سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
JEHLUM:
وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے سندھ کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کم نہیں ہونے دیں گے اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کے معاملے پر سیاسی، تکنیکی اور پالیسی سطح پر بات چیت کریں گے۔
جہلم کی تحصیل دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی مہنگائی مزید کم کرنے کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 2022 کی پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، پیپلز پارٹی کے تعاون سے عوام کی خدمت کا سفر آگے بڑھے گا۔
وزیر مملکت ریلوے نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قومی اسمبلی میں یقین دہانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کسانوں کے مفادات کی محافظ ہے، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ سندھ سمیت پاکستان بھر کے کسانوں کو کوئی نقصان ہو، وزیراعظم شہباز شریف پورے پاکستان اور وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں کسانوں اور زراعت کی ترقی کے لیے تاریخی کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہزار نوجوانوں کو چین بھجوایا ہے جنہیں جدید زراعت کی تربیت دی جائے گی، یہ ایک ہزار ماسٹر ٹرینرز جدید تربیت کی وجہ سے زرعی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ، ایگری مالز اور دیگر سہولیات سے کسانوں کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی کہا کہ
پڑھیں:
سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
سٹی42: پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔
میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔
میاں اظہر این اے 129 سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے۔
ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔
میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف کے معتمد کی حیثیت سے ہی وہ پنجاب کے گورنر بنے۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
1999 مین جنرل پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کیا تو نواز شریف کی قید کے دوران مسلم لیگ نون میں ان کے بہت سے ساتھیوں نے ان سے الگ ہو کر مسلم لیگ قاف بنا لی تھی، ان میں میاں اظہر پیش پیش تھے۔
چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔
Waseem Azmet