راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن، 11 ملزمان سرنڈر، کئی ٹھکانے اور بنکرز تباہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راجن پور پولیس نے کچہ عمرانی، سکھانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ان کے متعدد ٹھکانے اور بنکرز مکمل طور پر تباہ کر دیے۔ پولیس کے مؤثر اور بھرپور ایکشن کے نتیجے میں علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے درست گولہ باری کی گئی۔ کارروائی کے دوران دباؤ بڑھنے پر 11 خطرناک ڈاکوؤں نے بھاری اسلحے سمیت پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ تمام گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے اس بھرپور آپریشن کے بعد کئی دیگر ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق کچے کے علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا اور علاقے کو ڈاکوؤں سے مکمل طور پر پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔