لاہور: 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا گیا، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور: نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے. کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ بچے سے بدفعلی کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں پولیس مقابلہ، بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں سعیدآباد یوسف گوٹھ کے علاقے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس اور ایک خطرناک بھتہ خور کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
ترجمان ایس آئی یو کے مطابق مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد نواز ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بدنامِ زمانہ صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا سرگرم کارندہ ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق ملزم ایک اشتہاری مجرم ہے اور کراچی پولیس کو بھتہ خوری، ڈکیتی، قتل اور اقدامِ قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران پولیس کو ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل ہو گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
ملزم کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔