2025-09-22@18:53:34 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ»:

    پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کولمبو(سب نیوز)پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی ، پاکستان نے مسلسل 6 میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے مُزمل حسین بہترین کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، فائنل میچ کل پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھارت،...
    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے اپنے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان نے بنگلادیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے راؤنڈ میں 9-30 اور دوسرے راؤنڈ میں 13-32 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پہلے ہی بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر سوا چار بجے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ Post Views: 1
    پاکستان نے جنوبی افریقا کو0-2 سے شکست دے کرکامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  مالدیپ کے شہر کلہدفھوشی میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے لیگ راونڈ میں مسلسل چوتھی فتح کے بعد فائنل فور میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔  قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا گیم 15-24 سے جیتنے کے بعد اگلے گیم میں 5-28 کی آسان فتح پائی۔  پاکستان کے کاشف علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔فاتح ٹیم کے کاشف، شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ قبل ازیں پاکستان...
    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پاکستان نے میزبان مالدیپ سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل دو سیٹ جیتے۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 16-15، 10-22 اور 6-7 رہا۔ پاکستان کے کاشف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل صبح کے سیشن میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ Post Views: 6
    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔...
    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ  میں پاکستان نے   سری لنکا کو شکست دی۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 18-20 اور 06-23 رہا۔ پاکستان کے آصف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آج رات میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔
۱