لاڑکانہ: مطلوب ملزم گرفتارپسٹل اور گولیاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، تھانہ دڑی کی حدود سے مطلوب ملزم 30 بور پسٹل + گولیوں سمیت گرفتار، ملزم کی شناخت محمد صالح ابڑو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ڈکیتی کیس میں ملوث و مطلوب ہے، ملزم سے بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مذکورہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب دڑی پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران شہری یاسین شیخ کا چوری شدہ قیمتی موبائل بھی برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کی جانب سے دڑی پولیس کے لیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا اور منشیات فروش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔