2025-11-09@09:35:28 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«پاکستان اور روانڈا کے»:
(نئی خبر)
حکومت پاکستان کی دعوت پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائیل ماریانو گروسی، اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ چشمہ پاور پلانٹ وہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام سیمینارز میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ لاہور میں انمول ہسپتال اور چشمہ میں جوہری توانائی سے بجلی بنانے والے پلانٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ واضح رہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان 1957 سے اشتراک اور تعاون کا سلسلہ چل رہا ہے، پاکستان اِس...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
کنساشا (صباح نیوز) کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما پرحکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا ،جس میں 150سے زائد پاکستانی پھنس گئے، 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن...
اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان میں جمہوریہ کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائی کمیشن نے متاثرہ شہریوں کے لیے کھانے اور رہائش کا انتظام کرلیا ہے۔ ترجمان وزرت خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جمہوری کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا کہ کانگو میں حالیہ تنازعات میں اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیگالی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نعیم اللہ خان کی کاوشوں سے روانڈا کے حکام نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔جیو نیوز کے مطابق لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اب تک 18 افراد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہناتھاکہ ریاست اور معزز شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا...
یونان میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے کی انکوائری سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں یونان میں 200سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے سے متعلق انکوائری کیخلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے وسیع اللہ بھٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جنوری تک درخواست گزار اور دیگر کیخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مراد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد بھٹی اور وسیع اللہ بھٹی کیخلاف انکوائری ہورہی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی کراچی اور ڈائریکٹر ایچ آر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے و...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور...
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور...
