جعلی پولیس افسر بن کر رشوت وصول کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
جعلی پولیس افسر بن کر شہریوں سے رشوت وصول کرنے والا جعلی انچارج انویسٹیگیشن گرین ٹاؤن پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزم کامران خود کو انچارج انویسٹیگیشن ظاہر کر کے عوام کو دھوکا دے رہا تھا۔ گرین ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش اور ریکارڈ چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ ملزم کامران کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں اور وہ گرین ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ نہ صرف عوام سے رشوت وصول کرتا رہا بلکہ اپنے علاقے میں بھی خود کو انچارج انویسٹیگیشن متعارف کرواتا تھا۔ ملزم کے مطابق وہ اب تک پولیس افسر بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔ ملزم کامران کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی پر ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او گرین ٹاؤن خضر حیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرین ٹاؤن
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.