گلگت بلتستان کی 14 رکنی نگران کابینہ کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
چیئرمین جی بی کونسل وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد 14 رکنی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ میں 10 وزیر اور 2 مشیر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ماہ کی تاخیر کے بعد بالاخر گلگت بلتستان کی نگران کا بینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین جی بی کونسل وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد 14 رکنی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ میں 10 وزیر اور 2 مشیر لیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ میں شامل کیے گئے وزیروں میں ساجد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، کرنل (ر) ابرار اسماعیل، مہر داد، شرف الدین، مولانا سرور شاہ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین، ڈاکٹر نیاز علی، سید عادل شاہ اور بہادر علی شامل ہیں جبکہ نگران کابینہ میں دو مشیر بھی لیے گئے ہیں جن میں سیدہ فاطمہ اور عبد الحکیم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جی بی اسمبلی کی مدت گزشتہ سال نومبر کی 24 تاریخ کو ختم ہوئی تھی جس کے بعد 26 نومبر کو نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف لیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ کی تاخیر کے بعد آج جمعہ کے روز 14 رکنی نگران کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کابینہ میں کر دیا گیا کابینہ کا نگران کا کے بعد
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی