پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
خصوصی طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
نوٹفیکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کی منظوری کے بعد کیمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری
کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔
گزشتہ روز دو دریا پر سمندر میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
بچوں کی شناخت 5 سال کی آیت اور 8 سال کے احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خور اور سی بی سی کے غوطہ خوروں کی جانب سے اورنگزیب عالم کی تلاش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی رشتہ دار جناح اسپتال پہنچ گئے۔
ڈوبنے والے اورنگزیب کے دوست نے بتایا کہ اورنگزیب عالم اسکول ٹیچر تھااور اس کا سابقہ اہلیہ کے ساتھ کیس چل رہا تھا جس نے بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کا بہاؤ خاصہ تیز ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے تاہم اورنگزیب کی تلاش جاری ہے۔