جیمز فوسٹر نے شیرفین کی تعریف کے پل باندھ دیئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
دبئی : ڈیزرٹ وائپرز کے ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر نے سری لنکا کے آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بلے باز شیرفین ردرفورڈ کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پرمبارکباد دی ہے۔
فوسٹر نے کہا کہ یہ واقعی مجھے فخر سے بھر دیتا ہے کہ یہ 2 شاندار کھلاڑی جو یہاں ہماری فرنچائز کا حصہ ہیں اور گزشتہ ڈھائی سیزن میں ایک لازمی حصہ رہے ہیں (آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوئے ہیں)۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ 2024 میں ان کی کارکردگی ناقابل یقین رہی ہے اس لئے انہیں سال کی بہترین ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
شیرفین آئی ایل ٹی 20 کے افتتاحی سیزن کے بعد سے وائپرز سیٹ اپ کا حصہ رہے ہیں۔
شیرفین ردرفورڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے جیمز فوسٹر نے کہا کہ وہ کھلاڑی کی کوششوں سے حیران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنا اکثر مشکل ترین وقت ہوتا ہے۔ آپ سے پہلے بہت کچھ ہوچکا ہوتا ہے اور آپ کو صورتحال کے مطابق ڈھلنا ہوتا بعض اوقات آپ کو ایسی صورتحال میں کھیلنا پڑتا ہے جہاں آپ کو بہت ہوشیاری دکھانا ہوتی ہے۔ بعض صورتوں میں آپ پر بہت دباؤ بھی ہوتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
میکسیکو (ویب ڈیسک) شاپنگ اسٹور میں ہونے والی آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی حکام نے فرانزک میڈیکل سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں سے ہوئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہ ہوسکی تاہم کچھ میڈیا نے برقی خرابی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ اسٹور، جو کہ مشہور ڈسکاؤنٹ چین والڈو کا حصہ ہے، حملے کا نشانہ نہیں تھا۔