2026-07-24@14:43:48 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«مستفید ہوں گے»:

    بلوچستان حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق اور غریب خاندانوں کی معاونت کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو عوامی فلاح کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکج پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ پیکج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن سے پاک بنانے کے لیے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کمیٹیوں میں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ ادارے اور دیگر نمائندے شامل ہیں تاکہ راشن کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب کے 47 ارب روپے کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہونگے۔نگہبان رمضان پیکیج کارڈز کے ذریعے مستحقین تک پہنچایا جائےگا۔ یہ پیکج 45 ہزار ماہانہ سے کم آمدن خاندانوں کیلئے ہے۔ مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی پیکیج سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس رمضان میں مریم نواز راشن کارڈ کے تحت3کے بجائے دس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ نگہبان رمضان مریم کے مہمان دسترخوان ہر تحصیل میں قائم کیے جائیں گے، جہاں روزانہ 2 ہزار افراد کو افطاری فراہم کی جائےگی۔30 اضلاع میں فعال 65...
     ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرگودھا کارڈیالوجی سے ضلع میانوالی کے امراض قلب کے مریض بھی مستفید ہوسکیں گے۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ خان شادخیل، امانت اللہ خان شادخیل، عدیل عبد اللہ خان رخڑی، ملک فیروز جوئیہ اور ملک سجاد خان بھچڑ شامل تھے۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی  دوران ملاقات ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔  ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اعزازیہ کارڈ...
    ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اور عملی اقدامات کیے ہیں، جن کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں جدید کینسر ہسپتال تعمیر کیے جا رہے ہیں، جہاں مریضوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سرگودھا ہسپتال کی نئی عمارت چند ماہ میں مکمل ہو جائے گی، جس سے علاقے کے عوام کو بہتر اور معیاری علاج میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری  کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یکم جولائی سے پنشن میں 7فیصد اضافہ  ہوگا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پنشن لینے والے بھی اضافے کے مستحق ہوں گے،نئے پنشنرز کو بھی 7فیصد اضافے کا ریلیف ملے گا۔ مزید :
    خیبرپختونخوا میں منشیات کے عادی افراد اب صحت کارڈ سے مستفید ہوسکیں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 30ویں اجلاس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل صوبائی کابینہ نے صحت کارڈ کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے،کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی، کوکلیئر انپلانٹ کا خرچہ بھی حکومت برداشت کرے گی. اگلے مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل...
    بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کے لیے خصوصی “سوغاتِ مودی” پیکیج تیار کیا ہے جس سے مجموعی طور پر 32 لاکھ مسلمان مستفید ہوسکیں گے۔ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے عیدالفطر پر غریب مسلمانوں کے لیے خصوصی کِٹ پیکیج تیار کیا ہے جس کی مدد سے وہ عید کی بہتر تیاری کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اس خصوصی پیکیج کے تحت 32 لاکھ مسلمانوں کو جو پیکٹ دیے جائیں گے اُس میں خشک میوہ، کھانا، سویاں، کپڑے، رومال اور دیگر اشیا شامل ہوں گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے 32 ہزار کارکن 32 ہزار ہزار مساجد میں یہ عید گفٹ تقسیم کریں گے۔ دیگر اقلیتوں کے تہواروں مثلاً گڈ فرائیڈے اور نوروز...
     وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان رمضان پیکیج 2025 کا افتتاح کر دیا جس سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 20 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکیج کے لیے مختص کی گئی ہے جس کے ذریعے 40 لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، اس بار تقریباً رقم میں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس   میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر بریفنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، طوفانی بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ضروری ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ  نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے...
    کراچی: نادرا نےشہرمیں بائیکرسروس کا آغازکردیا، نئی سہولت کے ذریعےشہری گھربیٹھے قومی شناختی کارڈزکے متفرق کاموں کے لیےاستفادہ کرسکیں گے۔  نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں سادہ وپروقارتقریب کےدوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نےقومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کے لیے درکارآلات پرمشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرزکےحوالے کیں۔ ابتدائی طورپرنادراحکام کی جانب سے شہریوں کےقومی شناختی کارڈزکی تجدید اورپتے اوردیگرتفصیلات کی تبدیلیوں کے لیے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈزبنوانے والے شہری اس سروس سےاستفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، انھیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیےنادراکے سینٹرآنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعدادمیںآنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔...
۱