2025-10-27@16:29:32 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«بلال اظہر کیانی نے کہا کہ»:
بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔ وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر بلال...
JEHLUM: وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے سندھ کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کم نہیں ہونے دیں گے اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کے معاملے پر سیاسی، تکنیکی اور پالیسی سطح پر بات چیت کریں گے۔ جہلم کی تحصیل دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی مہنگائی مزید کم کرنے کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔ بلال اظہر کیانی نے...
پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔بلال کیانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے عمر ایوب کی تقریر کے بعد احتجاج کرتے ہیں، کاغذات پھاڑتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔حامد رضا نے سوال کیا کہ جب ہمارے ارکان کو پکڑا جائے، تشدد کیا جائے کیا تو ہم ایوان میں احتجاج نہ کریں؟ بلال کیانی نے کہا کہ ایک سال سے وزیراعلیٰ علی...
پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ناکام ہوگیا ، دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر پابند سلال ہیں ، عطا اللہ تارڑ
لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی ہے اس لیے یوم سیاہ منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا جتنی کرسیاں اس جلسہ میں تھیں اتنے لوگ پوری پی ٹی آئی یوم...