2025-11-10@23:39:51 GMT
تلاش کی گنتی: 702
«ڈگری منسوخ»:
(نئی خبر)
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ — فائل فوٹو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہر گلی میں ماسٹرز کی ڈگری والے لوگ موجود ہیں لیکن ان کے پاس نوکری نہیں ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہنر بہت ضروری ہے۔سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں یہ پروگرام شروع کیا ہے، اسکول سے باہر بچوں کو بھی تکنیکی تعلیم دینی ہو گی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ 92 فیصد بجٹ تنخواہ میں خرچ ہو جاتا ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے یہ بھی بتایا کہ اسکولوں میں سولر سسٹم لگائیں گے اور اس سال ہی فرنیچر کی کمی کو بھی دور کر رہے ہیں۔
---فائل فوٹو شہرِ قائد کراچی میں آج رات سے سردی کی شدت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کراچی میں پارہ 6.5 تک آ گیا ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔ قلات میں درجۂ حرارت منفی 5 ریکارڈ ادھر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ...
