شہرِ قائد میں 2 ماہ کیلئے بڑی پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
سٹی 42 : شہرِ قائد میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی کٹائی پر 2 ماہ کےلئے پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق یوٹیلیٹی سروس اداروں، افراد،تمام ترقیاتی منصوبوں پر ہوگا۔
کراچی میں غیر قانونی سڑک اور فٹ پاتھ کھدائی روکنے کے لیے دو ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کراچی کے کمشنر حسن نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق پابندی 2 مارچ تک برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تمام یوٹیلیٹی سروس فراہم کنندگان، افراد اور ترقیاتی منصوبوں پر ہوگا، تاہم مقامی حکومت کے کام اور وہ کھدائی جس کے لیے سندھ حکومت کی رسمی اجازت اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مقرر کردہ رہنما اصولوں پر عمل ہو، مستثنیٰ ہوگی۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان
کراچی میں پابندی کے نفاذ کیلئے سیکشن 144 نافذ کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور مجرمانہ مقدمات درج کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔