یاسمین راشد کا این اے 130 فیصلے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے این اے 130 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی لیگل ٹیم سے جیل میں مشاورت کے بعد اپنے وکیل کو ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی ۔ یاسمین راشد کے وکیل کے مطابق ٹربیونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے درخواست دیدی ہے ۔ ٹربیونل کے فیصلے کی کاپی ملتے ہی عدالت میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ ٹربیونل کی جانب سے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا گیا ۔ ٹربیونل نے تکنیکی بنیادوں پر یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن مسترد کی ۔ لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف الیکشن پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یاسمین راشد
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔