Jang News:
2025-09-18@20:44:03 GMT

کراچی: آج رات سے سردی میں کچھ کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

کراچی: آج رات سے سردی میں کچھ کمی کا امکان

---فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں آج رات سے سردی کی شدت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی میں پارہ 6.

5 تک آ گیا

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔

قلات میں درجۂ حرارت منفی 5 ریکارڈ

ادھر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قلات میں درجۂ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد

ہنگری میں قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال منعقد کرتی ہے۔

یہ مقابلہ رواں ماہ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں منعقد کیا گیا۔ شرکا میں ہر ٹیمیں دو افراد پر مشتمل تھیں۔ اس تقریب میں پیشہ ور اور شوقیہ دونوں کو حصہ لینے کی اجازت تھی۔ 

قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی تھی۔ وقت کی حد دو گھنٹے مقرر کی گئی اور پھر مٹی واپس بھرنا تقریباً 15 منٹ میں رکھا گیا۔ 

قبر کی دیواروں کو عمودی ہونا چاہیے تھا، نیچے کا حصہ ہموار؛ پیمائش میں کمی بیشی نا قابل قبول تھی۔ اس مقابلے میں مقامی ٹیم پیرالیٹوز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹیم نے ہدف تقریباً 1 گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈز میں مکمل کرلیا۔ 

مزید برآں اس مقابلے میں پہلی بار روسی ٹیم نے بھی حصہ لیا، مگر سب ٹیموں میں آخری پوزیشن رہی۔

متعلقہ مضامین

  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  • خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان