2025-11-07@01:14:32 GMT
تلاش کی گنتی: 306

«مظلومیت اور»:

(نئی خبر)
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ...
    لیاری گینگ وار اور پولیس حملوں میں ملوث ملزم ملا نثار نے بریت کی 6 درخواستیں دائر کردیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے ملزم ملا نثار کی جانب سے بریت کی 6 درخواستیں دائر کی گئی۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو جھوٹے کیسز میں ملوث کیا ہے۔ مقدمات کے مدعی نے اپنے بیانات میں ملا نثار کا کردار واضح نہیں کیا۔ شریک  ملزم بری ہوچکے ہیں۔ مقدمات میں پولیس پر  فائرنگ کچھ نہیں بتایا گیا۔ ملا نثار کیخلاف نہ ہی کوئی ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ملا نثار کو مقدمات سے بری کیا جائے۔ ملا نثار اور اس کے ساتھیوں کیخلاف 2013 اور 2014 میں...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہ پارہ اور وانیہ خان نے نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ میںخواتین سنگلز میں گولڈ میڈل جیت لیا ،بوائز میں سی ایف سی سندھ اور خیبر پختونخوا کے فائٹرز نے میدان مار لیا ۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز لیڈیز اور جونیئرز کی فائٹس کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق تھے جبکہ اس موقع پرچیئر مین کے ایف سی ایل ملک محمد ایاز، فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ، ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار ،تہشام کلثوم بٹ ،امان...
    گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق 3 گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر اقبال، فیضان جاوید اور عظیم جاوید کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال نے شہری کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ 30 ہزار روپے بٹورے۔ملزم فیضان جاوید اور عظیم جاوید نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے ہتھیائے۔  ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتار...
     نومئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت  ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔فواد چودھری، اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کئے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا  کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں،  بانی پی ٹی آئی سے  فیملی کی ملاقات کا دن ہے، حاضری معافی منظور کی جائے۔بعدازاں...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، تھانہ دڑی کی حدود سے مطلوب ملزم 30 بور پسٹل + گولیوں سمیت گرفتار، ملزم کی شناخت محمد صالح ابڑو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ڈکیتی کیس میں ملوث و مطلوب ہے، ملزم سے بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مذکورہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب دڑی پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران شہری یاسین شیخ کا چوری شدہ قیمتی موبائل بھی برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کی جانب سے دڑی پولیس کے لیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری کر دیے گئے۔