2025-11-11@00:53:02 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«ٹینس پلئیرز»:

(نئی خبر)
    پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ خصوصی طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ نوٹفیکیشن  کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کی منظوری کے بعد کیمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر...
    حیدرآباد،ماڈل اسکول ویونیورسٹی کیمپس کی ٹیچرز کی جانب سے پرنسپل سید احسان اللہ راشدی کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    دبئی : ڈیزرٹ وائپرز کے ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر نے سری لنکا کے آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بلے باز شیرفین ردرفورڈ کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پرمبارکباد دی ہے۔ فوسٹر نے کہا کہ یہ واقعی مجھے فخر سے بھر دیتا ہے کہ یہ 2 شاندار کھلاڑی جو یہاں ہماری فرنچائز کا حصہ ہیں اور گزشتہ ڈھائی سیزن میں ایک لازمی حصہ رہے ہیں (آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوئے ہیں)۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ 2024 میں ان کی...
    ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر نے شیرفین کی تعریف کے پل باندھ دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز دبئی:ڈیزرٹ وائپرز کے ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر نے سری لنکا کے آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بلے باز شیرفین ردرفورڈ کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پرمبارکباد دی ہے۔ فوسٹر نے کہا کہ یہ واقعی مجھے فخر سے بھر دیتا ہے کہ یہ 2 شاندار کھلاڑی جو یہاں ہماری فرنچائز کا حصہ ہیں اور گزشتہ ڈھائی سیزن میں ایک لازمی حصہ رہے ہیں (آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوئے ہیں)۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ ہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا
    جشن پاک میں پرنسپل لاء کالج نے مولا علی علیہ السلام کے شان میں گفتگو کی اور اتحاد بین المسلمین کا بہترین پیغام دیا۔ حسن عارف نے سیرت امام علی علیہ السلام پہ تفصیلی گفتگو کرکے اس بابرکت محفل کو چار چاند لگائے۔ جشن کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 13 رجب المرجب یوم ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے مناسبت سے جامعہ پنجاب میں شہید مرتضی مطہری یونٹ کی جانب سے لاء کالج میں جشنِ مولاد کعبہؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس سے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ جشن پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعمت مقبول (ص) سے کیا گیا۔ اس کے بعد...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے۔ شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو اگاہ کیا گیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ شوکاز نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو 7 دن کے اندر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے...
    حب(نمائندہ جسارت)ضلع حب میں صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری کے وژن کے عین مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جلد ضلع حب ماڈرن سٹی بن کر ابھرے گا ۔چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین۔تفصیلات کے مطابق چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ حب میں میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک ہے حب سٹی کے مختلف ایریاز سے ہزاروں ٹن کچرا روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جارہا ہے صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری کی ہدایت پرحلقہ انتخاب کے حب ٹاِؤن میں ترقیاتی منصوبوں کیساتھ میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا...