پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار، گندم کی سینکڑوں بوریاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار، گندم کی سینکڑوں بوریاں برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز
فیصل آباد (آئی پی ایس ) ایف آئی اے نے پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت مزید دو ملزمان گرفتار لئے۔فیصل آباد میں ایف آئی اے نے پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت مزید دو ملزمان گرفتار لئے، ملزمان کی نشاندہی پر مسروقہ گندم کی 525 بوریاں برآمد کرلی گئی جبکہ چار ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پاسکو ساہیوال کے زونل ہیڈ طارق محمود اور پرائیویٹ بروکر محمد منشا کو گرفتار کر لیا، ملزم طارق کی نشاندہی پر پرائیویٹ گودام سے مسروقہ 350 بوری گندم برآمد کی گئی جبکہ ملزم بروکر منشا سے مسروقہ 175 بوری گندم اور 125 خالی تھیلے برآمد کئے گئے۔ایف آئی اے پاسکو تاندلیاں والا میں ہونے والے گندم چوری کیس میں پہلے ہی اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، گرفتار ملزمان کے بینک اکاونٹس اور جائیداد کی تفصیل بھی حاصل کی جا رہی ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا کہنا ہے کہ گینگ سرکاری گندم میں مٹی ملانے اور کروڑوں روپے مالیت کی بارہ ہزار بوری گندم چوری میں ملوث ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری فلسطین امن بورڈ میں پاکستان کوشمولیت کی دعوت عظیم کامیابی ہے، طاہر اشرفی نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات، اووبلنگ نقصانات پر 17فیصد قابو پا لیا،اویس لغاری کراچی، گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی امریکی افواج کا انخلا، عراق نے اپنے عین الاسد ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.