ایس آئی ایف سی کے 2 سال؛ معدنی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی نئی راہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کے 2 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران پاکستان میں معدنی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی نئی راہیں کھلی ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنی سہولت کاری کے 2 سال مکمل کر لیے ہیں اور ان 2 برسوں میں پاکستان کے معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور صنعتی خودکفالت کی جانب مؤثر اور جامع پیش رفت دیکھی گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مربوط حکمت عملی اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے نتیجے میں معدنی شعبے میں نئی روح پھونکی گئی ہے، جو ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
اس دوران معدنی وسائل کے بہتر اور پائیدار استعمال کے لیے شفاف پالیسیاں متعارف کرائی گئیں، جنہوں نے مقامی و عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دیا اور خودکفالت کے ہدف کو قابلِ عمل بنا دیا۔ خاص طور پر ریکوڈک، سینڈک اور دیگر بڑے معدنی منصوبوں میں قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی ہے، جو پاکستان کی صنعتی خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
ان منصوبوں کو سعودی عرب، چین، امریکا اور کویت جیسے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے مزید تقویت ملی، جس نے پاکستان کے عالمی روابط کو بھی مضبوط کیا۔
ایس آئی ایف سی کے ذریعے نیشنل مائننگ فنڈ کے قیام، یکساں قوانین کی تشکیل اور جدید لائسنسنگ فریم ورک کا نفاذ عمل میں لایا گیا، جس نے اس شعبے میں شفافیت اور فعالیت کو نمایاں حد تک بہتر کیا۔ مزید برآں مائننگ میں جدید ٹیکنالوجی، ریموٹ سینسنگ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کے شفاف اور مؤثر طریقے متعارف کرائے گئے، جنہوں نے عالمی معیار کے مطابق اس شعبے کو ازسر نو استوار کیا۔
ایس آئی ایف سی کی 2سالہ کارکردگی اس امر کی غماز ہے کہ پاکستان کے قدرتی وسائل کو کس طرح ایک ٹھوس، پائیدار اور خود کفیل معاشی نظام میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ سفر نہ صرف ملکی سطح پر ترقی کے دروازے کھول رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک قابلِ بھروسا سرمایہ کاری مرکز کے طور پر اجاگر بھی کر رہا ہے۔
یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر پالیسی سازی مربوط، شفاف اور طویل المدتی ہو تو پاکستان جیسے وسائل سے بھرپور ملک میں صنعتی ترقی اور معاشی خودکفالت محض خواب نہیں، حقیقت بن سکتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری
پڑھیں:
صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد نے پیسک ہائوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت گروپ کے جنرل مینیجر مسٹر شوژن کررہے تھے۔ چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا۔چین کے گروپ نے سولر چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے چین کے گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔ چین کا گروپ پنجاب کے کسی بھی سپیشل اکنامک زون میں کارخانہ لگائے 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی موجود ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سازگار ماحول کے باعث چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کار کارخانے لگا رہے ہیں اور یہاں نئی سرمایہ کاری آنے سے معشیت بہتر اور مقامی لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت کا فوکس بھی الیکٹرک وہیکلز کا فروغ ہے۔ ملاقات میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی موجود تھے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے وفد میں گروپ کے پروڈکشن منیجر ژونگ وی، آر اینڈ ڈی ڈائریکٹر ژا شوآنگ اور کمپنی کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔