تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون 2025)ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایسا حملہ کریں گے جو اسے پچھتانے پر مجبور کردے گا،اسرائیلی حملوں کا اسی کی زبان میں جواب دیں گے،ہم دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیں گے،ہم جنگ کو وسعت دینا نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دیاجائیگا،اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ہر کمانڈر کے ہاتھ سے گرنے والا پرچم نیا کمانڈر اٹھائے گا اور میدان جنگ میں اترے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ترک صدر سے فون پر بات ہوئی،میں نے واضح کیا جنگ ہم نے شروع نہیں کی۔دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت حملے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایرانی صدرمسعود یزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

ایران جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔ایٹمی ہتھیاروں کا حصول ہمارا مقصد نہیں تھا۔پرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے۔خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی تھی کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پس پشت ڈال دینا چاہیے اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔

ایرانی صدر نے یہ بات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس مذہبی فتوے کو دہراتے ہوئے کہی تھی جس میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ممانعت کی گئی ہے۔ہمیں جوہری توانائی اور تحقیق کا حق حاصل ہے اور کوئی ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔انہوں نے عوام سے کہاتھا کہ صیہونی ریاست نے جنگ مسلط کردی تھی۔بحران کے دوران صبر سے کام لیں،ہم کسی پرغلبہ نہیں چاہتے،جارحیت کرنیوالوں میں سے نہیں تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل ایک ایک کرکے مسلمان ملکوں کو نشانہ بنارہا ہے۔اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی غندہ گردی تھی۔اسرائیل طاقت کے زور سے ہمیں مٹا نہیں سکتا،ایک شہید ہوگا تو اس کی جگہ لینے کیلئے سو کھڑے ہونگے۔ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اگر مجبور کیا گیا تو جنگ کی حدیں ٹوٹیں گی مگر ایران دفاع میں پیچھے نہیں ہٹے گا،  وزیر خارجہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہنا  ہے کہ ایران کا مقصد اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کو ہمسایہ ممالک تک وسعت دینا نہیں ہے، اگر صورتحال نے مجبور کیا تو ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیاں مکمل طور پر خوددفاع کے اصول کے تحت کی جا رہی ہیں اور اگر بیرونی جارحیت بند ہو جائے تو ایرانی ردعمل بھی رُک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں واقع “ساوتھ پارس” گیس فیلڈ جسے ایران قطر کے ساتھ شیئر کرتا ہے،  پر اسرائیلی حملہ “کھلی جارحیت اور نہایت خطرناک اقدام” ہے، اس نوعیت کی کارروائی دراصل جنگ کو ایران کی سرزمین سے باہر پھیلانے کی کوشش ہے، جو ایک “اسٹریٹجک غلطی” ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل دانستہ طور پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، ان مذاکرات کے چھٹے دور کے لیے ایران نے ایک نیا مجوزہ معاہدہ تیار کیا تھا جو اتوار کے روز پیش کیا جانا تھا لیکن حالیہ اسرائیلی حملوں کے باعث اجلاس منسوخ کرنا پڑا۔

عباس عراقچی نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل کی یہ کارروائی امریکی حمایت اور منظوری کے بغیر ممکن نہ تھی، ایران، امریکا کی جانب سے دیے گئے اس بیان کو قبول نہیں کرتا جس میں واشنگٹن نے اسرائیلی حملوں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا واقعی اپنی نیت صاف ظاہر کرنا چاہتا ہے تو اُسے چاہیے کہ وہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی کھلے عام مذمت کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل پرایسا حملہ کریں گے جو اسے پچھتانے پر مجبور کر دے گا، ایرانی صدر
  • اسرائيل کی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے، عوام کی زندگی معمول پر لا رہے ہيں، مسعود پزشکیان
  • ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہارِ تشکر کے نعرے،ویڈیووائرل
  • ڈاکٹر مسعود پزشکیان، صیہونی جارحیت میں امریکا براہ راست شریک ہے
  • اگر مجبور کیا گیا تو جنگ کی حدیں ٹوٹیں گی مگر ایران دفاع میں پیچھے نہیں ہٹے گا،  وزیر خارجہ
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابط
  • اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر
  • پاکستان، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ، اسرائیلی حملے کی مذمت