2025-06-10@12:59:48 GMT
تلاش کی گنتی: 42471

«عرصے کے»:

    فائل فوٹو۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا آغاز یکم اپریل 2025 سے ہوا، یکم اپریل سے اب تک 2 لاکھ 16 ہزار 103غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 441 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جاچکا۔ وزارت داخلہ نے کہا افغان شہری اور تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، واپس جانے والے غیر ملکیوں کےلیے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے...
    سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی سامنے آئی ہے۔عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد گولڈ مارکیٹ کھلتے ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیو لرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 230 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہے۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 61 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 ہزار 339 ڈالر ہوچکی ہے۔
    راولپنڈی: بیہمانہ تشدد سے قتل ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کے والد نے قاتل میاں بیوی کو معاف کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج طارق ایوب نے ملزمان میاں بیوی کو بری کر دیا، میاں راشد شفیق اور اس کی بیوی ثناء کو جیل سے رہائی مل گئی۔ ملزم جوڑے نے فروری 2025 کو تھانہ بنی کے علاقہ میں اپنی بیٹی کی 20 روپے والی چاکلیٹ کھانے پر ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔  مقتولہ کے والد ثنا اللہ اور والدہ صاحب بی بی نے ملزمان جوڑے کو خون بہا معاف کرنے کے بیانات جمع کرائے، ایڈیشنل سیشن جج نے خون بہا معاف کرنے پر ملزمان جوڑے کو بری کر دیا۔ بچی کے جاں بحق ہونے کا یہ واقعہ 12 فروری 2025...
    بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک دلہن کو اس کے شوہر کو ہنی مون کے دوران قتل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر 25 سالہ سونم راگھوونشی نے 30 سالہ شوہر راجہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ہنی مون کے دوران شوہر کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دُلہن کا ایک دوست بھی اس سازش میں ملوث پایا گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دلہن اپنے شوہر سے ناخوش تھی اور رشتہ ازدواج قائم نہیں کرنا چاہتی تھی۔ دُلہن اور اس کے...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    کے پی کے 200 ارب کے سرپلس بجٹ کا کل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے 200 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کا کل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 433 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ کا کل حجم 2000 ارب روپے ہوگا، جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے 433 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 500 تک نئی اسکیمیں شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پاک بھارت جنگ کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے عوام کو ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2025 کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت دکھ ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے، اپوزیشن...
    وفاقی بجٹ میں16 منصوبے سندھ کے بجائے وزارت ہا ئوسنگ کو دے دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں سندھ کے 16 ترقیاتی منصوبے حکومت سندھ کو دینے کے بجائے وفاقی وزارت ہاسنگ کو دے دیے، وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے اقدام کو صوبائی خودمختاری پرحملہ قرار دے دیا۔ نئے مالی سال 26-2025 میں کراچی،حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اور میرپورخاص کے 16 ترقیاتی منصوبے وفاقی وزارت ہاسنگ کو دے دیے گئے، ان منصوبوں میں حیدرآباد کیروڈ، سیوریج کی تعمیر، کراچی میں ضلع وسطی، شرقی، کورنگی،ملیر اور غربی کے روڈ اور سیوریج کی تعمیر شامل ہیں۔وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کے اقدام کو صوبائی خودمختاری پرحملہ قرار دیا...
    اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ...
    آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی دستاویز ات سب نیوز کو موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی دستاویز ات سب نیوز کو موصول ہو گئیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025,26 کیلئے وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 573 ارب مقرر، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر،نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے مقرر،حکومت کی مجموعی آمدن کیلئے 19 ہزار 278 ارب روپے کا تخمینہ،آئندہ مالی سال صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے دئیے جائیں گے،قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب روپے مختص،مالی سال 2025,26 کیلئے دفاع کا بجٹ 2550...
    وفاقی بجٹ: نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی بجٹ 26-2025 آج پیش ہونے جا رہا ہے جس میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجٹ 26-2025 میں نان فائلرز پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ بینک سے 50 ہزار روپے یا زائد کی رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ نان فائلرز کی موبائل فون سمز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز بلاک نہیں جائیں گی، البتہ نان...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ — فائل فوٹو   وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے۔ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے: عطاء تارڑ انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیے اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کسان اتحاد نے وفاقی حکومت بالخصوص پنجاب میں ترقی کے جھوٹے دعوؤں کو بےنقاب کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سال میں صرف گندم کے کاشتکاروں کو 2200 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث زرعی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گندم کی پیداوار میں گزشتہ سال نسبت کی 8.91 فیصد کمی ہوئی، کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد،مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد کمی ہوئی۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم...
    اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ  کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو بہترین بجٹ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، ان کے پاس تنقید کے لئے کچھ نہیں   حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ کے حوالے سے تیاری کرلیتے، ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی:بھارتی بحریہ نے ممبئی جانے والے ایک سنگاپور پرچم بردار کارگو جہاز “وان ہائی 503” پر پیش آنے والے دھماکوں اور آتشزدگی کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش و بچاؤ کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعے کے دوران تقریباً 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ متعدد عملے کے اراکین نے آگ سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے جنوبی صوبے کیرالا کے ساحل سے 144 کلومیٹر (90 میل) دور پیش آیا، جہاز پر سوار 22 اراکین پر مشتمل عملے میں سے 18 کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ 4 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، سنگاپور کی میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی (MPA) کے مطابق،...
    بیجنگ :حالیہ دنوں میں، چینی فیشن اور تفریحی کمپنی Pop Mart کے “Labubu” نامی سلسلہ وار گڑیا کھلونے دنیا بھر میں مقبول ہو چکے ہیں۔ Labubu کی نئی سیریز امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں “منٹوں میں” فروخت ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں، لندن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں Labubu خریدنے کے لیے پرستاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد سیکورٹی خطرات بڑھنے کی وجہ سے Pop Mart نے برطانیہ میں Labubu کی فروخت معطل کر دی ہے ۔ اس جھگڑے کی ویڈیوز دنیا بھر کے بڑے پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جس پر کچھ ریٹیل ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے خریداری کا ایک نیا جنون پھیل سکتا ہے۔Labubu سے...
     بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوراج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ’’کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی۔کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔‘‘ آسٹریا: سکول میں فائرنگ  ،مر...
    پیرس : چین کے نائب صدر ہان جنگ نے فرانس میں منعقدہ اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں شرکت کی اور عام مباحثے سے خطاب کیا۔ منگل کے روز ہان جنگ نے کہا کہ سمندر سمیت مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مختلف فریقوں کو  مشترکہ طور پر  اس ذمہ داری کو سنبھالنا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ  نیلا سیارہ جہاں ہم بنی نوع انسان رہتے ہیں سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے ، بلکہ سمندر کے ذریعے ایک ہم نصیب معاشرے میں جڑا ہوا ہے۔ہمیں اقوام متحدہ کی موجودہ اوشین کانفرنس کے موقع سے فائدہ اٹھا کر وسائل کی حفاظت اور پائیدار استعمال کو ہم...
    مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی  وزارت حج و عمرہ   نے پاکستان حج مشن کے  ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف  پر   سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر   ایکسی لینسی     ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ  ڈی جی عبدالوھاب   سومرو شاندار انتظامی  حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
    اٹلی کی حکومت نے اسرائیلی سائبَر کمپنی پارگون (Paragon) کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیے ہیں، جس کی وجہ حالیہ نگرانی اسکینڈل ہے جس میں مبینہ طور پر پارگون کی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے صحافیوں، سیاستدانوں، اور نجی شہریوں کی سرگرمیاں ٹریک کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ فیصلہ اٹلی کی خفیہ نگرانی کے حوالے سے عوامی تنقید کے بعد لیا گیا اور پارگون کے ساتھ کام کرنے والے عہدیداروں کے خلاف قانونی چارہ‌جُویی کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کی خدمات؟ اٹلی کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا، اور پارگون کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں شامل ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک بڑے مذاکرات ہو رہے ہیں اور ایران بھی ان میں شریک ہے اور ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوتا ہے ہم یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں.(جاری ہے) ایران کی مذکرات میں شمولیت پر صدر ٹرمپ نے مکمل وضاحت نہیں کی جبکہ وائٹ ہاﺅس...
    کراچی: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں اہم انکشاف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216نہیں بلکہ225قیدی فرار ہوئے ہیں سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی، قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پرمزید 10 قیدیوں کے فرارہونے کا علم ہوا، سپرنٹنڈنٹ ملیرجیل ایس پی شعبہ تفتیش ملیر کو خط لکھ کر فرارہونے والے قیدیوں کی تعداد سے متعلق آگاہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق 3 جون کو ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ ملیر جیل کی نئی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیرجیل سے216نہیں بلکہ225قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر کھل کر جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، جس پر وزیر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ تو نہیں بتا سکتا، بجٹ میں اضافے کا اعلان ہوگا،ان کاکہناتھا کہ حالات کے مطابق اضافہ ہوگا، ٹیکس میں ریلیف ملے گا۔ مزید :
    لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے تہرے قتل کے الزام میں 3 بار سزائے موت کے خلاف ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔ منظر امام قتل ، سزائے موت کا ملزم بریسندھ ہائی کورٹ نے ايم کيو ايم کے سابق رکن سندھ... لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ٹرائل کورٹ نے تہرےقتل کے الزام میں ملزم کو 2021ء میں تین بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر بڑے لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لیے امریکی میرین کور کے 700 اہلکاروں اور مزیدنیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے خلاف کیلی فورنیا کے گورنر نے شدید ردعمل ظاہر کیا .(جاری ہے) امریکی جریدے ”یوایس ٹوڈے“ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر نے امریکی صدر کے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے قبل ازیں صدرٹرمپ نے دو ہزار نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا جن میں سے 300 کے قریب اہلکار اتوار سے وفاقی عمارات اور عملے کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) طبی اہلکاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ کے العودہ ہسپتال اور اور غزہ سٹی کے القدس ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی تنظیم غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے امداد کی تقسیم کے مراکز کی طرف نہ جائیں، کیونکہ یہ راستے ملٹری زون کا حصہ ہیں۔ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کی طرف سے آج...
    رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کی تاریخ ساز فتح کے بعد ممکنہ طور پر نیا سنگ میل طے کرنے کی تیاری کر لی ہے، ذرائع کے مطابق فرنچائز کے موجودہ مالکان نے آر سی بی کو جزوی یا مکمل فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیاجیو پی ایل سی کی بھارتی ذیلی کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ ممکنہ سرمایہ کاروں سے رابطے میں ہے، جبکہ بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ فرنچائز کی مکمل فروخت کی صورت میں قیمت 2 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہلاکتیں: کوہلی کے خلاف پولیس میں شکایت درج اس خبر کے سامنے آتے ہی یونائیٹڈ اسپرٹس کے شیئرز...
    ایران نے 2018 میں ہونے والے ایک مسلح تصادم کے سلسلے میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔ عدلیہ سے وابستہ سرکاری خبر ایجنسی میزان کے مطابق ان افراد کو ایران کی نیم فوجی فورسز، پاسدارانِ انقلاب(IRGC)، کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں 3 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کو ریاست کے خلاف مسلح کارروائی اور دہشتگرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا، اور اسلامی جمہوریہ ایران میں رائج سزائے موت کے طریقہ کار کے تحت انہیں پھانسی دی گئی۔ اگرچہ ان افراد کی شناخت یا واقعے کی درست جگہ ظاہر نہیں کی گئی، مگر یہ...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات میں ایران بھی شریک ہے، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں شامل ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ کے حوالے سے اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک بڑے مذاکرات ہو رہے ہیں اور ایران بھی دراصل ان میں شریک ہے، اور ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوتا ہے، ہم یرغمالیوں کو واپس...
    سویڈن کی مشہور فلم ‘How to Train Your Dragon’ کا لائیو ایکشن ورژن 13 جون کو ریلیز ہو رہا ہے، لیکن اس کا جائزہ دیکھنے والوں میں ملا جلا تاثرات چھوڑ گیا ہے۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ فلم ویژوئل طور پر شاندار اور جذباتی لمحات کے باعث کافی دلکش محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر نوجوان ہیرو ہک اپ (Mason Thames)  اور اس کے زخم خوردہ ڈریگن ٹوتھلیس کے رشتے کی تصویر کشی بہت مؤثر ہے۔ دیگر تنقید نگاروں کا ماننا ہے کہ لائیو ایکشن کی وجہ سے اینیمیشن میں موجود وہ جادوی کشش اور بے ساختگی کہیں ضائع ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار عادل خان نے چینی اینیمیٹد فلم ’نیژا 2‘ کے حوالے...
    کراچی: نیوکراچی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا جب کہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پیرکوبلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی سیکٹرفائیوایل میں موٹر سائیکل پرسوار2ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار30سالہ محمد ناصرولد سرورکوقتل کردیا تھا اورموقع پرسے فرارہوگئے تھے۔ مقتول محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جس کے قتل کا واقعہ دراصل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ مقتول محمد ناصر اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھرجا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ...
    غزہ میں انسانی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پیر کے روز غزہ شہر میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس فورس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں شہری خوراک اور امداد کے لیے دو مختلف تقسیم مراکز کی طرف جا رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے مشتبہ افراد کو دیکھ کر 'وارننگ فائر' کیا، تاہم عینی شاہدین نے انکشاف کیا کہ فوج نے براہ راست شہریوں پر فائرنگ کی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیلی...
    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملک کے وزیر داخلہ پر الزام لگایا ہے کہ امیت شاہ غنڈہ اور قاتل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آگئے۔ سینئر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نےامیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھا دیا اور کہا کہ ’امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کےمتعدد الزامات ہیں‘ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، جج  امیت شاہ   خلاف فیصلہ دینے والا تھا۔ سبرامنیم سوامی نے...
    سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔پولیس  نے کہا کہ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید ، نوید ، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔ 
    جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز (SDF) کے کئی اہلکار پیر کے روز اس وقت زخمی ہو گئے جب امریکی فوج کے اوکیناوا میں واقع کیڈینا ایئر بیس پر ایک دھماکہ ہوا۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق، یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار بم ناکارہ بنانے کی مشقیں کر رہے تھے۔ چار جاپانی فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے NHK نے رپورٹ کیا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر غیر پھٹے بارودی مواد کے عارضی ذخیرے میں ہوا۔ حکام دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔اوکیناوا کے یومیٹن گاؤں کے مقامی افسر یوتا ماتسودا نے بتایا: "ہمیں صرف اتنی اطلاع ملی ہے کہ دھماکہ ہوا...
    نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کس وزارت کیلئے کتنا پی ایس ڈی پی مختص ہوگا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق 41 وزارتوں و ڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،     دو کارپوریشنز کے لیے 317 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،    این ایچ اے کو سڑکوں کی تعمیر کے لیے 227 ارب روپے ملیں گے،  پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے لیے 90 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے،  آبی وسائل کے لیے 133 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق صوبوں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس  میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔نیب کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دے تھی، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کاروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا۔پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور بشری بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی...
    بھارتی اقدامات علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستانی وفد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے یہ اقدامات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔پاکستان نے وفد نے برٹش پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) برائے پاکستان کو ویسٹ منسٹر پیلس میں بریفنگ دی۔ اے پی پی جی برائے پاکستان کی چیئر یاسمین قریشی ایم پی نے وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، زمین سے 74 میٹر بلند سٹیشن کی تعمیر 2029ء میں مکمل ہوگی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بلند میٹرو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا، تاریخی تقریب کے دوران انہوں نے ایمار پراپرٹیز اسٹیشن کے ڈیزائن کی منظوری دی جو دنیا کا سب سے بلند میٹرو اسٹیشن ہے یہ 74 میٹر بلند ہوگا، یہ سٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت قومی سطح پر مختلف وزارتوں، محکموں، ڈویژنوں اور خصوصی علاقوں کے لیے کھربوں روپے کے ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے، جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، پانی، صحت اور ٹیکنالوجی کے منصوبے شامل ہیں۔ ترقیاتی بجٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 302 ارب روپے، وزارتِ آبی وسائل کے لیے 147 ارب روپے اور وزارتِ توانائی کے لیے 104 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے لیے بالترتیب 35 ارب اور 35.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو 20 ارب روپے دیے جائیں گے۔ شہری سہولتوں کے ضمن میں کراچی کے کے-فور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) بھارتی وزارت دفاع نے منگل کو بتایا کہ مال بردار جہاز میں آگ لگنے کے بعد جہاز کے عملے نے جان بچانے کے لیے ایک چھوٹی کشتی کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ جس کے بعد بھارتی بحریہ نے انہیں بچالیا۔ انہوں نے بتایا کہ سنگاپور کے جھنڈے والے جہاز وان ہائی 503 کے عملے کو بچانے کے لیے بھارتی کوسٹ گارڈ نے چار جہاز تعینات کیے۔ یہ جہاز سری لنکا کے کولمبو بندرگاہ سے چل کر ممبئی جارہا تھا کہ جنوبی بھارت کے کیرالہ کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی ساحل کے قریب جہاز میں دھماکے اور آگ عملے نے بتایا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) پاکستان آئندہ مالی سال کے لیے اپنے سالانہ وفاقی بجٹ آج منگل کے روز پیش کر رہا ہے، جس میں معاشی شرح نمو کو رفتار دینے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ گزشتہ ماہ بھارت کے ساتھ تنازع کے بعد دفاعی اخراجات میں متوقع اضافے کے لیے وسائل تلاش کرنے کی بھی کوشش ہو گی۔ یہ بجٹ ایک ایسے وقت پیش کیا جا رہا ہے جب اسلام آباد کو اپنے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کے نظم و ضبط کے اندر رہتے ہوئے معیشت کو بحال کرنا ہے۔ امریکہ پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور اس صورت میں واشنگٹن کی جانب سے نئے تجارتی محصولات کے...
    وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیوں کی درآمد کو سستا کرنے کے لیے اہم اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس سے نہ صرف صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ آٹو انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں:دفاعی بجٹ اور تنخواہوں میں کتنا اضافہ تجویز کیا گیا؟ بجٹ دستاویز منظر عام پر آگئی پرانی گاڑیوں کے لیے اہم مراعات – 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی – گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کی جائے گی – ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی جائے گی – پرانی گاڑیوں...
    بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے تھے ان کی عید کے موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چند نوجوان لڑکوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کی نیندیں حرام کر کے خود بھی عید پر مسکرا رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسکرا رہی ہے۔ انڈیا کی نیندیں حرام کر کے خود بھی عید پر مسکرا رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسکرا رہی ہے???????? pic.twitter.com/l4Kqt7AYZW — بانکے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے قومی اسمبلی میںوفاقی بجٹ آج 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جب کہ 13 جون کو اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا. ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائے گا جب کہ وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 26-2025 پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی اور 22 جون کو قومی...
    اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جن کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پابندیوں کی طرف فوری توجہ دیں۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے...
    سندھ کے شہر سکھر سے بھارت ہجرت کرنے والے ہندو جوڑے نوتن داس سنجے اور سپنا داس کی نیو ممبئی کے علاقے کھار گھر میں پراسرار حالات میں موت واقع ہو گئی۔ بھارتی پولیس نے اسے گھریلو جھگڑے کے بعد قتل اور خودکشی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنجے کمار نے مبینہ طور پر بیوی سپنا کو چاقو کے وار سے قتل کیا، اور پھر اسی چاقو سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کر لی۔ یہ ہولناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ان کا چھوٹا بیٹا اسکول سے واپس آیا لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ پریشان ہو کر بچے نے پڑوسیوں سے مدد لی، جنہوں نے سپنا کی بہن سنگیتا کو اطلاع دی۔...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )خیبرپختونخواکے آئندہ مالی سال کے 200 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کا کل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 433 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے نجی ٹی وی نے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبرپختونخواکے آئندہ بجٹ کا کل حجم 2000 ارب روپے ہوگا، جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے 433 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے.(جاری ہے) ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں 40فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 500 تک نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب...
    پی ٹی آئی کے سابق رہنما جاوید بدر نے پیشگوئی کی ہے کہ کل کا عدالتی فیصلہ عمران خان کے حق میں نہیں آئےگا، عمران خان کی رہائی صرف قوم سے مُعافی مانگنے پر ہی ہو گی، اللہ بھی تب ہی معاف کرتا ہے جب انسان معاف کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر کاکہنا تھا کہ عمران خان نے بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے پنجاب میں بھرپور کرپشن کروائی، جس پر میں نے اور جنرل باجوہ نے عمران خان کو بزدار کو فوری ہٹانے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے اپنی بیوی کے لگوائے چیف منسٹر کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ضمانت 11 جون کو ہورہی ہے؟ بلاول بھٹو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )پاکستان ماحولیاتی تحفظات کو شہری منصوبہ بندی میں ضم کر کے کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے طویل مدتی اقتصادی استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے، ماہر ماحولیات ڈاکٹر محمد اکبر نے یہ بات ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان بڑھتے ہوئے موسمیاتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہے لچک کو بڑھانے اور موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے، پائیدار شہری ترقی سے گرین ہاوس گیس کے اخراج کو کم کرنے، شدید موسمی واقعات کے لیے تیاری کو بڑھانے اور شہری رہائشیوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی. انہوں نے کہاکہ غیر منصوبہ بند، تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری کاری اور...
    مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ کا حجم تقریباً 2000 ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کےلیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگاپور کی نانینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین ارضیات نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر 2014 سے 2020 کے دوران 15.7 سینٹی میٹر تک دھنس چکے ہیں۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق، ان علاقوں کا دھنسنا چینی شہر تیانجن کے بعد دنیا میں سب سے تیز ترین رفتار سے ہو رہا ہے۔ اس کا بنیادی سبب زیرزمین پانی کا نکالنا اور نئی بلند عمارتوں کی تعمیر ہے۔کراچی کا تین ارضی پلیٹوں — انڈین، یورشین اور عربین — کے باہمی ٹکراؤ کے مقام پر واقع ہونا بھی اس عمل میں ایک اہم عنصر ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پانی نکالنے اور بلند عمارتوں کی تعمیر کا یہ عمل جاری رہا، تو شہر کے...
    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی منگل کو کاروبار کا آغاز 324 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 787 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار 400 پوائنٹس کو چھو گیا یاد رہے کہ 5 جون کو بھی اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ...
    پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ،تمام اراکین کو پارلیمانی کمیٹی میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی اجلاس بیرسٹر گوہراورعمرایوب اور زرتاج گل کی سربراہی میں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف نے بجٹ اجلاس کے لئے سخت حکمت عملی بنانے کاعندیہ دیا ہے۔
    خاتون اول اور قومی اسمبلی کی رکن، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 16 سالہ طالبہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ثناء یوسف کو اُس کے 17ویں جنم دن کی شام کو قتل کیا گیا، بی بی آصفہ نے اس واقعے کو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صرف اپنے حقوق کا اظہار کرنے پر ہونے والے تشدد کی ایک دردناک یاد قرار دیا۔ انہوں نے ثناء کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ “ثناء یوسف کو خواب دیکھنے، ترقی کرنے اور ایک روشن مستقبل کا حق حاصل تھا، اسے آزاد اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔دبئی کے حکام کے مطابق یہ اسٹیشن زمین سے 74 میٹر بلند ہوگا اور اس کی تکمیل 2029 میں متوقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ اسٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک “بلیو لائن” کا حصہ ہوگا، جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 کو کیا جائے گا۔ بلیو لائن کا ٹریک 130 کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ دبئی کے 9 اہم علاقوں کو آپس میں جوڑے گا۔...
    منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ صرف احتجاج نہیں،حقِ خود ارادیت کی وہ صدا ہے جو دہلی کی در ودیوار کو لرزہ بر اندام، کئے ہوئے ہے۔منی پور کے عوام، اپنی شناخت، اپنی زمین اور اپنے فیصلے واپس مانگ رہے ہیں۔منی پور میں آج پھر کرفیو ہے، انٹرنیٹ بند ہے، سچ پر پہرا ہے۔لیکن آزادی کی طلب وہ شعلہ ہے جو نہ گولی سے بجھتی ہے نہ پابندی سے۔آزادی کی تحریک’’ارمبائی ٹینگول‘‘ کے رہنما کنن سنگھ کی گرفتاری نے عوامی غصے کو ایک بار پھر ہوا دی ہے۔ سڑکیں مظاہرین سے بھر گئیں ،، فوج سے جھڑپیں ہوئیں، اور آواز بلند کی گئی کہ ’’ہم غلام نہیں،منی پور بھارت نہیں ‘‘ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زمبابوے کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔سکندر رضا نے ایک مقامی ایونٹ کے دوران میچ میں نسلی تعصب پر مبنی تبصرے کرنے پر رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت کی ہے۔یکم جون کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے اس میچ کے دوران، جب سکندر رضا پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رہے تھے، بلیسنگ مفووا نے ان پر نسلی تعصب کی بنیاد پر جملے کسے۔ سکندر رضا نے شکایتی خط میں لکھا کہ انہوں نے مفووا سے احترام کے ساتھ بات کرنے کی درخواست کی، لیکن وہ پھر بھی...
    گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کی پہلی  تقریب میں “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا  فروغ اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر ” کے عنوان سے ورچوئل خطاب کیا۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کا قیام تمام ممالک کے عوام کی تہذیبوں کے درمیان مکالمے  اور انسانی ترقی کو فروغ دینے کی عالمگیر خواہش کے عین مطابق ہے اور تمام رکن...
    کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر میں زمین کے دھنسنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس سے مستقبل میں زلزلوں کے خطرات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ زیرِ زمین پانی کی بے تحاشہ نکاسی اور بلند و بالا عمارتوں کی غیر منصوبہ بندی تعمیر زمین کو کمزور کر رہی ہے۔ سنگاپور کے ماہرین ارضیات کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملیر اور لانڈھی کے علاقے سال 2014 سے 2020 کے دوران 15.7 سینٹی میٹر تک زمین میں دھنس چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زمین کے دھنسنے کی یہ رفتار دنیا کے تیزی سے دھنسنے والے شہروں میں شمار کی گئی ہے، جو صرف چین کے شہر تیانجن کے بعد...
    ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن اور نیویارک میں پاکستان کے ایجنڈا کو بہت اچھے سے پیش کیا۔  پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمان نے برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا،پاکستان کیا چاہتا ہے دنیا کو بتایا ہے۔  شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم پالیسی میکرز کی پاکستان سے متعلق سوچ میں واضح فرق دیکھیں گے۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز لندن میں اسکائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، تشویش کا اظہار کیا کہ 10 مئی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود دونوں حریفوں، بھارت اور پاکستان، کے درمیان تناؤ خطرناک حد تک بلند ہے۔ آئی ایس آئی اور را میں باہمی تعاون سے دہشت گردی کم ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو انہوں نے کہا کہ گوکہ اس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کی حد ہماری تاریخ میں سب سے کم ہے۔ ’’ہم نے جنگ بندی حاصل کر لی ہے، لیکن ہم نے امن حاصل نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 2025 کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی، جس میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اجلاس کا آغاز تلاوت، حدیث، نعت رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوگا، جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اسپیکر کی اجازت سے بجٹ پیش کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 16 ہزار 286 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ بجٹ...
    نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے لیٹ کر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دونوں میاں بیوی کی گردنیں تن سے جدا ہو گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چیئرمین اسٹاپ کے قریب نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی، جس سے علاقے میں افسوس کی لہر دو ڑ گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی ساجد پاور لومز پر کام کرتا تھا اور اس کی ڈھائی ماہ قبل رضیہ سے شادی ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ٹرین گزرنے کے باعث دونوں کی گردنیں دھڑ سے جدا ہو گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر...
    لاہور کے علاقے ہنجروال میں خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ آمنہ نے سسرالیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کی،  لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو آمنہ کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس ترجمان  نے کہا کہ افسوسناک واقعہ جمال کالونی ہنجروال میں پیش آیا، دو بچوں کی ماں 28 سالہ آمنہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77ہزار 5سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹوراز اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔ ترجمان ٹوراز اتھارٹی...
    پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو گئی، پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ ”بلوم برگ“ کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان چین سے چالیس ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے-500 اواکس طیارے اور ایچ کیو-19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا۔ جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارہ چین کی معروف دفاعی کمپنی شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ہے، اور یہ عالمی سطح پر اس طیارے کی پہلی برآمد ہو گی۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارے ”خاموش قاتل“ کی شہرت رکھتے ہیں اور فضاؤں پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معاہدے کے اعلان کے بعد چینی دفاعی...
    تفتیشی افسر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، گرفتار دہشتگردوں سے وابستہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار را کے ایجنٹس کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں محمد اعظم عرف ججی، امجد علی اور منظور احمد کو سخت سیکورٹی کے حصار میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ...
    چیف جسٹس یحیی آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کا خیرمقدم کیا اور حرم پاک میں ہونے والی ملاقات میں اسلامی عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر...
    ---فائل فوٹو  خاتونِ اول اور قومی اسمبلی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 17 سالہ طالبہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ ثناء یوسف کو ان کی 17ویں سالگرہ کے روز شام کے وقت قتل کیا گیا تھا۔آصفہ بھٹو زرداری نے اس واقعے کو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صرف اپنے حقوق کا اظہار کرنے پر ہونے والے تشدد کی ایک دردناک یاد قرار دیا ہے اور ثناء کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ثنا یوسف نے قاتل سے آخری گفتگو میں کیا کہا؟مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔شہریوں نے بتایاکہ گذشتہ چند برس سے بکروں اور دنبوں کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شہریوں میں اجتماعی قربانی کا رجحان فروغ پارہا ہے کیونکہ اجتماعی قربانی میں رقم کی بچت کے ساتھ ساتھ شہری بہت سی فکروں سے آزاد ہو جاتے ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق فیصل آباد اور گردونواح میں مساجد اور گلی محلوں کی سطح پر اجتماعی قربانی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہر میں اجتماعی اور انفرادی سطح پر لاکھوں جانورروں کی قربان دی گئی۔رواں برس بھی اجتماعی قربانی میں...
    ’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لاہورـ:اداکارہ و میزبان فضا علی حالیہ دنوں میں اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں جب انہوں نے معروف صحافی سہیل وڑائچ کے حوالے سے طنزیہ تبصرہ کیا۔ فضاعلی نے حال ہی ایک پروگرام میں صحافی سہیل وڑائچ کے حوالے سے ایک تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صحافی نہ ہوتے تو کسی ریسٹورنٹ یا باہر کسی ملک میں واش روم صاف کر رہے ہوتے۔فضا علی کے اس طنزیہ تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی۔ سفینہ خان نے لکھا کہ سہیل وڑائچ پاکستان کی صحافت...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹر کیجانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پراسیکوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹرز کی 2 رکنی ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرے گی۔ پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے۔
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انشا اللہ امن کا پیغام جیت جائے گا،مودی کاجنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا۔برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے تفصیل سے پاکستان کا موقف سنا۔پاکستان کاپیغام ہے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں، جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جن برطانوی ارکان سے ملاقاتیں کیں وہ سب امن پسند ہیں، برطانیہ کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تقسیم کا غیرمکمل ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا...
    خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی طالب علم ثناء یوسف کے قتل کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے طالب علم ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی ایک اور دلخراش مثال قرار دیا ہے۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثناء یوسف کے ورثاء، برادری اور اس سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر مقتولہ کے خلاف کی جانے والی کردار کشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج (اے ڈی ای کے )نے ایک نئی پالیسی کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس میں پرائیویٹ اور ایجوکیشنل پارٹنرشپ سکولوں میں کنڈرگارٹن کی ضرورت ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پری کنڈرگارٹن (پری کنڈرگارٹن)، ابتدائی سالوں کے فانڈیشن سٹیج سے کے جی ٹو یا سال اول تک عربی پڑھانا لازم ہو گا۔(جاری ہے) اس پالیسی کا نفاذ تعلیمی سال 2025-2026 کے پہلے سمسٹر سے ہو جائے گا۔اس اقدام کا مقصد سیکھنے کے ابتدائی سالوں سے زبان، شناخت اور تعلق کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام صرف پڑھنے اور لکھنے کی مہارتوں کو فروغ دینے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اگلی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی کا فیصلہ، نافذ العمل ہو گیا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئی سفری پابندی کا اطلاق جن ممالک پر ہو گا، ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، یمن، افغانستان، میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا اور ہیٹی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سات مزید ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندیاں عائد کی جائیں گی، جن میں برونڈی، کیوبا، لاس، سیئرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق  قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8207ارب مختص کئے گئے ہیں،دفاع کیلئے 2550ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،حکومتی نظام چلانے کے اخراجات کیلئے 971ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،اسی طرح پنشنزکی ادائیگی کیلئے 1055ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے،سبسڈیز کی مد میں 1186ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرانٹس کی مد میں 1928ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ار ب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،ایف بی آرٹیکس وصولی کا ہدف 14131 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5167ارب روپے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سعودی وزارت داخلہ مسلح افواج کے شہدا و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ان کی یہ امداد عسکری امور کے توسط سے جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی بنیادوں پر جاری امدادی پروگرام سے سعودی قیادت کی شہریوں کے لیے فکر مندی کا اظہار ہوتا ہے۔ پروگرام کے تحت شہدا و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کو نفسیاتی، طبی و سماجی نگہداشت فراہم کی جاتی ہے۔(جاری ہے) نیز وزارت داخلہ ان کے لیے حج کے خصوصی انتظامات کا اہتمام کرتی ہے۔ابراہیم بن عبدالکریم دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے تھے۔ نیز ان کے دو بھائی شہید ہوئے ہیں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مملکت...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے اعلان کے مطابق اس نے رواں سال 1446ھ کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں اللہ کے مہمانان کو 4.5 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی فراہم کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے واضح کیا کہ یکم ذو القعدہ 1446ھ سے شروع ہونے والے حج کے سیزن میں حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں پانی کی ترسیل کا دورانیہ روزانہ 24 گھنٹے رہا، اور اس دوران 3.34 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی کی صفائی بھی کی گئی، جب کہ ایک لاکھ سے زیادہ تجربہ گاہی معائنے بھی انجام دئیے گئے۔(جاری ہے) کمپنی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مقامات...
    ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ایبٹ آباد میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق ہزارہ موٹر وے انٹرچینج پر مانسہرہ سے آنے والی 2 کاروں کے درمیان حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔(جاری ہے) حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 37 سالہ طارق، 40 سالہ حنیف اللہ اور 28 سالہ سمیر ساکنہ پشاور اور دوسری گاڑی میں 24 سالہ علی رضا، 22 سالہ گل شیر، 22 سالہ عبدالباسط اور 16 سالہ محسن ساکنہ راولپنڈی شامل ہیں۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے...
    بھارتی ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر سندیپ برہمن نے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے گانے ’لال پری‘ میں اُن کے مشہور ڈانس اسٹیپس کو بغیر اجازت اور کریڈٹ کے نقل کیا ہے۔ سندیپ برہمن نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں دکھائے گئے رقص کا مخصوص انداز اُن کی ایک پرانی ویڈیو سے لیا گیا ہے، لیکن انہیں نہ تو کسی طرح کا کریڈٹ دیا گیا اور نہ ہی ان سے اجازت لی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Sandip Brahamin (@sandipbrahamin_11) ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ‘آپ سب میرے سگنیچر...