2025-09-23@17:25:25 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«عطاء اللہ کنڈی»:

    وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، دریائے چناب میں مرالہ اور مرالہ سے ہیڈ خانکی کی جانب پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ قادر آباد کی طرف بھی صورتحال بگڑنے کے امکانات ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ **این ڈی ایم اے اور...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی صرف سفارتی تعلق نہیں بلکہ ایک گہری تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی وابستگی کا مظہر ہے۔ پاکستان میں ثقافتی ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب ہم ثقافت و سیاحت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کے تبادلے کی طرف گامزن ہیں۔ چین میں منعقدہ سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان وادی سندھ کی عظیم تہذیب کا وارث ہے، جبکہ قدیم شاہراہ ریشم آج سی پیک کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو صرف اقتصادی راہداری نہیں بلکہ تہذیبوں کو جوڑنے کا...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، ہم موہنجو داڑو اور ٹیکسلا جیسے تاریخی ورثوں کے وارث ہیں، یہ وہ تہذیبیں ہیں جو محض تاریخ کا باب نہیں بلکہ ہمارے شعور، ہنر اور نوجوانوں کے افکار میں زندہ ہیں، حکومت نے ثقافت اور ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے، مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، عالمی تہذیبی اقدام کا وژن پیش کرنے پر صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے لئے وژن مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لئے سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں قواعد وقت کی ضرورت ہے،ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی کچھ بھی کہہ دیتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا پر صحافت کے نام پر الزام تراشی کی جاتی ہے، پیکا ترمیمی بل ڈیجیٹل میڈیا کے لئے ہے،ڈیجیٹل میڈیا پر جھوٹ اور پروپیگنڈے کی کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کی تعریف وضع کی گئی ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ کا دائرہ کار ڈیجیٹل میڈیا تک محدود ہے،  ترمیمی ایکٹ سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت تحریری جواب دے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اپوزیشن اورحکومت کو ڈائیلاگ کرنا چاہیے، جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈلاک سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ یہ آپ نے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا ہے یا حکم دیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر جوڈیشل کمیشن بنائیں تو اگلی میٹنگ ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ اس چارٹر آف ڈیمانڈ پر ہم سے...
۱