ہر گلی میں ماسٹرز ڈگری والے بے روزگار موجود ہیں: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ — فائل فوٹو
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہر گلی میں ماسٹرز کی ڈگری والے لوگ موجود ہیں لیکن ان کے پاس نوکری نہیں ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہنر بہت ضروری ہے۔
سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں یہ پروگرام شروع کیا ہے، اسکول سے باہر بچوں کو بھی تکنیکی تعلیم دینی ہو گی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ 92 فیصد بجٹ تنخواہ میں خرچ ہو جاتا ہے۔
وزیرِ تعلیم سندھ نے یہ بھی بتایا کہ اسکولوں میں سولر سسٹم لگائیں گے اور اس سال ہی فرنیچر کی کمی کو بھی دور کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔