Daily Sub News:
2025-11-03@03:59:33 GMT

ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر نے شیرفین کی تعریف کے پل باندھ دیئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر نے شیرفین کی تعریف کے پل باندھ دیئے

ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر نے شیرفین کی تعریف کے پل باندھ دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

دبئی:ڈیزرٹ وائپرز کے ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر نے سری لنکا کے آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بلے باز شیرفین ردرفورڈ کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پرمبارکباد دی ہے۔


فوسٹر نے کہا کہ یہ واقعی مجھے فخر سے بھر دیتا ہے کہ یہ 2 شاندار کھلاڑی جو یہاں ہماری فرنچائز کا حصہ ہیں اور گزشتہ ڈھائی سیزن میں ایک لازمی حصہ رہے ہیں (آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوئے ہیں)۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ 2024 میں ان کی کارکردگی ناقابل یقین رہی ہے اس لئے انہیں سال کی بہترین ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔


شیرفین آئی ایل ٹی 20 کے افتتاحی سیزن کے بعد سے وائپرز سیٹ اپ کا حصہ رہے ہیں۔
شیرفین ردرفورڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے جیمز فوسٹر نے کہا کہ وہ کھلاڑی کی کوششوں سے حیران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنا اکثر مشکل ترین وقت ہوتا ہے۔ آپ سے پہلے بہت کچھ ہوچکا ہوتا ہے اور آپ کو صورتحال کے مطابق ڈھلنا ہوتا بعض اوقات آپ کو ایسی صورتحال میں کھیلنا پڑتا ہے جہاں آپ کو بہت ہوشیاری دکھانا ہوتی ہے۔ بعض صورتوں میں آپ پر بہت دباؤ بھی ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جیمز فوسٹر نے

پڑھیں:

سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، بالی ووڈ کنگ نے اپنی کامیابی کا سہرا خواتین کے سر باندھ دیا
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • تلاش
  • سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • ایک ہی رات میں 130 یوکرینی ڈرونز مار گرا دیئے گئے