2025-05-25@20:35:43 GMT
تلاش کی گنتی: 20082
«عدم اعتماد کسی بھی وقت»:
وفاقی حکومت کی جناب سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کا آغازکیا گیا جس کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم، سکالر شپ، جدید کورسز سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملکی ترقی میں ان کی شمولیت کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی لائی جا رہی ہے جس میں 10 برس کی عمر کے بچوں سے لے کر نوجوانوں تک، سب کو شامل کیا جائے گا۔ اس پالیسی پر نوجوانوں سے مشاورت کا کام جاری ہے اور حکومت کی جانب سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں مشاورتی عمل مکمل کرکے اس پالیسی کا اعلان کر دیا جائے۔ اس پالیسی...
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت کا بھرپور اعادہ کیا۔چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کے ہمراہ اس ملاقات میں شریک تھے۔پاکستانی وفد میں نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور پاکستان کے سفیر برائے ترکی ڈاکٹر یوسف جُنید بھی شامل تھے۔صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور اُن کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر انہوں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں پاکستان کے...
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف خصوصی عدالت نے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈھاکا کی عدالت نے گز 5 اگست 2024 کو 6 مظاہرین کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے،ان الزامات پر 4 پولیس افسران حراست میں ہیں جب کہ 4 کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد مقدمے کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ شروع ہوچکا ہے، یقین ہے ملزمان کے جرائم ثابت ہوں گے اور انہیں سزا ملے گی۔...
لاہور میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جہلم میں 2 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے—فوٹو بشکریہ اے ایف پی گزشتہ روز آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے متعلق پیش آئے حادثات کے حوالے سے پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہوئے ہیں۔لاہور میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جہلم میں 2 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔ لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں کا سفر سے انکارمسافر کا کہنا...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راولپنڈی میں اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہیدکے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔کامران ٹیسوری نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہید کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ ان کی قربانی قوم کا فخر ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ناصرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ یہ جنگ صرف افواج پاکستان نے نہیں، 25 کروڑ عوام نے بھی لڑی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ کا سہارا لیتا رہا ہے مگر پاکستانی میڈیا نے دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہید عثمان یوسف کا خاندان شہیدوں کا خاندان ہے، جب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مئی 2025ء) افریقی ملک موزمبیق میں مسلح تنازع اور قدرتی آفات کے نتیجے میں حالیہ ہفتوں کے دوران 25 ہزار سے زیادہ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے اور ملک کے متعدد حصوں میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ صوبہ کابو ڈیلگاڈو میں غیرریاستی مسلح گروہوں کے حملوں سے جان بچانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ Tweet URL لڑائی کے نتیجے میں شہری تنصیبات تباہ ہو رہی ہیں اور بحالی کی کوششوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔(جاری ہے) حالیہ عرصہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں کم از کم 13 شہری ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے ہیں۔ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن (ایچ آر ایم ایم یو) نے خبردار کیا ہے کہ گنجان آبادیوں پر طاقتور دھماکہ خیز ہتھیاروں سے حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔ Tweet URL مشن کے مطابق، اتوار کی رات سے اگلے دن تک جاری رہنے والے حملے اس جنگ میں اب تک اس نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی ہیں۔(جاری ہے) دارالحکومت کیئو سمیت یوکرین کے 10 علاقوں میں...
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ...
کراچی (آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک پچھلے 3 برسوں سے زیادہ معاشی طور پر مستحکم ہے،ملک میں مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹوں میں تیل سستا ہونا ہے۔یہ بتائیں اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ہے ؟موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں ناکام رہی۔حکومت پنشن اصلاحات ،تاجر دوست سکیم اور وزارتیں ختم کرنے میں ناکام رہی،حکومت پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے پیش نظر اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ کے لیے کے-الیکٹر سے بات چیت جاری ہے۔ سوبھراج اسپتال کراچی میں نیونیٹل آئی سی یو کے افتتاح کے موقع میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوانے کے لیے کے-الیکٹرک سے بات چیت جاری ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مستقبل میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے سولرائزیشن منصوبے پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں جاری طویل دورانیے کی بجلی کی بندش نہ صرف شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے بلکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کے لیے بھی...
وزیراعظم شہبازشریف ترکیے کے 2روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیے پہنچے ہیں.نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم دوست ممالک کیساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے،شہبازشریف علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔وزیراعظم بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی میں دوست ممالک کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے.شہباز شریف دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے ، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی، کچھ قوتوں نے کوشش کی تھی کہ بدگمانی پیدا کی جائے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی کا...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ کے دوران ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی اس یادگار موقع پر اسٹیڈیم میں موجود تھے، تقریب میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران معروف سنگر ندیم عباس نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کو محظوظ کیا۔ اسٹیڈیم "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں معروف گلوکار ابرارالحق نے پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف پی ایس ایل 10 کی فائنل تقریب کو پاک بحریہ کے نام کیا گیا ہے، جس میں سمندری حدود کے محافظوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ پاکستان زندہ باد، پاکستان بحریہ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، جبکہ ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا، جس پر شائقین کی جانب سے بھرپور داد دی گئی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا، کچھ قوتوں نے کوشش کی تھی کہ بدگمانی پیدا کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ مودی پھر کوئی حماقت کر سکتا ہے، اس لیے ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہم اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ پہنچ چکے ہیں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے دولماباہچے (Dolmabahçe) محل پہنچ گئے.صدارتی محل آمد پر ترک صدر ایردوان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا. دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر ملاقات شروع ہوگئی اس ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید واضح رہے کہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آخری اجلاس گزشتہ فروری...
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر کی دولماباہچے محل میں ملاقات کے دوران ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اروان سے ملاقات ہوگئی۔ دولماباہچے محل پہنچنے پر ترک صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات و نشریات عطاؤللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان...
وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد /استنبول(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اروان سے ملاقات ہوگئی۔دولماباہچے محل پہنچنے پر ترک صدر اردوان نے وزیر اعظم شہبازشریف کا بھرپور استقبال کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطاللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ہمراہ تھے۔ذرائع کے ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلی سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں...
وزیراعظم آج سے 30 مئی 2025ء تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان ممالک کے راہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دارالحکومت استبول پہنچ گئے۔ استبول ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے، ترکیے کے وزیردفاع نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا، دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف...
—فوٹو بشکریہ پی پی آئی بلوچستان کے صوبائی وزراء و سرکاری افسران نے کہا ہے کہ جنگ میں بری طرح شکست کے بعد بھارت نے بچوں کو نشانہ بنایا، بزدل دشمن کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، سانحۂ خضدار کے معصوم شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) خضدار میں شہید طلباء و طالبات کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے مودی کا سر لاکر دیں، فیصل واوڈافیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) دارالحکومت تہران سے اتوار 25 مئی کے روز موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایرانی نیوز ویب سائٹ 'انتخاب‘ نے لکھا ہے کہ پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا، ''قومی سلامتی کونسل نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ نئے حجاب (ہیڈ اسکارف) قانون پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔‘‘ 'انتخاب‘ نے قالیباف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ اس نئے قانون کو ایرانی پارلیمان ہی نے منظور کیا تھا، تاہم اب قومی سلامتی کونسل نے حکم دے دیا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔ ایران میں گزشتہ برس نو سو افراد کو سزائے موت دی گئی، اقوام متحدہ ایران میں کی قومی سلامتی کونسل...
واشنگٹن: امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو اپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور اسی تناظر میں وہ چین سے اقتصادی اور عسکری معاونت حاصل کر رہا ہے تاکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو جدید بنایا جا سکے۔ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی،جوامریکی محکمہ دفاع کاحصہ ہے،نے اپنی رپورٹ میںیہ دعویٰ بھی کیاکہ پاکستان بیرونی ذرائع سے آلات اور ٹیکنالوجی حاصل کر رہا ہے ان اشیاء کو براہ راست چین سے یا ہانگ کانگ، سنگاپور، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ذریعے پاکستان پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کا فوکس ہمسایہ ملک کے ساتھ کشیدگی کے علاوہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) اور بلوچ علیحدگی پسندوں سے...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے. استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر (Yashar Guler)، گورنر استنبول ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک ( Burhan Kayaturk)، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا. وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے آج ملاقات کریں گے.دونوں راہنما ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کرینگے۔وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بلخصوص صدر ایردوان کا شکریہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)مریم نواز اس وقت ایک طاقتور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ٹرانسفر، پوسٹنگ یا کوئی اور کام سب وزیراعلیٰ کی مرضی کے مطابق ہورہے ہیں۔ کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ایز کو کہاکہ جو کام میں کام کررہی ہوں تمام لوگ اس کو اون کریں اور اس کا کریڈٹ لیں۔ کچھ ماہ قبل نواز شریف نے بھی پنجاب کے تمام ڈویژنز کے لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں ان کو یہی ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر تجاوزات کے حوالے سے حلقوں میں انہیں تنقید کا سامنا ہے تو اپنے حلقے کے لوگوں کو بتائیں کہ شہروں کی خوبصورتی کے لیے یہ ضروری ہے، ان ملاقاتوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) کییف سے اتوار 25 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق روس نے یوکرین پر حملوں کے لیے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 69 راکٹ فائر کیے اور ساتھ ہی مختلف عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے 298 جنگی ڈرونز بھی بھیجے۔ کییف پر روسی میزائل اور ڈرون حملے، 15 افراد زخمی: یوکرینی حکام ماہرین ماسکو کے اس اقدام کو یوکرین کے خلاف جنگ میں حملہ آور ڈرونز کی پوری ایک فلیٹ کو بیک وقت استعمال کرنے کی حکمت عملی کا نام دے رہے ہیں۔ آج تک کا سب سے بڑا جنگی حملہ یوکرینی دارالحکومت سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کییف حکومت کے مطابق جتنے...
بیجنگ (نیوز ڈیسک)جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ خاص طور پر دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ایجادات سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک انقلابی ایجاد کی ہے جو رات کے اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے، اور یہ ایجاد عام کانٹیکٹ لینز کی طرح پہننے میں آسان ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس نئی حیران کن ایجاد کے بارے میں جو آنکھوں کے ذریعے سپر وژن فراہم کرے گی۔ چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینز تیار کئے ہیں جو رات کے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ...
ہفتہ 24 مئی کو ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش اور موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، اس دوران کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائنز کی پرواز بھی حادثے سے بال بال بچی۔ کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئر لائنز کی پرواز نے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی، اس دوران مسافروں پر خوف طاری ہوگیا، اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں واشنگٹن طیارہ حادثہ: پاکستانی نژاد اسریٰ حسین کی آخری لمحات میں شوہر سے کیا بات ہوئی؟ اس دوران پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو واپس اڑایا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے کراچی واپس موڑ دیا۔ اسی پرواز میں معروف پاکستانی اداکار...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ استنبول پہنچے، پاکستان کے سفیر بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے، ترکیے کے وزیردفاع نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ استنبول پہنچے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ترکیے میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ 25 مئی سے 30 مئی 2025 تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔ معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے کہا کہ اُن کی والدہ اُن کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ اُن سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے، ہمارے ترقی کے خواب بڑے ہیں لیکن ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے، پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، معاشی میدان میں کامیابی کے لیے امن، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، پالیسیوں کے تسلسل اور اصلاحات کا عمل بھی ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشیو کو ساڑھے 10 فیصد سے 16 یا 18 فیصد تک...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیا ہے کہ آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ پاک بحریہ نے حالیہ آپریشن بُنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روک کر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کی۔ بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نیوی نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا وہ پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے۔ پاکستان نیوی نے سمندر میں دشمن کی ہر ممکن یلغار...
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ہمارا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے، ہمارے ترقی کےخواب بڑے ہیں، لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو ساڑھے 10 فیصد سے 16 یا 18 فیصد تک لے کر جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی، معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، اب معاشی میدان میں آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب...
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی، معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، اب معاشی میدان میں آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شمار دنیا کےکم ترین ٹیکس ادا کرنےوالے ملکوں میں ہوتا ہے، ہمارے ترقی کےخواب بڑے ہیں،لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کوساڑھے 10 فیصد سے 16 یا 18فیصد تک لے کر جانا ہے، اس کے لیے پاکستان کا ہر شہری...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائےگا، فائنل میچ کے دوران پاکستان بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔ پاک بحریہ نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، پاک نیوی کے جوانوں کو الرٹ دیکھ کر دشمن وار کرنے کی جرات نہ کر سکا، آج پی ایس ایل کے فائنل میں پاکستان بحریہ کے اس کردار کو سراہا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل...
رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پولیو پروگرام نے اتوار کو اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس مقامی سطح پر موجود ہے، واضح رہے کہ پولیو سے متاثرہ دوسرا ملک افغانستان ہے، اس مرض کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے باوجود سیکیورٹی مسائل، ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ اور غلط معلومات جیسے مسائل پیش رفت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔اسی ہفتے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر کل سمپوزیم کا انعقاد ہوگا۔سمپوزیم کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، سمپوزیم کا عنوان "پاکستان میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال، امکانات اور وعدے" ہے۔ نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے 26 مئی کو سمپوزیم کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں سپریم کورٹ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کے ججز و افسران جبکہ گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز و افسران شریک ہوں گے۔سمپوزیم میں تمام ہائی کورٹس اور راولپنڈی و اسلام آباد کے عدالتی افسران کو بھی مدعو کیا گیا ہے، وفاقی عدالتی...
پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی،احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی۔صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خطے میں عسکری طاقت ہونے کا بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ دنیا کو پتہ چل گیا ہے ہم ٹیکنالوجی...
—فائل فوٹو لاہور میں سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں میں پولیس سب سے آگے رہی۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس کے 496، محکمۂ ایس اینڈ جی ڈی کے 358 ای چالان ریکارڈ ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے 22 ہزار سےزائد ای چالان ، 53 لاکھ جرمانہ ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے محکموں میں لیسکو اور لائیو اسٹاک بھی شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 328 اور184 ای چالان ریکارڈ کروائے۔لاہور سٹی ٹریفک پولیس افسر اطہر وحید نے کہا ہے کہ 73 سرکاری محکموں کو ای چالانوں کی ریکوری کے لیے لیٹر لکھ...
وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں کی طرح تعاون کیا ہے اور موجودہ حج سیزن میں بھی اُن کا تعاون بے مثال رہا ہے۔ اُنہوں نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس بار گزشتہ برس کی نسبت حاجیوں کے لیے زیادہ بہتر اور سہولت بخش انتظامات کیے گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد اُنہوں نے سب سے زیادہ توجہ حج کے انتظامات پر دی ہے اور اس پر ابھی تک کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ تعاون رہا ہے۔ خادم حرمین شریفین...
بنگلہ دیش میں قائم انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل کے چیف پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ عدالت نے اتوار کے روز سابق اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف پہلا مقدمہ شروع کیا، جو معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت سے تعلق رکھتے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم عدالت نے آٹھ پولیس اہلکاروں پر باضابطہ فردِ جرم عائد کر دیا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال 5 اگست کو چھ مظاہرین کو قتل کیا۔ یہ وہی دن تھا جب حسینہ ملک سے فرار ہو گئیں، کیونکہ مظاہرین نے ان کے محل پر دھاوا بول دیا تھا ان آٹھ افراد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے۔ ان میں سے چار زیرِ حراست ہیں جبکہ باقی چار...
پشاور: تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل اور بجلی بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس کو مسترد کردیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارات پاکستان کے تمام ریجنل آفسز کی زوم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پشاور ریجنل آفس سے ایگزیکٹیو ممبر شہزاد احمد صدیقی نے اپنے صوبے کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ شہزاد احمد صدیقی نے مطالبہ کیا کہ وفاق کی جانب سے مائنز اینڈ منرل کے متعلق جو بل پیش کیا گیا ہے اسے صوبے کی بزنس کمیونٹی نے اپنے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے لہٰذا فیڈریشن بھی اس بل کو مسترد کرتے...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیالاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی دنیانیوزنے بتایا کہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ازبکستان افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں...
سٹی 42:یادِ شہدائے خضدار پر سانحہ اے پی ایس خضدار کے معصوم شہداء کی یاد میں تعزیتی تقریب ہوئی اے پی ایس خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب ہوئی ، تعزیتی تقریب میں شہر بھر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،پلے کارڈز پر شہداء کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے ،اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے،شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،بلوچستان پولیس کے دستے کی خصوصی شرکت ، شہداء کو سلامی پیش کی،مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں،شرکاء...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آنے والی تیز آندھی اور طوفان کے باعث نقصانات بارے رپورٹ جاری کردی ۔اتوار کے روز تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آنے والی تیز آندھی اور طوفان بادو باراں کے نتیجہ میں صوبہ کے مختلف شہر وں میں14 افراد جاں بحق جبکہ101 زخمی ہوگئے ، سب سے زیادہ نقصان صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوا جہاں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے،شہر میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کے نقصانات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، اسی طرح جہلم میں2 افراد جاں بحق،32...
سٹی 42: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے اور ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کرے ، معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوس کو کامیاب بنائیں ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم معاشی میدان کے اندر آپریشن بنیان مرصوس کو کامیاب بنائیں، ملک کو معاشی میدان میں کامیاب کرنے کے لیے امن، سیاسی استحکام،پالیسیوں کے تسلسل اوراصلاحات کے عمل ضروری ہے، ہمارا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے, ہمارے ترقی کے خواب بڑے ہیں لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے،اس تضاد کے ساتھ ہم آگے...
فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں شہید ہونے والے اے پی ایس خضدار کے معصوم طلبا و طالبات کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شمعیں روشن کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اے پی ایس خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ یہ بھی پڑھیں خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی ان پلے کارڈز پر شہدا کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے،...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم منیجمنٹ میں ٹیم کے معاون کوچ اظہر محمود کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اظہر محمود کے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات میں سب سے آگے تھے، تاہم یہ ذمہ داری بعدازاں ہنری ہیسن کو غیرمعینہ مدت کے لیے دی گئی ہے، جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں اس عہدے پر تقرری حاصل کی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا تھا۔ اظہر...

حج ایام کے دوران ایک گھنٹے کے دوران کتنے عازمین طواف کر سکیں گے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے
ادارہ امور الحرمین الشریفین کے مطابق صحن مطاف میں حج ایام کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حج ایام کے دوران فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:حج سیزن میں ٹھنڈے پانی کی 15 ملین بوتلیں تقسیم کی جائیں گی عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ایام کے دوران براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔ ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) اطالوی مصنف اور مفکر نیکولو ماکیاولی فلورنس کا رہنے والا تھا، یہ شہر ریناساں کے عہد میں ثقافتی مرکز تھا۔ رپبلک کی حیثیت سے اس کا اقتدار تاجروں کے پاس تھا۔ اُنہوں نے اَدب و آرٹ کی سرپرستی کی جس کی وجہ سے فلورنس میں تخلیقی اَدب و آرٹ پیدا ہوا۔ ماکیاولی کو سیاسی وجوہات کی وجہ سے فلورنس سے جِلاوطن کر کے اُس کے گاؤں میں بھیج دیا گیا۔ بقایا زندگی اُس نے مطالعہ کرنے اور کتابیں لکھنے میں گزاری۔ 1527ء میں اُس کی وفات ہوئی اور اُس کی دو اہم کتابیں اُس کی وفات کے بعد شائع ہوئیں اور روشن خیالی کے دور میں اُسے ایک اعلیٰ مورخ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) کوالا لمپور سے اتوار 25 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں جو ''مظالم‘‘ کیے جا رہے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔ محمد حسن نے آسیان کے اپنے ہم منصب وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ''یہ مظالم اس بےپروائی اور ان دوہرے معیارات کا مظہر ہیں، جو فلسطینی عوام کی تکالیف کے حوالے سے پائے جاتے ہیں۔‘‘ غزہ کی صورت حال: یورپی یونین کی اسرائیل سے تجارتی تعلقات پر نظرثانی محمد حسن کا کہنا تھا، ''یہ...
— فائل فوٹو پنجاب میں گزشتہ روز آندھی اور بارش سے 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبے بھر میں مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، دیواریں اور چھتیں گرنے کے 61، آگ لگنے کے 96 جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے 4 اور ٹریفک کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پنجاب: آندھی و طوفان سے 10 شہری جاں بحق، 51 زخمیپنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 51 زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک پولز، سولر سسٹم، درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنے کے 40 واقعات جبکہ تیز...
اگر آپ یوٹیوب پر وی لاگ بنا کر یا ٹک ٹاک پر ڈانس کرکے لاکھوں کما رہے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں! حکومت اب آپ کی کمائی پر بھی نظر رکھ رہی ہے۔ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش ہونے جارہا ہے، اور اطلاعات کے مطابق اس بار بجٹ میں سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کےلیے ایک نیا ’’سرپرائز‘‘ تیار کیا جارہا ہے۔ جی ہاں، بات ہورہی ہے یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز پر ٹیکس لگانے کی! ذرائع بتاتے ہیں کہ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) نے تجویز دی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب بڑاقدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب پہلا بڑا قدم اٹھالیا، حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کی قیادت میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی راہ ہموار ہوگی،اضافی بجلی کو آمدن کا ذریعہ بنایا جائے گا۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید دوسری جانب عالمی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے،سی ای او پاکستان...
کراچی: عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں جانوروں کے اتائی کلینکس کی بھرمار لگ گئی۔ عید الاضحی کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے، قربانی کے جانوروں کراچی کی مختلف مویشی منڈیوں میں پہنچائے جارہے ہیں، کراچی لائے جانے والے جانوروں کا میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں عوام بھی لاعلم ہیں اور متعلقہ محکمہ بھی کوئی آگاہی فراہم نہیں کرتا جبکہ ان منڈیوں میں جانوروں کی طبی دیکھ بھال کا بھی کوئی انتظام نہیں ہوتا۔ کراچی میں لائے جانے والے جانوروں کی دیکھ بھال اور انکو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ویٹرنری (Veternary) ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ سے قبل 30 مئی تک تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سرکاری پینشنرز کو بھی پینشن عید سے قبل 30 مئی تک دیے جائیں گے تاکہ عید کے موقع پر بروقت اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے اس لیے تنخواہیں اور پینشنز 30 مئی تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘ دوسری طرف، خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے فلکیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ذوالحجہ 1446 ہجری کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف 4 ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کو لاہور سے دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ان کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ فلاحی میدان میں تعاون مزید بڑھائیں گے، ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو وزیراعظم 25 سے 30 مئی تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پنجاب کے مختلف حصوں میں آنے والی آندھی اور طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، روڈ ٹریفک کے 2 دیواریں اورچھتیں گرنے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، آگ لگنے کے 96، آسمانی بجلی گرنے کے 4 واقعات، الیکٹرک پولز، سولر سسٹم درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنےکے 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔ قیدیوں کے تبادلے کے بعد روس...
اسلام آباد:پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس...
کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ہفتے کی رات شدید فضائی حملہ کیا، جس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 14 بیلسٹک میزائل اور 250 خودکش ڈرونز فائر کیے، جن میں سے 6 میزائل اور 245 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔ کیف کے میئر وٹالی کلیتشکو نے اس حملے کو "بڑے پیمانے پر حملہ" قرار دیا، جو پے در پے دوسرے دن دارالحکومت پر ہوا۔ فضائی حملے کے سائرن کئی گھنٹوں تک بجتے رہے، جس سے شہری پناہ گاہوں میں چلے گئے۔ کیف، خارکیف اور دونیتسک کے مختلف علاقوں میں عمارتیں تباہ ہوئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق ہفتے کی رات کم از کم...
امریکی ٹی وی اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین سے ہونے والی مشہور زمانہ ڈکیتی کا کیس بالآخر نو سال بعد اپنے قانونی انجام کو پہنچا، مگر اس انجام نے سب کو حیران کردیا۔ فرانسیسی عدالت نے اس کیس کی طویل سماعت کے بعد 23 مئی کو فیصلہ سنایا، مگر یہ فیصلہ توقعات کے برعکس نکلا۔ اگرچہ استغاثہ نے تمام ملزمان کو کم از کم 10 سال قید کی سزا دینے کی سفارش کی تھی، عدالت نے جرم ثابت ہونے کے باوجود تمام مجرمان کو نسبتاً ہلکی سزائیں دیں اور کسی کو بھی جیل بھیجنے کا حکم نہیں دیا۔ اس سنسنی خیز واردات میں شامل مرکزی ملزم کو صرف 8 سال قید کی سزا سنائی گئی، جن میں سے 5 سال...
(گزشتہ سے پیوستہ) پاکستان نے اسرائیل کے جدید ہاروپ ڈرون کوکامیابی سے تباہ کرکے اس کی ناقابل تسخیرحیثیت کو چیلنج کرکے اپنی ٹیکنالوجی کی سبقت کو منوالیاہے۔پاکستان نے اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون کونہ صرف تباہ کیابلکہ الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے اسےجام بھی کیا۔اس کامیابی نے پاکستان کی الیکٹرانک وار فیئر صلاحیتوں کی جہاں زبردست نشاندہی کی ہے وہاں ان کے ہاں اوربھی بہت سے حیران کردینے والی صلاحیتیں بھی موجودہیں۔یہ واقعہ ایک سائبروارفیئرصلاحیت کے اظہارکے طورپرپیش کیاگیا۔تاہم، انڈیا اور اسرائیل اپنی خفت اور بدنامی کے خوف سے نہ تو اس دعوے کی کوئی سرکاری تصدیق کررہے ہیں اور نہ ہی اس کی تردیدلیکن پاکستانی حکام نے عالمی میڈیا کے سامنے ان کے شواہد رکھ دیئے ہیں جس کے بعد...
(گزشتہ سے پیوستہ) البتہ یہ فرق ضرور سامنے آیا کہ ابتدائی صدیوں میں اجتہاد کا عمل ان فقہی مکاتب فکر کی طرز کے متعین اصول وضوابط کے دائروں کا پابند نہیں تھا اور آزادانہ اجتہاد کے ذریعہ مجتہدین اپنے اپنے علاقوں میں امت کی راہ نمائی کا فریضہ سرانجام دیتے تھے مگر ان فقہی مکاتب فکر کے منظم ہونے کے بعد اجتہاد کے اصول وضوابط طے کرنے کا کام جاری نہ رہا اور انہی کے واضح کردہ اصول وقوانین کی پابندی کرتے ہوئے عملی دائروں میں اجتہاد کا سلسلہ بدستور چلتا رہا۔ یہ ایک فطری عمل ہے کہ کسی بھی علم کے بنیادی اصول وضوابط کے تعین کا ایک خاص وقت ہوتا ہے، یہ وہی وقت ہوتا ہے جب وہ...
پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کے واقعات ایک عرصے سے جاری ہیں۔بھارت ہمیشہ سے پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کی کوششوں میں لگا ہواہے۔ یہ دشمنی صرف سرحدی تنازعات یا سیاسی اختلافات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک انتہائی گہری سازش ہے جس کا مقصد پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔خضدار حملہ اس سازش کا ایک واضح مظہر ہے ۔خضدار حملے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دے کر پاکستان میں تخریب کاری کے لیے بھیجا جاتا ہے۔پاکستانی حکام نے متعدد بار اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ جوہر ٹاؤن دھماکے میں مقامی دہشت گردوں...
خضدار میں جو سانحہ پیش آیا، جہاں معصوم اسکول کے بچوں کو دہشت گردی کے ایک گھٹیا ترین واقعے میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا، اُس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے اور ہمارے عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر منڈلاتی ہوئی اس بُرائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یہ محض بچوں پر حملہ نہیں تھا، بلکہ ہمارے مستقبل پر ایک سوچا سمجھا وار تھا — ایک بزدلانہ ضرب، جو اُس دشمن نے لگائی جو میدانِ جنگ میں ہمیں زیر کرنے میں بارہا ناکام رہا، اور اب اپنی شکست کا بدلہ ہمارے بچوں کے خون سے لینا چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیوں پاکستان کے معصوم اور بے...
جب اسلام کا پیغام مدینہ کی سرزمین میں جڑ پکڑنے لگا اور جب رسولِ رحمت ﷺ کی قیادت میں ایک فکری اور اخلاقی انقلاب برپا ہو رہا تھا تو عرب کے ان سرداروں کی آنکھوں میں یہ چراغ آنکھوں کا کانٹا بن گیا جو کفر، جاہلیت، ظلم اور قبائلی تعصب کے اندھیروں سے نجات نہیں چاہتے تھے۔ قریش کو بدر اور احد میں پے در پے شکستوں نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ انہوں نے یہ جان لیا تھا کہ اگر اب بھی رسول اللہ ﷺ کی تحریک کو کچلنے میں ناکامی ہوئی تو عرب کا سیاسی، مذہبی اور تہذیبی منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔سن پانچ ہجری میں اسی احساسِ شکست خوردگی نے انہیں عرب کے مختلف...
پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر رپورٹ جاری، 14 افراد جاں بحق، 101 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفانی موسم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 14 شہری جاں بحق اور 101 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں لاہور سے تین، راولپنڈی سے ایک، جہلم سے تین، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی سے ایک، ایک فرد شامل ہے۔ اموات زیادہ تر بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات...
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ شام کے بعد بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیمرگرہ 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21، کاکول میں 8 جبکہ چراٹ میں...
سٹی42: گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مٹی کے گملوں کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گھروں، دفاتر اور باغیچوں کی تزئین و آرائش کے شوقین افراد کی جانب سے گملوں کی خریداری میں تیزی آئی ہے جس کے باعث کاریگر دن رات گملے تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ دورِ جدید میں بھی مٹی کے گملے بنانا محض ایک کاروبار نہیں بلکہ ایک فن اور ہنر ہے۔ گیلی مٹی کو خوبصورت شکل دینا ایک محنت طلب عمل ہے جس میں مہارت، صبر اور تجربہ درکار ہوتا ہے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ایک کاریگر نے بتایا کہ ہر گملا ہماری محنت اور فن کا نمونہ ہوتا...
بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی فیصلہ کن ضرب اور بھارت کی ہزیمت آمیز شکست نے خطے پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں؟ اس حوالے سے ’پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ‘ کے زیراہتمام شائع کے مختصر اور جامع رپورٹ بعنوان ’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد اس رپورٹ میں اعداد و شمار اور دیگر حقائق کی بنیادوں پر واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح حالیہ کشیدگی میں مودی کا غلط اندازہ پاکستان کی برتری کا باعث بنا۔ وسیع پیمانے پر الیکٹرانک جامنگ بھارت کی جانب سے 6 مئی 2025 کو لائن آف کنٹرول پر شروع کی گئی جارحیت اور در...
پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ماہرہ خان نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ جاری تنازعے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ ماہرہ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ اور خلیل الرحمان کبھی قریبی دوست نہیں تھے، لیکن ان کا مشترکہ پروجیکٹ ’’صدقے تمہارے‘‘ ایک ایسا سفر تھا جسے دونوں نے محبت اور خلوص سے مکمل کیا۔ متنازعہ معاملے کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس پورے تنازعے میں ان کی بھی کوئی غلطی تھی، تو ماہرہ نے بلا جھجک کہا: ’’ہاں، میں غلط تھی۔ مجھے انہیں براہِ راست پیغام دینا چاہیے تھا، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم اور لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اصغر زیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بیرون ملک تعلیم کی خاطر اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے سب سے ضروری کام ریسرچ ہے۔ ان کے بقول اس سلسلے میں ایک سال پہلے ہی کام شروع کر دینا چاہیے، ''کون سے ملک میں، کون سی یونیورسٹی میں، کس کس طرح کے اسکالرشپس دستیاب ہیں؟ ان کے لیے شرائط و ضوابط کیا ہیں۔ اپنا ذاتی بیان بہت سوچ سمجھ کر لکھنا چاہیے، جس سے آپ کی تعلیمی کامیابیاں، غیر نصابی سرگرمیاں اور آپ کی قائدانہ صلاحیتیں بھی ظاہر ہوں، اور یہ بھی کہ آپ...
شہزاد رائے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف ایک سنگر نہیں، بلکہ اپنی بے ساختہ حسِ مزاح سے بھی مداحوں کو حیران کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ حال ہی میں شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر اپنا مشہور زمانہ گیت ’’تیرا مکھڑا حسیں جادو کرگیا‘‘ ایک نئے اور نہایت منفرد انداز میں پیش کیا، لیکن اس بار مخاطب لڑکیاں نہیں، بلکہ آنٹیاں تھیں۔ 2002 میں ریلیز ہونے والا یہ ہٹ گانا، جس نے اس وقت نوجوان دلوں کی دھڑکن بڑھا دی تھی، اب دو دہائیوں بعد ایک ہنسی بھرے ٹوئسٹ کے ساتھ واپس آیا ہے۔ نئی ویڈیو میں شہزاد رائے کو وہی نغمہ گاتے سنا جاسکتا ہے، البتہ اب وہ بول کچھ یوں چھیڑتے...
محسن نقوی— فائل فوٹو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔اجلاس میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سیٹلائیٹ میپنگ کر کے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں سیون اسٹار ہوٹل اور جدید ترین اسپتال تعمیر ہوں گے اسلام آباد، سرکاری مکانوں میں غیر قانونی تعمیرات، کمرشل سرگرمیاں جی نائن مرکز تجاوزات اور غیر قانونی...
یمن کے جنوبی صوبے ابین میں امریکی حملوں میں القاعدہ کے کم از کم نو جنگجو مارے گئے ہیں، جن میں تنظیم کا ایک مقامی رہنما بھی شامل ہے۔ یہ حملے جمعے کی شب خبار المراقشہ کے شمالی پہاڑی علاقے میں کیے گئے، جو القاعدہ کے سرگرم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ نے یمنی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ فضائی حملے مختلف مقامات پر کیے گئے جہاں القاعدہ کے جنگجو روپوش تھے۔ ایک مقامی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ’ہم نے ایک مقام پر پانچ جلی ہوئی لاشیں اور ایک تباہ شدہ گاڑی دیکھی۔ باقی ہلاکتیں دوسرے مقامات پر ہوئیں۔‘ ابتدائی طور پر پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی...
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر مسلسل دوسرے روز بھی مہلک فضائی حملے کیے، جن میں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ اتوار کی صبح کیے گئے ان حملوں میں 13 افراد ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ شہری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ کیف کے میئر ویٹالی کلچکو نے ان حملوں کو ”بڑے پیمانے پر“ قرار دیا، جبکہ فضائی حملے کے سائرن کئی گھنٹوں تک گونجتے رہے۔ شہریوں کو رات بھر پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائلز پر مشتمل یہ حملے کئی شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، جن میں...
ویب ڈیسک : ایک اور پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے گزشتہ روز 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔ سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل 10 کا فائنل : لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے
اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں کسی بھی غیرقانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات کا بروقت سراغ لگایا جائے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ وزیرداخلہ نے غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک...
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ای چالان کی مد میں طویل عرصے سے جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 اسپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر تک جا رہی ہیں تاکہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ای چالان کی مد میں طویل عرصے سے جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 اسپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر...
پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیور اودیلووچ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات بالخصوص ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات اس دوران موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ازبک وزیرخارجہ ازبکستان اسحاق ڈار افغانستان پاکستان ریلوے لائن وزیرخارجہ
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وقف کا تحفظ صرف مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہے بلکہ جین، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کی مذہبی سرزمین کا تحفظ ہے، اس پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی رکن سنجے سنگھ نے حال ہی میں مسلمانوں کے تعلق سے ایک جذباتی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ 1947ء میں ہم نے یہاں رہنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ملک تمام ہندوستانیوں کا ہے اور ایسے میں کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس نے یہاں رہنے کا فیصلہ لیا تھا، یہ ان...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر )فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی جانب سےآرمی ہائوس میں ایک بڑا عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف ، سپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ ،وزرائے اعلیٰ ، گورنرزکے علاوہ چند مخصوص سیاسی رہنمائوںکو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم عشائیے میںتحریک انصاف کا کوئی رہنما نظر نہیں آیا اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں یا ان کی جانب سے دعوت کو مستردکرنا یا انہیں دعوت نہ دینا ہوسکتا ہے ،فیلڈ مارشل نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خصوصی تصویر بھی پیش کی جو دس مئی کو پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے الفتح میزائل فائر ہونے کی تصویر ہے ۔ فیلڈ مارشل نے صدر اور وزیراعظم کو جدید گن...
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مختلف اوقات میں 2 بار مطالعہ پاکستان کے امتحان میں نقل کی اور پکڑی بھی گئیں۔ حال ہی میں میزبان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں اس حوالے سے دلچسپ قصہ ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کے زمانے میں مطالعہ پاکستان کا سبق یاد کرنا مشکل لگتا تھا کیونکہ اس کے جوابات بہت طویل ہوا کرتے تھے۔ فیل ہونے کے خوف سے میں نے چیٹنگ نوٹ بنالیا اور ٹیسٹ کے دوران اپنی کاپی میں رکھ کر اس سے نقل کی لیکن ٹیسٹ ختم ہونے سے پہلے ٹیچر میرے سر پر آکر کھڑی ہوگئیں اور...
قومی ٹیم کے نامور کرکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان پر واپسی کیلئے قدم بڑھادیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے بڑے نام پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: اتنے کیچز تو لیجنڈز لیگ میں بھی نہیں چھوڑے جاتے؟ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر کرکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کرتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو میدان پر لانے کیلئے اس جانب قدم بڑھایا ہے مزید پڑھیں: وسیم اکرم...
ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس کی ہفتے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث بندش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے وعدہ کیا ہے۔ ایکس، سابقہ ٹویٹر، ہفتے کے روز کم از کم 2 گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہا جس کے بعد اس سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کے سربراہ کو اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ اپنی ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پلیٹ فارم کی فیل آؤور رینڈنسی نظام کی ناکامی کے بعد بہتری کی ضرورت ہے، جس کا...
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اتوار کے روز اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔...
ملک کے مختلف مقامات پر آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں آج بھی آندھی اور بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، میانوالی، اوکاڑہ، قصور، گجرات، سیالکوٹ میں مزید بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، بارکھان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بٹگرام اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان سے نقصانات ہوئے، مختلف حادثات میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، کئی شہروں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں...
سٹی42: ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ ٹاپ 1000 گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ای چالان کی عدم ادائیگی پر اب سرکاری گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 12 خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر میں سیف سٹی ڈیٹا کے ذریعے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو ٹریس کر رہی ہیں اور موقع پر جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے اب تک کی کارروائی میں تقریباً 300 سے زائد ڈیفالٹر گاڑیاں پکڑی جا چکی ہیں۔ حیران کن طور پر ایک ایسی موٹر سائیکل بھی پکڑی گئی جس پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، اولے بھی گرے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی جس کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑگئے، قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے، سرچ لائٹس کے پول گرگئے جس کی وجہ سے چکوال میں طوفانی بارش کے باعث کلر کہار کے قریب موٹر وے ایم ٹو کو کئی گھنٹوں...
برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئرویز نے اگست تک اسرائیل کے لیے کسی بھی قسم کی پروازیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں اسرائیلی سفارتکاروں کی ہلاکت، ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد یہ فیصلہ اس مہینے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ایئر فرانس، گریگ ایئر لائن امریکا کے ڈیلٹا ایئرلائن نے بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا تھا جو بعد میں بحال کردی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی،طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،پائلٹ نے انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کوواپس موڑ لیا گیا کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے ک واپس موڑ لیا گیا۔پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ان کی مدد کی اور پرواز کا رخ کراچی کے لیے...
پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹائون میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا 60 سے زائد گرڈ اسٹیشن ٹرپ،چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا، تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی،...
شہروں کی پہچان کے کئی حوالے ہوتے ہیں لیکن میں ذاتی طور پر انہیں شخصیات کے حوالے سے شناخت کرتا ہوں، شہر تمدنی اعتبار سے انہی شخصیات کی وجہ سے پرمایہ ہوتے ہیں اور ان میں بعض ایسی ہستیاں بھی ہوتی ہیں جن کے جہان رنگ و بو سے چلے جانے کے بعد بھی فضا ان کی خوشبو سے معطر رہتی ہے: ’ہر سو ترے وجود کی خوشبو تھی خیمہ زن‘ معروف ادیب محمد خالد اختر نے اپنے سفرنامے ’کیا ہم ابھی قونیہ میں ہیں؟‘ میں لکھا تھا: ’ہمارے دل دھڑک رہے تھے، ہم قونیہ جلال الدین رومی کی خاطر آئے تھے کیونکہ قونیہ جلال الدین رومی ہی کا شہر ہے۔ اور بڑے آدمیوں کے بغیر کوئی بھی شہر ہے...