data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نئے سال کی آمد کے موقع پر جہاں شہری خوشیوں، مبارکبادوں اور پیغامات کے تبادلے میں مصروف ہیں وہیں سائبر جرائم پیشہ عناصر نے بھی اس موقع کو ایک بار پھر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسی تناظر میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سالِ نو کے موقع پر شہریوں کو مختلف نمبروں سے مبارکباد، تحائف اور خصوصی آفرز کے نام پر مشکوک پیغامات اور لنکس موصول ہو رہے ہیں، جن کا مقصد صارفین کی ذاتی معلومات، ڈیٹا اور اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسے کسی بھی نامعلوم یا مشکوک لنک پر ہرگز کلک نہ کیا جائے کیونکہ یہ لنکس صارف کے موبائل فون میں موجود حساس معلومات چوری کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

این سی سی آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ سائبر نوسرباز جعلی تحائف، انعامی اسکیموں اور خصوصی آفرز کا جھانسا دے کر صارفین سے واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ، ون ٹائم پاس ورڈ اور دیگر خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ادارے کے مطابق اگر کوئی صارف اپنا واٹس ایپ یا کسی بھی ایپلیکیشن کا کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کر دیتا ہے تو اس کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، جس کے بعد نہ صرف ذاتی ڈیٹا بلکہ رابطہ نمبرز اور تصاویر بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس اور پیغامات موبائل ڈیٹا کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ ایسے لنکس کے ذریعے مال ویئر یا اسپائی ویئر انسٹال ہو جاتا ہے جو پس منظر میں صارف کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ ذریعے سے موصول ہونے والے پیغامات پر فوری ردعمل دینے کے بجائے پہلے اس کی تصدیق کریں۔

ادارے نے واضح کیا کہ جاری کی گئی یہ ہدایات حکومت کے شفافیت، احتساب اور عوام کے ڈیجیٹل تحفظ کے فروغ کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ این سی سی آئی اے سائبر جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل اصلاحات پر عمل پیرا ہے اور عوامی آگاہی کو اس سلسلے کی اہم کڑی قرار دیتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کسی بھی قسم کے مشکوک پیغامات، کالز یا لنکس کا سامنا ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں تاکہ سائبر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی سی آئی اے کسی بھی کے لیے

پڑھیں:

موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل