این سی سی آئی اے کی صارفین کیلئے نئے سال کی پہلی ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے صارفین کے لیے نئے سال کی پہلی سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں آن لائن فراڈ اور ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر زور دیا گیا ہے۔ ایجنسی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہری اصول یاد رکھیں، کلک کرنے سے پہلے ضرور سوچیں، کیونکہ یہی احتیاط بڑے مالی اور ڈیجیٹل نقصان سے بچا سکتی ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق آج کے دور میں پڑھے لکھے اور باشعور افراد بھی سائبر جرائم کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں، کیونکہ ہیکرز اب صرف تکنیکی طریقے استعمال نہیں کرتے بلکہ جذبات، لالچ اور خوف کو ہتھیار بنا کر لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے تمام آن لائن اکاؤنٹس کے لیے مضبوط پاسورڈز کا انتخاب کریں اور پاسورڈ میں اپنا نام، تاریخِ پیدائش یا سادہ اعداد استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام اکاؤنٹس پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (ٹو ایف اے) فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جسے ڈیجیٹل سیکیورٹی کے لیے ایک اضافی اور مضبوط حفاظتی حصار قرار دیا گیا ہے۔
ایجنسی نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی فون یا میسج کے ذریعے کسی کو اپنا ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) بتائیں۔ ایڈوائزری کے مطابق اگر کوئی پیغام غیر معمولی انعام یا فائدے کا لالچ دے تو اسے فراڈ سمجھا جائے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔