پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں یہ پاکستان کی آٹھویں مدت کار اور 2013 کے بعد اس کی پہلی صدارت ہے۔ اسلام آباد نے جنوری 2025 میں ایک غیر مستقل رکن کے طور پر اپنی موجودہ دو سالہ مدت کا آغاز کیا اور 2026 کے آخر تک کام کرے گا۔
پاکستان یو این سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر
تنازعات سے دوچار دنیا میں پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت گوکہ علامتی ہے لیکن وہ اہم اسٹریٹجک کردار ادا کرسکتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، عاصم افتخار احمد نے چیلنجز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، ''پاکستان ایک ایسے وقت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے جا رہا ہے جب عالمی ہنگامہ خیزی، بڑھتے ہوئے تنازعات، پیچیدہ جغرافیائی سیاسی اور جیو اسٹریٹیجک منظر نامے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
‘‘ پاکستان کے لیے اس صدارت کا مطلب؟اگرچہ صدارت ماہانہ بنیاد پر گردش کرتی ہے اور اس کے پاس ایگزیکٹو اتھارٹی نہیں ہوتی ہے، لیکن یہ صدارتی عہدے پر فائز ملک کو کونسل کے ایجنڈے اور لہجے پر اثر انداز ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
انسانی حقوق کونسل: پہلگام حملے پر بھارت اور پاکستان میں بحث
ایسے وقت جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کئی اہم مسائل بالخصوص غزہ اور یوکرین جیسے مسائل پر تیزی سے تعطل کا شکار دیکھا جا رہا ہے، یہ عالمی پلیٹ فارم اہمیت کا حامل ہے۔
کثیرالجہتی میکانزم پر عالمی اعتماد میں کمی کے باوجود، پاکستان کی قیادت، خواہ یہ مختصر ہی کیوں نہ ہو، پر قریبی نگاہ ہو گی۔توقع ہے کہ پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپنی صدارت کے دوران کم از کم دو کھلے اجلاس بلائے گا۔ ایسے اشارے ملے ہیں کہ وہ ان اجلاس میں آپریشن سیندور اور جموں و کشمیر کی صورتحال جیسے موضوعات کو زیر بحث لا سکتا ہے۔
پاکستان کے مستقل نمائندے، عاصم افتخار احمد نے تنازعات کے پرامن حل کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ''پاکستان بات چیت اور سفارت کاری کا پرزور اور مستقل حامی رہا ہے… ہم سلامتی کونسل کے کام میں ایک اصولی اور متوازن نقطہ نظر لائیں گے۔‘‘
انہوں نے کثیرالجہتی ادارے کو مضبوط بنانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا عہد کیا۔
بھارت کا ردعملپاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے سے ایک دن قبل پیر کو بھارت نے ایک بار پھر سرحد پار دہشت گردی میں اسلام آباد کی شراکت کا الزام دہرایا۔ اس حوالے سے اس نے پہلگام حملے کا ذکر کیا۔
گزشتہ اپریل میں بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے میں چھبیس سیاح ہلاک ہوئے تھے۔
نئی دہلی نے اس کے لیے پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مورد الزام ٹھہرایا لیکن اسلام آباد نے اس کی تردید کی اور واقعے کی عالمی جانچ پر زور دیا۔بھارت نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں 'دہشت گردی کی انسانی قیمت‘ نامی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں بین الاقوامی دہشت گردی کے مبینہ اسپانسر کے طور پر پاکستان کے کردار کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔
بھارت پاک کشیدگی پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا ہوا؟
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کے روز نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد اس تباہی کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانا ہے، کہ دہشت گردی نے دنیا کو تباہ کردیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف عالمی موقف تیار کرنا ہے۔
جے شنکر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہو جائے کہ دہشت گردوں کو کسی قسم کی رعایت نہ ملے۔
انہوں نے کہا،''دنیا کو کچھ بنیادی تصورات پر اکٹھا ہو جانا چاہیے، دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں، ان کے ساتھ پراکسی کے طور پر برتاؤ نہیں، اور جوہری بلیک میلنگ کے آگے جھکنا نہیں۔‘‘
بھارتی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت کا ردعمل دہشت گردی کے خلاف 'زیرو ٹالیرینس‘ کے پیغام کی نشاندہی کرتا ہے۔
ادارت: صلاح الدین زین
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں
روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی بحالی کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبینزیا نے یہ مؤقف اکتوبر کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال ہوگئیں
خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث اسلحہ کی خرید و فروخت سمیت مختلف پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام یورپی طاقتوں کی جانب سے سنیپ بیک نامی طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔
ایران نے پہلے ہی متنبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔ اس حوالے سے روسی سفیر نے کہا کہ ہم ان پابندیوں کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا
ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا دو متوازی حقیقتوں میں بٹ گئی ہے، کچھ ممالک کے لیے سنیپ بیک نافذ ہو چکا ہے لیکن ہمارے نزدیک اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
نیبینزیا کے مطابق یہ صورتِ حال ایک نیا مسئلہ پیدا کر رہی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی برادری اس تضاد سے کیسے نکلتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقوام متحدہ ایران جوہری پروگرام روس یورپین یونین