2025-11-04@08:55:09 GMT
تلاش کی گنتی: 22062

«کے تاجروں»:

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں جنوبی افریقی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔ ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ SQUAD UPDATE ????   FAISALABAD: Momentum Multiply...
    سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ  ہوسکے۔ شہباز شریف کی جانب سے وکلا نے مزید دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعظم شہباز شریف کے دعوی پر سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے رشوت کا جھوٹا الزام عائد کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کے رُوبرو پیش ہوئے، وہ اپنا بیان قلمبند...
    آغاخان میوزک ایوارڈ نے سال 2025-2023 کے لیے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک پاکستانی فنکار بھی شامل ہے۔ آغاخان میوزک ایوارڈ کی جانب سے اعلان کردہ 11 حتمی امیدواروں کا فیصلہ جیوری کمیٹی نے کیا، ان امیدواروں میں دنیا بھر خصوصاً مسلم ممالک سے تعلق رکھنے فنکار شامل ہیں جن کا انتخاب دنیا بھر کے 400 نامزد امیداروں میں سے کیا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے منتخب امیدواروں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے قوال استاد نصیر الدین سامی بھی شامل ہیں جن کا تعلق صوفی شاعر امیر خسرو سے منسوب ہندوستان کے کلاسیکی ‘دلی گھرانے’ سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا اعزاز: ’ویژن پاکستان‘ نے آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 جیت لیا...
    فائل فوٹو  سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارتی پنجاب سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان روانہ ہوگئے۔سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔یہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی مناسبت سے منائی جانے والی سالانہ مذہبی تقریبات ہیں، جس میں دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد شرکت کرتے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق مئی میں پاک بھارت جھڑپوں کے بعد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا یہ پہلا موقع ہے۔پاکستان میں سکھ برادری اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے سخت سیکیورٹی اور خصوصی...
    قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمحکمہ ، ماحولیاتی تحفظ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، محکمہ مواصلات و تعمیرات، پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی ا ور ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت 08 مختلف عہدوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔  ریونیو ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفس راجن پورمیں جونیئر کلرک کی 4 کیلئے 5 امیدوار تحریری، انگریزی ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کی 6 اسامیوں کیلئے27 امیدوار۔ اسی اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ سروسز کی 2 اسامیوں کیلئے 11 امیدوار ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ ورکس کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ...
    بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر...
    پاکستان کے دل پنجاب کا تاریخی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میدان آخری بار 2008 میں اُس وقت بین الاقوامی مقابلے کا میزبان بنا تھا جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک روزہ میچ یہاں منعقد ہوا۔ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان 6 سال تک عالمی کرکٹ سے محروم رہا، جس کے باعث قومی ٹیم کو اپنی ’ہوم سیریز‘ متحدہ عرب امارات میں کھیلنا پڑی۔ مزید پڑھیں: فیصل آباد کو 17 سال بعد میزبانی مل گئی، بنگلہ...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )  معروف صحافی اور سینئر میڈیا پروفیشنل اظہر جاوید کو سماء ٹی وی پاکستان کا بیورو چیف برائے برطانیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اظہر جاوید کو براڈکاسٹ جرنلزم میں 28 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ سیاسی رپورٹنگ، نیوز روم لیڈرشپ اور بین الاقوامی میڈیا آپریشنز کے شعبوں میں وسیع مہارت رکھتے ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پاکستان کے کئی بڑے میڈیا اداروں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں اے آر وائی نیوز میں بیورو چیف برطانیہ و یورپ، دنیا میڈیا گروپ میں ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز آپریشنز، جیو نیوز کے یوکے نمائندہ اور آزاد ڈیجیٹل پاکستان کے رپورٹر شامل ہیں۔ ...
    تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے، آئے روز گلگت بلتستان اور چین بارڈر پر تاجروں سمیت، وکلاء اور دیگر ملازمین اپنے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہر انتخابی حلقے سے بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی، ہمارے مسائل کے ذمہ دار نااہل قیادت اور موروثی سیاست ہے، جماعت اسلامی فرسودہ نظام اور روایتی قیادت کو تبدیل کر کے دم لے گی، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر گلگت بلتستان...
    بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز نے ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی، جس میں سیکورٹی فورسز نے انتہائی مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد بلوچستان میں مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی...
    پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے آئرن مین 70.3 انطالیہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے ترکیے کے شہر انطالیہ میں ہونے والی ہاف آئرن مین مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سوئمنگ، بائیک رائیڈ اور رننگ پر مشتمل ہاف آئرن مین کے طور پر مشہور ایونٹ میں دنیا کے 90 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا، احمد عزیر آئرن مین انطالیہ مکمل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔ آئرن مین 70.3 میں ایتھلیٹس کو ایک ساتھ 1.9 کلو میٹر اوپن واٹر سوئمنگ، 90 کلو میٹر بائیک رائیڈ اور 21.1 کلو میٹر رننگ کرنا ہوتی ہے۔ انطالیہ کے ایونٹ میں انگلینڈ کے سیم بارلے ٹاپ پر رہے۔ احمد عزیر کوہ پیمائی...
    پاکستان کی ترقی اور اہم آئینی و انتظامی امور میں بہتری کے لیے 27ویں آئینی ترمیم کا نفاذ ایک ناگزیر قومی ضرورت بنتا جا رہا ہے۔ مختلف حقائق کی روشنی میں درج ذیل نکات اس ترمیم کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو تو اختیارات مل گئے، مگر بلدیاتی حکومتیں 90 فیصد اضلاع میں یا تو ختم کر دی گئیں یا انہیں بااختیار نہیں ہونے دیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 140-اے کے باوجود صوبوں نے گزشتہ 15 برسوں میں عوام کو مستقل مقامی حکومتیں فراہم نہیں کیں۔ 27ویں ترمیم اس خلا کو پُر کرنے کی کوشش ہے۔ عالمی ماڈلز جیسے جرمنی، ترکی، بھارت اور اٹلی میں آئینی عدالتیں الگ سے موجود ہیں جو پارلیمان...
    لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی معتبر شخصیت، نامور پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے۔ انہیں کچھ عرصہ قبل برین ہیمرج کا سامنا ہوا تھا، جس کا علاج جاری تھا لیکن وہ اس بیماری سے صحت یاب نہ ہو سکے۔ چوہدری کامران اعجاز نے اپنی زندگی میں کئی مشہور فلمیں تخلیق کیں جن میں “سلطنت”, “بھائی لوگ” اور دیگر شامل ہیں۔ وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی تنظیموں کے صدر بھی رہے اور فلم انڈسٹری کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ رائل پارک کو چوہدری کامران اعجاز نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک اہم مرکز بنایا اور اس علاقے کو زندہ رکھا۔ ان کی وفات سے پاکستانی فلم انڈسٹری ایک عظیم...
    پاکستان کے شاہد آفتاب نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ اغاز کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحامیں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شاہد آفتاب نے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی پا کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ پاکستان کے سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد براہ راست 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں شرکت کے اہل ہیں۔دونوں قومی کیوسٹ منگل کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے جستجو کریں گے۔ اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں عالمی چیمپئن محمد آصف، عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور اسجد اقبال 8 نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ عالمی چیمپئن...
    کراچی:ویرانی بنی بھولی بسری یاد فیصل آباد کا میدان پھر آباد ہوگیا،17 سال بعد وینیو پر انٹرنیشنل میچ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آج ہوگا۔ گرین شرٹس فتح کی راہ پر گامزن رہنے کیلیے پراعتماد ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے نئی طرز میں کپتانی کے کامیاب آغاز کیلیے کمر کس لی ہے۔ بیٹنگ لائن کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹاپ آرڈر پر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوگی، بولنگ اٹیک بھی حریف سائیڈ کے جلد قدم اکھاڑنے کی کوشش کرے گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، ٹرافی کی رونمائی بھی کردی...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )کینیڈا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون میں فروغ اور تعلقات میں نئے باب کا گلوبل افیئرز کینیڈا کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے 30 اکتوبر کو ایک نتیجہ خیز دوطرفہ گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے کینیڈین کینولا کی پاکستان کو برآمد میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ پاکستان کی بڑھتی...
    پاکستان کے مشہور ٹیپ بال کرکٹر ٹیمور مرزا نے ایک نجی اسپورٹس ادارے کے ساتھ 3 کروڑ روپے مالیت کا ریکارڈ ساز اشتہاری معاہدہ کرلیا۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں معروف کرکٹر حیدر علی سمیت متعدد اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق کمپنی ٹیپ بال کرکٹ کے لیے خصوصی اعلیٰ معیار کے بلے تیار کرے گی تاکہ اس فارمیٹ کو ملک بھر میں فروغ دیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ انگلینڈ میں قومی سطح کا کھیل بن گیا کمپنی کے نمائندے فلسکی انیر ارسلان نے کہا کہ یہ معاہدہ ٹیپ بال کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ تیمور مرزا نے اپنے بیان میں کہا...
    برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحقیق، جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان پبلک پالیسی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے تعلیمی روابط اور علمی و تدریسی تبادلے کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    استنبول میں اسلامی ممالک کا اجلاس: غزہ سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز استنبول:(آئی پی ایس) پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا سمیت متعدد اسلامی ممالک نے غزہ سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ ترکیہ میں ہونے والے اسلامی و عرب وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ممالک نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ قابض افواج کو غزہ سے واپس بلایا جائے۔ اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے...
    اسلام آباد: نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جب بھارتی ریاستی سرپرستی میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ مہاراجہ ہری سنگھ اور آر ایس ایس کے مسلح جتھوں نے ریاستی اداروں کی مدد سے مسلمانوں کے خلاف منظم نسل کشی کی، جس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی لاکھ مسلمان شہید اور پانچ لاکھ سے زائد افراد ہجرت پر مجبور ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق نومبر 1947 میں جموں کے ہزاروں دیہات بھارتی بربریت سے لہو میں نہا گئے۔ اس قتل عام کا مقصد جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی تحریک کو کچلنا تھا۔ کشمیر کے معروف اسکالر میاں کریم اللہ قریشی کے مطابق:...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پاکستان نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ اسلام آباد میں ”پاکستان کی سفارتی کامیابیوں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے لئے سفارتی محاذ پر کام کرنے والوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا فارن سروس سب سے بہترین ہے، ہماری فارن سروس کی عظیم روایات ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری فارن سروس روایات کو بخوبی آگے بڑھا رہی ہے،  سفارت...
    حکومت کی جانب سے ستائیسویں آئینی ترمیم  کے مجوزہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئین کے پانچ آرٹیکلز میں ترامیم کی خواہاں ہے۔ اس سلسلے میں  مجوزہ ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 160، شق 3 اے، آرٹیکل 213، آرٹیکل 243 اور آرٹیکل 191 اے  میں ترمیم  کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ آرٹیکل 160 کی شق 3A میں ترمیم کی تجویز  دی گئی ہے، مجوزہ ترمیم کے تحت صوبوں کے وفاقی محصولات میں حصے کے حوالے سے آئینی ضمانت ختم کرنے کی تجویز شامل  کی گئی ہے۔ اسی طرح عدالتی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی  کر کےآرٹیکل 191A اور نیا آرٹیکل شامل کرنے کی تجویز  بھی ڈرافٹ میں شامل ہے، جس کے مطابق...
    ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 86 فیصد اضافہ اور توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی...
    ویب ڈیسک:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سیکیورٹی انویسٹمنٹ فرینڈلی کمپلیکس (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری ہے۔ حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمپنیوں کی منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 86 فیصد زیادہ ہیں۔توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی...
    قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق، انجینئرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طیاروں کی کلیئرنس روک دی ہے، جس سے قومی ایئر لائن کا آپریشن جزوی طور پر معطل ہو گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، اسلام آباد سے دمام جانے والی پرواز PK-245 اور اسلام آباد سے جدہ کی پرواز PK-741 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ کراچی سے جدہ کی پرواز PK-761 دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ پشاور سے دبئی کی پرواز PK-283 ایک گھنٹے تاخیر سے اڑان...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پاکستان کے امریکہ، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ’’پاکستان کی سفارتی کامیابیاں‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے۔ قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی قرار دئیے جا رہے ہیں۔ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے...
    پاکستان اور افغانستان کے مابین استنبول میں ہونے والے اتار چڑھاؤ سے بھرپور مذاکرات کے بعد اب اس خطے میں دلچسپی رکھنے والے تمام حلقوں کی نظریں 6 نومبر پر ہیں، جب دونوں ممالک کے متعلقہ وفود سیز فائر کا مستقبل طے کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوں گے۔ لیکن 6 نومبر سے تین روز قبل 3 نومبر کو افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہری نے واضح کر دیا ہے کہ ان مذاکرات کی اگلی نشست میں فیصلہ جو بھی ہو پاکستان سے دہشت گردی کو اب ختم ہونا ہو گا اور پاکستان اس کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ احمد شریف چودہری نے تمام ابہام دور کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے...
    ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے اثرات اور بارشوں میں تشویشناک کمی کے نتیجے میں بلوچستان ایک بار پھر ممکنہ خشک سالی کے خطرے کی زد میں آ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ڈرپ اریگیشن کا کامیاب آغاز، خشک سالی میں نئی امید نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے تاہم بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں اس سال معمول سے کم بارشیں ہوں گی جس کے باعث زیر زمین پانی کی کمی اور زرعی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے وہ علاقے جہاں زیرِ زمین پانی پہلے ہی...
    اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے کامیاب تجربے کے بعد، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع کر دی ہے جو آئین کے نمایاں خدوخال کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔ سابق پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا خیال ہے کہ 27ویں ترمیم کا بنیادی مقصد آرٹیکل 243 میں ترمیم ہے، جو مسلح افواج کے کنٹرول اور کمانڈ کے ساتھ ساتھ سروسز چیفس کی تقرری سے متعلق ہے باقی سب کچھ صرف شور وغل ہے جس پر مذاکرات اور دستبرداری ممکن ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت کے اندر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے درمیان وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر تقریباً اتفاق رائے ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے محقق یاسر قریشی...
    کراچی: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) نے مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان اسٹیل ملز (PSM) میں 24.90 ارب روپے کے بھاری نقصانات کی نشاندہی کی ہے،جو بدعنوانیوں، خردبرد، بے ضابطگیوں، عدم وصولیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کانتیجہ قرار دیے گئے ہیں۔ تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں ادارے کے انتظامی و مالی معاملات میں سنگین کمزوریوں اور بدانتظامی کاانکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹورز میں پڑے تیار شدہ اسٹیل سلیب کی نیلامی اورفروخت میں غیر ضروری تاخیرکی وجہ سے سب سے بڑانقصان 17.61 ارب روپے کاہوا،جوکئی سالوں سے انتظامی غفلت اور نااہلی کوظاہرکرتاہے۔ اس کے بعدوفاقی حکومت کی جانب سے ایکویٹی ادائیگیوں کو ریکارڈمیں شامل نہ کرنے سے 11.05 ارب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غزہ امن فوج کے قیام سے متعلق فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، تاہم  پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں خودمختار ملک ہے ، جبکہ فوج سیاست میں ملوث ہونا نہیں چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج” کے خلاف آپریشنز میں اب تک 1667 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ رواں سال 62 ہزار 113 آپریشنز کیے گئے جن میں 582 فوجی جوانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-2 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سردار عارف ، جہان زیب انور گھوری والا ، امجد خان ، محمد شکیل ، محمد تنویر ، محمد اسماعیل ، انور خان ، فرحان خان ، غلام سرور، خواجہ نذیر حسن، فخرالخان ، زبیر اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے ملاقات کر کے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے فنکشنل لیگ ہر طبقے کے نمائندہ کرداروں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  قنبرشہداد کوٹ(جسارت نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آزادی کو 78سال گزرنے کے باوجود آج بھی ملک میں امیر کے لیے الگ اور غریب عوام کے لیے الگ قانون ہے عوام اب ایک ملک اور ایک نظام چاہتے ہیں، پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے،فکر وفلسفے کا نام ہے،عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پاکستان بنانے کا ایک مقصد تھا جس کے لیے ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دی تھیں، آج مقتدر قوتوں، اشرافیہ اور کرپٹ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک میں آئین، قانون، عدلیہ اور جمہوریت دفن جبکہ بدترین شخصی...
    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، ایشام میںمارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری قاسم شامل ہے ٹانک میںخفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران خارجی افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ ماراگیا، آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-25 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیر کے روز کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان کو مشرق اور مغرب کے درمیان ایک ’قدرتی سمندری پل‘ قرار دیا۔ یہ ایونٹ پیر3نومبرسے جمعرات 6 نومبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا، جس میں پاکستان سمیت 45 ممالک شرکت کر رہے ہیں، اس نمائش کا اہتمام پاک بحریہ کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی محکمے اس کے انتظامات میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پی آئی ایم ای سی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے منفرد مقام رکھتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-17 لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم (PIBF) نے جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے قومی مکالمہ منعقد کرنے کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔ یہ مکالمہ بعنوان ”Resolution of the Economy — Ending Poverty through Business Empowerment and Interest-Free Loans” یعنی’’معاشی استحکام کی قرارداد ، کاروباری خودمختاری اور بلا سود قرضوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ‘‘22 اور 23 نومبر 2025 کو مینارِ پاکستان لاہور میں 3 روزہ اجتماع عام کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔پی آئی بی ایف کی قیادت محمد اعجاز تنویر، عبد الودود علوی، حافظ محمود اور الماس قاضی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اقدام بروقت اور قومی ضرورت کے عین مطابق ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-12 کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ،پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ، کراچی اسپورٹس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم ملک، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم اے جناح روڈ کے صدر نوید احمد، جنرل سیکرٹری عثمان شریف، صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اسلم خان نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے حیدری مارکیٹ کی تاریخی تزئین و آرائش کرانے کے بعد اس کو حیدری ماڈل مارکیٹ قرار دینے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، وجیہ حسن صدیقی ،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان اور ضیا جامعی کو مبارکباد...
    ریاض احمدچودھری بھارت معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور سفارتی کامیابوں سے پریشان ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل کررہا ہے۔ جسے بھارت برداشت نہیں کرپارہا جب کہ بھارت نے گجرات اور کچھ میں فوجی مشقوں کے نام پر مذموم سرگرمیاں شروع کیں۔ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا۔ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے اور تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ کسی نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی نشانیاں سامنے آ گئیں۔ بھارت کے لئے کام کرنے والا ملاح گرفتار ہونے پر اس کے قبضہ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-15 مزار شریف /کابل (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 20 سے زاید افراد جاں بحق اور 320 زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، مختلف حادثات میں20 سے زاید افراد جاں بحق جبکہ 150 زخمی ہو گئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-12 غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز بھی غزہ اورلبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رہیں، جہاںقابض فوج نے   مزید 7 اور کو شہید کردیا۔ غزہ میں 3اور لبنان میں 4 شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایاکہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-2 استنبول (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسٹینڈنگ کمیٹی فار اکنامک اینڈ کمرشل کوآپریشن آف دی آرگنائزیشن آف دی اسلامک کوآپریشن (COMCEC) کے 41 ویں اجلاس کے موقع پر استنبول میں ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کی۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو بڑھانے کی اپنی حکومت کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترکیہ تجارتی مذاکرات کے آئندہ دور کے دوران پاکستان...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تناز شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہونا شروع ہوگیا، پیر کی شب مذکورہ صورتحال کے سبب کئی بین الاقوامی پروازوں کی روانگی التواء کا شکار ہوئیں۔ سوسائٹی آف  ائیرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کو اڑان کے لیے کلیرنس دینا روک دیا۔ سیپ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک پی آئی اے کے سی ای او اپنا رویہ درست نہیں کرتے وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام نہیں دیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آٹھ نومبر کو آذربائجان جا رہے ہیں، شہباز شریف جب سے وزیراعظم بنے ہیں مسلسل کسی نہ کسی ملک کے دورے پر رہتے ہیں اب تو لوگ یہ کہنے لگے ہیں کہ محترم وزیراعظم ملک سے باہر ہی رہتے ہیں البتہ کبھی کبھی پاکستان کے دورے پر بھی آجاتے ہیں، اگرچہ کابینہ میں وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار موجود ہیں لیکن وہ ملکی امور نمٹانے میں لگے رہتے ہیں۔ خیر سے جب اخبارات کا اچھا دور تھا مختلف ممالک، تنظیموں اور اداروں کی طرف سے اپنی تقریبات میں شرکت کے لیے اخبارات کو بیرون شہر اور بیرون ملک دوروں کی دعوت ملتی رہتی تھی لیکن ان دوروں پر اخبارات کے مالکان یا ایڈیٹر ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا اور بھارت نے 31 اکتوبر 2025 کو ایک اہم 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستاویزی شکل میں دستخط کیے ہیں، جو کہ ان کے درمیان دفاعی تعاون کی نئی دہائی کی شروعات کا اعلان ہے۔ یہ معاہدہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ASEAN Defense Ministers Meeting-Plus کے دوران بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ کے مابین ہوا۔ اس دفاعی فریم ورک کا مقصد اگلے دس سال میں فوجی تعاون کو بڑھانا، ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینا، اور مشترکہ فوجی مشقوں کو وسعت دینا ہے۔ معاہدے میں خصوصاً ’’Make in India, Make for the World‘‘ کے لیے دفاعی صنعتوں کی مشترکہ پیداوار اور ترقی پر زور دیا گیا ہے۔ اس...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی دیوالیہ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع بلکہ معاشی اور خارجہ امور پر عوامی قیادت کو ساتھ ملا کر حالات پر قابو پایا اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان، سابق ایڈیشنل ڈپٹی پراسٹیکیوٹر جنرل نیب محمد جاوید اقبال انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے وطن عزیز پاکستان کی بگڑتی ہوئی معیشت کو سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر سنبھالا...
    ترکیہ کے شہر استنبول میں ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے ہاتھ میں دیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا انتظام فلسطینی عوام کے حوالے کیا جائے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرے اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کرے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پہنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ غزہ میں کم از کم 600 امدادی ٹرک...
    اپنے خصوصی بیان سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جو لوگ انتشار اور نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ وہ قوم کے سامنے آئیں تاکہ عوام خود فیصلہ کریں کہ کون استحکام اور ترقی کی راہ پر ہے اور کون ذاتی مفادات کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان و سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں مفاہمت، مکالمے اور تعمیری سیاست کو فروغ دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری تصادم اور محاذ آرائی کی سیاست نے نہ صرف قومی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی۔ ممتازنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر اچھا اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق 27 ویں ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم کی ضرورت پڑگئی ہے، پاکستان کی کامیابی کے لیے 28ویں ترمیم کی بھی ضرورت پڑی تو وہ بھی آجائے گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ 18ویں ترمیم پوری فارغ نہیں ہو...
    نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں علی حیدر (XEN بلتستان ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، دیدار حسین (کیشئر ایگزیکٹیو انجینئر گلگت ریجن)، سردار محمد (AEE گلگت ریجن)، غلام شاہ (SAC ورکس ڈویژن) اور صادق حسین (اسسٹنٹ SAC ورکس ڈویژن) شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیم و ورکس ڈویژن کے 5 افسران کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کے خلاف 17 اکتوبر 2025ء کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں علی حیدر (XEN بلتستان ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، دیدار حسین (کیشئر ایگزیکٹیو انجینئر گلگت ریجن)، سردار محمد (AEE گلگت ریجن)، غلام شاہ (SAC...
    گوادر(نیوز ڈیسک )معدومیت کےخطرے سے دو چار ہمپ بیک وہیل کےایک بڑے گروہ کو گوادر(بلوچستان) کے پانیوں میں دیکھا گیا۔ بیک وقت چھ ہمپ بیک وہیل کی سطح سمندرمیں چھلانگیں لگانے کا دلکش منظرمچھلی کےشکارکےلیے موجود لانچ کے ناخدا نے موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ پاکستان کے سمندروں میں معدومیت کےخطرے سے دوچار ہمپ بیک وہیلزکا ایک بڑا گروپ گزشتہ شام بلوچستان کے شہر گوادر کے قریب دیکھا گیا۔ ڈبیلوڈبلیوایف (پاکستان) کے تکنیکی مشیرمحمد معظم خان کے مطابق ناخدا امیرداد کریم کی قیادت میں ماہی گیروں کے ایک گروپ نےگوادر کے پہاڑ سے تقریباً 11 ناٹیکل میل جنوب میں سمندری پانیوں میں چھ سے زائد وہیلوں کو مغرب سے مشرق کی طرف ہجرت کرتے ہوئے دیکھا۔ گزشتہ...
    تین روز قبل ایف آئی اے نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے سابق فیس بک پیج ایڈمن اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے مہدی جو کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ گورنر کے فیس بک پیج کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ڈیلیٹ کروا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ مہدی جو کا مذید چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ مہدی جو پر گورنر گلگت بلتستان کے تصدیق شدہ فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کا الزام ہے۔ تین روز قبل ایف آئی اے نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے سابق فیس بک پیج ایڈمن اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے مہدی جو...
    سینیٹر فیصل وائوڈا (فائل فوٹو)۔ سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر اچھا اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق 27 ویں ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروالیں گے۔  یہ بھی پڑھیے فیصل واوڈا نے نئے صوبے بنانے کی تجویز دی فیصل واوڈا کی 10 فیصد سرکاری فنڈز مسلح گروہوں کو جانے کے فضل الرحمان کے بیان کی تائید انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم...
    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے موثر اور کامیاب آپریشن کیے۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان...
    سٹی 42 : پاکستان اور ترکی نے  فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ  حکان فدان نے استنبول میں ملاقات کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ  فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔  پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر...
    سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پہلے ملک میں ’تاریخ پہ تاریخ‘ چلتی تھی، اب ’ترمیم، ترقی، ترمیم، ترقی‘ چلے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، آصف زرداری بھی جمہوریت کے بڑے کھلاڑی مانے جاتے ہیں، ان دونوں کے ہوتے ہوئے نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے جارہی ہے اور نہ 27ویں آئینی ترمیم اتنی آسانی سے پاس ہونے جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئی آئے نہ آئے آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے،آئیں گے تو عزت بچ جائے گی،  فیصل واوڈا فیصل واؤڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اچھا اقدام کیا ہے کہ 27ویں ترمیم کی بات سب...
    کراچی: مختلف عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی مزید سستا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ آئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پوری ہونے پر قرض پروگرام کی اگلی قسط سمیت کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات، امریکی کریٹیکل منرلز فورم کی پاکستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون، سپلائی چین مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق اور کویت کی مہمند ڈیم منصوبے کے لیے 25ملین ڈالر فراہم کرنے کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ سعودی عرب سے پاکستان کے لیے 6ارب ڈالر کی ڈپازٹ کی موخر ادائیگیوں اور درآمدی تیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، تاہم پاکستان نے عالمی سطح پر ایسی سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔اسلام آباد میں پاکستان کی سفارتی کامیابیاں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے لیے سفارتی محاذ پر خدمات انجام دینے والے افسران کی قربانیاں اور کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فارن سروس دنیا کی بہترین سروسز میں شمار ہوتی ہے، جس کی عظیم روایات اور پیشہ ورانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے. گوجرانوالہ کی خاتون ٹیچر کو ریشنلائزیشن پالیسی رولز کے برعکس تیس کلو میٹر دور ٹرانسفر کردیا گیا. ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ پنجاب کے رہنماؤں صدر تنظیم پنجاب پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان ضیاء، پروفیسر اظہر تسنیم چیمہ ، ڈاکٹر عبدالرزاق نیازی ، غلام فرید چوہدری، عصمت نذیر بھٹی، عبدالرزاق باجوہ ،رانا مقیم خان، عبدالصبور واہلہ، صدر تنظیم اساتذہ خواتین صوبہ پنجاب صدر سلمی سعید  ،نائب صدر منزہ عندلیب، سیکرٹری حلیمہ سعدیہ،  جوائنٹ سیکرٹری حمیرا اسماء،  سیکرٹری مالیات خولہ زبیر،  سیکرٹری نشرواشاعت کرن زاہداور دیگر نے گوجرانوالہ میں ریشنلائزیشن میں متاثرہ خاتون ٹیچر راشدہ اسلم کی بلاجواز...
    قابل (ویب ڈیسک )پاکستان کو یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ذبیح اللہ مجاہد افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کو انٹریو میں ترجمان طالبان نے اس عمل کو افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ جس طرح پاکستان یہ مطالبہ کرتا ہے کہ افغان سرزمین اس کے خلاف استعمال نہ ہو، اسی طرح ہم نے بھی استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی زمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل :  افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، جسے انہوں نے افغانستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ درست ہے کہ امریکی ڈرون افغانستان کی فضاؤں میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر آتے ہیں جو ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہے، کچھ عناصر جو ماضی میں افغانستان کے مخالف رہے یا بگرام پر قبضہ کرنے کے خواہاں تھے، اب خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت...
    پاکستان کے میدانی علاقوں  کے دھند کا غلاف اوڑھنے  کے باعث ٹرینیں لیٹ  ہو گئیں، سڑکوں پر اور موٹر ویز پر ٹریفک سست ہو گیا ، دھند نے کم از کم ایک جگہ پر موٹر وے بند بھی کروا دی۔پاکستان  کے میدانی علاقوں میں دھند  ّاور سموگ) کا غبار آمد و رفت میں رکاوٹ بن گیا۔  دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی ابتدا ہو گئی۔ موٹر ویز اور سڑکوں پر  ٹریفک بھی سست ہو گیا۔ خدشہ ہے کہ  دھند کے باعث آمد و رفت مین جس دشواری کی ابتدا ہوئی ہے وہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں ملتان  سے بتایا جا رہا...
    پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ واحد بڑی طاقت ہے جو ان تجربات سے باز ہے۔امریکی ٹی وی پروگرام 60منٹس کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پینٹاگون کو فوری طور پر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے بقول، شمالی کوریا، پاکستان اور دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں مگر وہ اس کا اعلان نہیں کرتے۔ان بیانات سے عالمی سطح پر تشویش پیدا...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ  روس اور چین جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرتے ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان بھی تجربات کررہےہیں لیکن وہ جاکر کسی کو نہیں بتاتے۔ ٹرمپ نے کہا کہ  یہ ایک بڑی دنیا ہے، آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ  وہ کہاں ٹیسٹ کر رہے ہیں، وہ زمین کے نیچے ٹیسٹ کرتے ہیں جہاں لوگ نہیں جانتے کہ ٹیسٹ کے دوران کیا ہو رہا ہے، آپ کو زمین تھوڑی ہلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ اب ہمیں بھی...
    اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جو ملکی مفادات، علاقائی تعاون اور عالمی سطح پر اعتماد و استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے اور دونوں ممالک سی پیک فیز تھری پر تیزی سے کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں اپنی خارجہ پالیسی میں واضح پیش رفت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں، جبکہ سی پیک فیز تھری کے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف : فائل فوٹو  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا, ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے، بلوچستان میں جو دہشتگرد ایکٹیو ہیں ان کو بھی افغانستان میں ٹھکانے مہیا کیے گئے، افغان طالبان بی ایل اے اور خوارجیوں کے ٹھکانوں کو بارڈر ایریا سے رہائشی علاقوں میں منتقل کر رہے ہیں، بارڈر ایریا سے رہائشی علاقوں میں منتقلی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کے ہندوکش خطے میں آنے والے شدید زلزلے نے ایک بار پھر تباہی مچا دی، زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 320 سے زائد زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزارِ شریف سمیت شمالی افغانستان کے متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے، جس سے عمارتوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ رات کے وقت سڑکوں اور کھلے میدانوں میں خوف و ہراس کی فضا دیکھنے میں آئی۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کے ممالک خصوصاً ازبکستان کے ساتھ مثبت روابط، افغانستان کے اُس رویے کی عکاسی کرتے ہیں جو استحکام، اقتصادی شراکت، اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبوری افغان طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور سفارت کاری، باہمی احترام، اور تعمیری تعلقات پر افغانستان کے عزم پر زور دیا۔ طالبان کی وزارتِ خارجہ کے دفتر نے اطلاع دی کہ وزیرِ خارجہ امارتِ اسلامی افغانستان امیر خان متقی نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس گفتگو میں دونوں وزراء نے افغانستان اور ازبکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون کے استحکام، اور علاقائی صورتحال...
    سی بی ایس کے ساتھ ایک گفتگو میں ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ فوجی دستے یا امریکی نیول مارینز کو (عوامی احتجاجات کو دبانے کے لیے) امریکی شہروں میں روانہ کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس کے ساتھ ایک گفتگو میں دھمکی دی کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ فوجی دستے یا امریکی نیول مارینز کو (عوامی احتجاجات کو دبانے کے لیے) امریکی شہروں میں روانہ کر دیں گے۔ تسنیم کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹس کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات کے لیے بیٹھنے کو تیار ہیں، مگر صرف اُس کے بعد جب حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریپبلکن...
    رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان میں رومانیا کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ بورڈ میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور رومانیا کے درمیان بحری اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بحری شعبے میں مزید مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا...
     کراچی کے علاقے سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ 2 بچے انتقال کر چکے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلق پٹھان کالونی سائٹ ٹائون سے ہے۔ بچوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد 4 ہزار ہوگئی ہے۔ اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 2300 سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، طالبان ہمارے سیکیورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔ ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ...
    سٹی 42:محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 41 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کیسیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان نے  بریفنگ دی ۔اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کابینہ کمیٹی  نے  11 نومبر سے شروع ہونیوالی پاکستان سری لنکا سیریزکیلئےانتظامات کی ہدایت کی گئی ۔کابینہ کمیٹی نے پاکستان، سری لنکا، زمبابوے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ۔کابینہ کمیٹی نے اٹک،ڈی جی خان میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی ،کابینہ کمیٹی نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو جدید تقاضوں سے...
    پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ  کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران ایک اہم انتظامی قدم اٹھایا ہے، جو لیگ کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ سسٹم کو جدید اور موثر بنانے کی سمت ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔پی سی بی نے لیگ کے لیے ایک نیا عہدہ پلیئر اکویزیشن کنسلٹنٹ تخلیق کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے انتخاب، ٹیلنٹ اسکاٹنگ، اور ڈرافٹ پلاننگ کے عمل کی نگرانی کرے گا۔رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل نے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لیگ میں شفافیت، منصوبہ بندی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اہل امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ اسپورٹس ادارے...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جس کے ساتھ ہم 1978 سے کھڑے ہیں وہ کابل میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ گوجرانوالہ میں امن و اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں ہندوستان سے بھی جنگ میں فتح دلائی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں۔ اس وقت حالات تقاضا کررہے ہیں کہ ہم اتحاد سے آگے بڑھیں۔ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر آج بھی غزہ میں ہمارا رابطہ ہے، کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جارہا۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق انہوں نے کہاکہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، پاکستان اب عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف...
    وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجراء کی حتمی منظوری میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو 15 نومبر سے قبل گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ شائع کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ حکومت آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے دیگر تمام شرائط پوری کر چکی ہے لیکن آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ کے جلد اجرا پر اصرار کیا گیا، رپورٹ کے اجرا کے لیے تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں متوقع ہے جس میں پاکستان کے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں  توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز زبردست خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں دورانِ کاروبار تقریباً 2,000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 1 بج کر 5 منٹ تک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,983.03 پوائنٹس یعنی 1.23 فیصد اضافے کے ساتھ 163,614.76 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ اہم شعبوں جیسے کہ آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1878.38 points (+1.16%) at...
    ---فائل فوٹوز چین میں تیار کی جانے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی۔پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ 5 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کا حصہ 8 آبدوزیں 2028ء تک مکمل طور پر پاکستان کے بیڑے میں شامل ہو جائیں گی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے مطابق چار آبدوزیں چین میں اور باقی پاکستان میں تیار کی جائیں گی جس سے مقامی تکنیکی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی طاقت کو مضبوط بنائیں گی۔اِن کا کہنا تھا کہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔ ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔
    کانگریس نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تصادم کو تجارت کے ذریعے روکا تھا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جس تجارتی معاہدے کی بات امریکا کے ساتھ کی جا رہی تھی، وہ اب ایک ’آزمائش‘ بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ بھارت نومبر 2025 میں کواڈ سمٹ کی...