نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دینےکی ضرورت ہے، نگران وزیر اعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ سوشل ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ، یوتھ افیئرز اور پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری والے اس اہم محکمے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عام عوام کو براہ راست فائدہ ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ سوشل ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ، یوتھ افیئرز اور پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری والے اس اہم محکمے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عام عوام کو براہ راست فائدہ ہو سکے۔ ہسپتالوں میں سوشل ویلفیئر کے ذریعے مفت ادوویات کی فراہمی صرف مستحق مریضوں تک کو یقینی بنائی جائے۔ گلگت بلتستان میں خصوصی افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے، ہمیں ان کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے اور تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہو گ اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ خصوصی افراد کو جدید شعبوں سے منسلک ہنر مندی کے حوالے سے اور مالی معاونت کے ذریعے اپنے خاندان اور معاشرے کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا اہل بنائیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنی یوتھ اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے ای مارکیٹنگ، آئی ٹی سمیت جدید ٹریننگ کا انعقاد کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
نگران وزیر اعلیٰ نے سوشل ویلفیئر کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ کے دفاتر کو تمام اضلاع تک وسعت دینے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت دی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو بہترانداز میں جاری رکھنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ یوتھ کو لون کی فراہمی کیلئے قائم انڈومنٹ فنڈ کا سلسلہ جاری رہے تاہم خزانے پر بوجھ کم سے کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ طریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد حکومت کو اپنی سفارشات پیش کریں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ یوتھ ریسورس سنٹرز کو ضلعوں میں وسعت دینے کیلئے ڈونرز کا تعاون حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ تمام اضلاع کے یوتھ کو مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مناسب پلیٹ فارم میسر ہو۔