4 7 ارب کا رمضان پیکیج‘ 4 2لاکھ خاندان مستفید ہونگے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب کے 47 ارب روپے کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہونگے۔نگہبان رمضان پیکیج کارڈز کے ذریعے مستحقین تک پہنچایا جائےگا۔ یہ پیکج 45 ہزار ماہانہ سے کم آمدن خاندانوں کیلئے ہے۔ مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی پیکیج سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس رمضان میں مریم نواز راشن کارڈ کے تحت3کے بجائے دس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ نگہبان رمضان مریم کے مہمان دسترخوان ہر تحصیل میں قائم کیے جائیں گے، جہاں روزانہ 2 ہزار افراد کو افطاری فراہم کی جائےگی۔30 اضلاع میں فعال 65 سہولت بازاروں کورمضان بازار میں تبدیل کر دیا جائےگا عید سے5 دن قبل یہی بازار عید بازار بن جائیں گے۔ اشیائے خورد و نوش سہولت بازار میں کم قیمت پر دستیاب ہونگی۔ کسی کو ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی۔پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبے کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا جو 94 فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر فلاحی منصوبوں کو مزید مو ثر بنایا جائےگا۔ نگہبان رمضان کارڈ بینک آف پنجاب کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کا کوئی بھی اقدام پارٹی بازی یا کسی مخصوص طبقے کےلئے نہیں بلکہ عوامی فائدے کیلئے ہوتا ہے۔پچھلی کابینہ میں 1500 نئی الیکٹرک بسیں تحصیل لیول تک لانے کی منظوری دی گئی۔ سٹیج ڈراموں میں گانوں پر لگائی پابندی کا بسنت سے کوئی تعلق نہیں ۔پی ٹی آئی والے مظلومیت کا تاثردےکر مخصوص بیانیہ بار بار استعمال کیے جارہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ علاوہ ازیں عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ‘لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری اورکابینہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوںنے کہا پنجاب حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے لاہور پریس کلب کی کینٹین سے خصوصی فرمائش پر پکوڑے بھی تناول کیے۔تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان، ڈی جی پی آر فرید احمدکے نومنتخب ارکان شریک تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نگہبان رمضان نے کہا
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور