پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
کولمبو(سب نیوز)پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔
پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکا سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری ڈرگ کورٹ نے بغیرلائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزادکو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے اور اس کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکم حماس کا صدر ٹرمپ کو خط؛ غزہ جنگ بندی کے لیے بڑی پیشکش کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ پاکستان نے
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے شکست دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔سلمان آغا نے 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 55 رنز بنائے، فخر زمان 45 اور صائم ایوب 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم 7 رنز بنا سکے، حسین طلعت نے 22 رنز بنا کر نگیدی کو وکٹ دے بیٹھے۔ حسن نواز آگے بڑھ کر شاٹ مارنے کی کوشش میں 1 رن پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی اور دونوین فریرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کوئنٹن ڈی کاک نے 63 اور پریٹوریئس نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان میتھیو نے 42 اور بوش نے 41 رنز بنائے۔ ٹونی ڈی زورزی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے دو اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔جنوبی افریقا کے جارحانہ بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
سیریز کے تمام میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے، ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے شاہینوں نے کمرکس لی ہے، اقبال اسٹیڈیم میں بھرپورٹریننگ سے دونوں ٹیمیں وارم اپ، ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگئی۔
شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کررہے ہیں، دوہزارچوبیس میں انہیں چارمیچزمیں ناکامی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔جبکہ فیصل آباد سترہ سال بعد انٹرنیشنل میچزکی میزبانی کررہا ہے۔
اقبال اسٹیڈیم میں شاہینوں کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، 12 میں سے 9 ون ڈے جیتے ہیں جبکہ 3 ہارے ہیں، اس میدان پرآخری میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان2008 میں کھیلا گیا تھا جو شاہینوں نے جیتا تھا۔