12 وزراء اور 2 مشیر ان ، گلگت بلتستان نگران کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد :(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان کی نگران حکومت کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔گلگت بلتستان کونسل سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ میں 12 وزیر اور دو مشیر شامل ہیں۔
نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی سفارش پر وزیراعظم پاکستان نے بحیثیت چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نگران کابینہ کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔
نگران کابینہ میں ساجد علی بیگ ،انجینئر الطاف حسین ،غلام عباس ،کرنل ریٹائرڈ ابرار اسماعیل ،مہرداد ،شرافت دین ،مولانا سرور شاہ ،راجہ شہباز خان ،ممتاز حسین، ڈاکٹر نیاز علی، سید عدیل شاہ ،بہادر علی، سیدہ فاطمہ اور عبدالحکیم شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔