پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی ، پاکستان نے مسلسل 6 میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے مُزمل حسین بہترین کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، فائنل میچ کل پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔
اس سے پہلے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھارت، سری لنکا اور میزبان مالدیپ کو بھی شکست دے چکا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار
پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی۔ پاکستانی کلب کراچی سٹی ایف سی ساف ویمن کلب چیمپئن شپ میں شریک ہوگی جو پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن ٹیم بھی ہے۔ ساف ویمن کلب چیمپئن شپ 5 سے 22 دسمبر تک نیپال میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں پاکستان کے کراچی سٹی ایف سی سمیت 5 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ ایونٹ میں انڈیا سے ایسٹ بنگال، نیپال سے اے پی ایف فٹبال کلب، بنگلا دیش سے نسرین اسپورٹس اکیڈمی اور بھوٹان سے ٹرانسپورٹ یونائیٹڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔