن ٹیک کونسل کے لیے نجیب غوری کی بطور صدر باقاعدہ منظوری دی گئی، جسے سفیر پاکستان نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

سفیر پاکستان نے پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی آئی ٹی انڈسٹری کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تین ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جن میں ستر فیصد حصہ امریکی مارکیٹ سے حاصل ہوا۔ انہوں نے خاص طور پر سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، فن ٹیک، بی پی او اور کلاؤڈ سروسز میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔

اجلاس کے دوران کونسل کے ارکان کو حکومت پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت سے متعلق پالیسیوں اور سرمایہ کاری مراعات سے آگاہ کیا گیا، اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے کردار کو سراہا گیا جن کے ذریعے ٹیک شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں کونسل نے سال 2025-2026 کے لیے اپنے ایکشن پلان کی منظوری دی جس کے تحت امریکہ کے مختلف اختراعی مراکز میں پاکستان ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، امریکی ٹیک کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی وفود پاکستان کا دورہ کریں گے، اور مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور ہیلتھ ٹیک جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اپنے اختتامی کلمات میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کونسل کی فعال شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکن ٹیک کونسل، پاکستان کی ڈیجیٹل سفارت کاری کا ایک موثر اور کلیدی سہولت کار بن چکی ہے۔ انہوں نے کونسل کے ارکان کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ ان کی ہر ممکن معاونت کرتا رہے گا تاکہ پاکستان کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکن ٹیک کونسل سفیر پاکستان میں پاکستان پاکستان کے پاکستان کی کونسل کے کو فروغ

پڑھیں:

پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ مذاکرات میں دفاعی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دئیے جانے کو انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اعلیٰ سطح بات چیت باہمی اعتماد، بھائی چارے اور خطائی امن کیلئے مشترکہ سوچ کی واضح علامت ہے۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا اس سے ناصرف دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط ہونگی بلکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع بڑھانے سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ آخر میں امیر مرکزی جمعیت نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکی کے درمیان روابط آنے والے دنوں میں مزید وسعت اختیار کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام امریکی سفیر کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، قیصرشیخ
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان اور قطر کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور
  • پاکستان، اردن میں کئی سمجھوتے، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور: وزیراعظم، شاہ عبداللہ دوم میں ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے