کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے چرائی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے خاتون کے مفرور شوہر کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت سحر بتول زوجہ کاشف خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے شوہر کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے کہا کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، جس میں میاں بیوی کو مبینہ طور پر موٹرسائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمہ کے قبضے سے سپر اسٹار 70 موٹرسائیکل، رجسٹریشن نمبر KQX-2361، برآمد کر لی گئی، جو سولجر بازار کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔پولیس نے گرفتار ملزمہ اور اس کے مفرور شوہر کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ دونوں میاں بیوی موٹرسائیکل لفٹنگ کے کسی منظم گروہ سے وابستہ تو نہیں تھے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار