2026-06-02@20:50:41 GMT
تلاش کی گنتی: 110

«کوٹ دوار»:

(نئی خبر)
    لاہور: نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم  مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے. کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ  اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواں کوٹ پولیس نے  فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا...
    ڈاکٹر شاہنواز کمبھار کے ماورائے عدالت قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف آئی اے نے میڈیکو لیگل آفیسر کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے میرپور خاص ڈاکٹر شاہنواز کمبھار قتل کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کے الزام کے تحت میرپور خاص سے گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ایف آئی اے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہے،  ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی ، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔ ترجمان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ میں تیزی آ رہی ہے، اور تازہ ترین پیشکش Eveon Pronto ہے ، جو کہ بنیادی طور پر شہری نقل و حرکت کے لیے ایک نیا اضافہ ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ خصوصیت سے بھرے سکوٹر میں کارکردگی، سستی اور پائیداری کو یکجا کیا گیا ہے، جو اسے ماحول سے آگاہ سواروں کے لیے ایک زبردست انتخاب بناتا ہے۔ طاقت اور کارکردگی نئی Eveon Pronto 72V 32Ah بیٹری کے ساتھ آتی ہے، جو ایک ہی چارج پر 90 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتی ہے، جس کی عمر 1,000 سائیکل ہے۔ 1,200W QS موٹر کے ساتھ جوڑا بنا ہوا، سکوٹر 50-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سب سے زیادہ رفتار حاصل کرتا ہے۔ چارج...
    کچے کے ڈاکو آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شورا اتحاد کوٹری کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو کمپنیوں میں روزگار نہ دیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر قادر بخش شورو، مجید احمد شورو، مظہر علی شورو، عظیم شورو اور شاہنواز برفت سمیت دیگر نے کہا کہ کوٹری سائٹ ایریا کے کارخانوں اور فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے روزگار نہیں دیا جا رہا، جبکہ جن لوگوں کو کولگیٹ کمپنی میں رکھا گیا تھا، انہیں بھی اب نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر دیگر صوبوں سے آنے والے افراد کو رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد روزگار کے لیے پریشان ہیں۔...
    قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام ضلع قنبر شہدادکوٹ کے امیر مولانا گل محمد انقلابی اور سیکرٹری جنرل حافظ محمد عزیر گل جاگیرانی نے آج قنبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع قنبر شہدادکوٹ میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے اور خاص طور پر مسلح ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں اور دیگر اسٹریٹ کرائمز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں لوگ روزانہ لاکھوں روپے کی اشیا یا نقد رقوم، موٹر سائیکلوں ، کاروں اور موبائل فونز سمیت دیگر چیزوں سے محروم ہو جاتے ہیں ،بے شمار ایسی وارداتیں ہوتی ہیں جو پولیس اور میڈیا میں رپورٹ بھی نہیں ہوتیں ضلع قنبر کے شہری شدید عدم تحفظ...
    اے این ایف نے کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران کارروائی 104 کلوگرام سے زائد چرس، قریبا ساڑھے 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔