2025-11-10@19:24:28 GMT
تلاش کی گنتی: 102

«پاکستانی سفارتکاروں»:

(نئی خبر)
    فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بطور سفیر انکی اولین ترجیح اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینا اور تجارتی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اب برآمدات پر مبنی اور خود کفیل سرمایہ کاری پر توجہ دے رہا ہے تاکہ ماضی میں درپیش زرمبادلہ کے بحرانوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیاری سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جو اپنے وسائل خود پیدا کرے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سی پیک منصوبے کو چین سے خلیج اور افریقی منڈیوں سے جوڑنے والا ایک تبدیلی کا منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے...
    کراچی(بزنس رپورٹر)بائر فاؤنڈیشن اور پولا فاؤنڈیشن نے گزشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں اعلان کیا کہ وہ سال 2030ء تک پاکستان، بنگلہ دیش، ملاوی، گھانا، نائیجیریا، کینیا اور مالی میں وہاں کی مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کرایک کروڑ چھوٹے کاشتکاروں کوبیمے کا تحفظ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دونوں اداروں کے درمیان اس تعاون کا مقصد ان ممالک میں چھوٹے کاشتکاروں کی موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے تاکہ انہیں خشک سالی اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے، جو ان کی فصلوں، روزگار اور عالمی غذائی تحفظ کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ اس کی بدولت نجی اور عوامی تعاون کو فروغ دینے اور...