خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں کی بدولت ملک کی صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

چینی کار ساز کمپنی بلڈ یور ڈریمز نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے مقامی کمپنیوں سے اشتراک عمل کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی سٹارٹ اپ ‘Book Me’کو سعودی عرب تک وسعت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں44گیسٹ ہاسز کی بحالی سے گرین ٹورازم کے تحت چار ہزار ملازمتیں میسر آئیں ہیں ۔

سندھ میں کینجھرجھیل اور گورکھ ہلز جیسے مقامات پر نجی شراکت داری سے سیاحتی ترقی کی نئی مثالیں قائم ہوئی ہیں ۔

جی سی سی سمیت 126 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔

ادھر پی آئی اے کی نجکاری میں 7بین الاقوامی کمپنیوں کی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ کی تیاری بھی جاری ہے۔

اشتہار .

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

اسلام آباد:

وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔

بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔ حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔

معروف کمپنی ’’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘‘ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان اب امداد نہیں بلکہ اختراع کی بنیاد پر عالمی تعلقات قائم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت پاکستان ڈیجیٹل سفارت کاری اور اختراعی معیشت کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال؛ صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
  • ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال: صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
  • نیوی کی سطح سمندر ،زیر آب او ر فضائی قوت میں نمایاں اضافہ ہوا،سربراہ بحریہ
  • نیوی کی سطح سمندر، زیرِ آب اور فضائی قوت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سربراہ بحریہ
  • اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر
  • ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، سرمایہ کاری میں کمی: وزارتِ خزانہ کی ماہانہ معاشی رپورٹ
  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل
  • مودی حکومت کی پالیسیوں سے نجی سرمایہ کاری جمود کی شکار ہے، جے رام رمیش
  • پی آئی اے کی نجکاری میں حکومت کو کامیابی کی امید کیوں؟ مشیر برائے نجکاری محمد علی نے بتادیا