لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے نجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے اور ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہیں۔ 97000 نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ وزیراعلیٰ نے منفرد پروگرام”کریٹیو ہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز کیا۔ ہنر مند نوجوانوں کوپرواز کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے تک بلاسود دینے کا اعلان کیا۔ مریم نواز سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف فنون سے ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے 90 طلبہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے نشستوں پر خود جاکر ملاقات کی اور طلبہ سے متعلقہ علوم کی ٹریننگ اور روزگار کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے برسرِروزگار ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے امام مسجد کیساتھ ساتھ الیکٹریشن کا کورس کرنے والے طالب علم کو سراہا اور شاباش دی۔ ٹرانس جینڈر طلبہ سے بھی ملاقات کی۔ ٹرانس جینڈر طلبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے مل کر بے حد خوش ہوئے اور شکریہ ادا کیا۔ ٹرانس جینڈرز طلبہ نے کہا کہ ہمیں کوئی انسان نہیں سمجھتا تھا، آپ نے ہمیں عزت اور مقام دیا۔ اس موقع پر ایک طالبہ نے نظم پیش کی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبہ کی خواہش پر آٹو گراف بھی دیا۔ طالبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے کہا کہ جتنی آپ اچھی ہیں، آپ نے پنجاب کو بھی اتنا ہی خوبصورت بنا دیا۔ طلبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ہاتھ سے بنی شالیں پیش کیں۔ مریم نواز نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف سکلز حاصل کرنے والے طلبہ کی صلاحیتوں اور جذبوں کو سراہا۔ مریم نواز نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی کامیابیوں کی داستانیں سن کر خوش ہوں اور جذباتی ہو گئی۔ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، ماں کا دل چاہتا ہے بچوں کی راہ میں آنے والے تمام کانٹے چن لیے جائیں۔ پنجاب کے خزانے کا ایک ایک پیسہ نوجوانوں پر لگانا چاہتے ہیں۔ ٹیکنیکل اداروں میں طلبہ کو سکالر شپ ہی نہیں دیتے بلکہ ٹریننگ کے بعد روزگار کا بندوبست بھی کرتے ہیں۔ ہم پنجاب کے کونے کونے میں طلبہ کو وسائل اور مواقع مہیا کرتے ہیں۔ جاب سیکٹر میں جاب نہ ملے تو ای کامرس اور آئی ٹی کے کورسز سے راستے کھل جاتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے بچے کسی شعبے میں پیچھے نہ رہیں۔کوئی بچہ ایسا نہ ہو جو ماں باپ پر بوجھ بنے بلکہ خاندان کے لئے کمانے والا ہو۔ جو بچے بیرون ممالک جانے والے ہیں انہیں بھی مواقع فراہم کریں گے۔ پنجاب میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کیلئے بہتر مواقع کے دروازے کھل چکے ہیں۔ ہم نے گلف میں ٹیم بھیجی اور پاکستانی نوجوانوں کیلئے جاب مارکیٹ دریافت کی۔ باہر جانے والے نوجوانوں کے خواب پورے کرنے چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عدنان افضل چٹھہ اور نادر چٹھہ، دونوں چٹھہ نے ملکر کمال کر دیا۔ جہاں پانی میسر نہیں تھا، ان خواتین کیلئے واسا کے ٹینکر گھروں کی دہلیز میں صاف پانی پہنچا رہے ہیں۔ عوام کے لئے موبائل پولیس سٹیشن اور تھانے نہ جا سکنے والے خواتین کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن بنا رہے ہیں۔ میں یہ نہیں سننا چاہتی کہ پاکستانی لیبر سستی ہے بلکہ یہ سننا چاہتی ہوں کہ پاکستانی لیبر ہنر مند ہے۔ پاکستان کی ورک فورس سب سے زیادہ سکلڈ ہے یہی ہمارا مقصد ہے۔ لوگ سکلڈ ٹریننگ لیکر گھروں میں جاب کرکے 500 ڈالر تک کمارہے ہیں۔نوجوانوں کو ٹائل فکسنگ، ویلڈنگ اور وایئرنگ اور دیگر شعبوں میں ٹریننگ د ی۔ پرواز کارڈ کے ذریعے ہنر مند نوجوانوں کو ایجنٹ مافیا سے آزاد کر رہے ہیں۔ ٹرانس جینڈر روز گار کمائے حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ پرواز کارڈ کے ذریعے بیرون ملک جانے والے ہر ہنر مند نوجوان کی تین لاکھ تک معاونت کریں گے۔ پاکستان کے لئے ہنرمند نوجوان بہترین ایکسپورٹ ہیں۔ سکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سب کو ایک ڈیش بورڈ سے منسلک کر دیا۔ مستقبل آرٹی فیشل انٹیلی جنس ہے، اسی لیے سکولوں میں اے آئی لازمی کر دی۔ اے آئی کے نئے دور میں ہر فیصلہ نالج بیسڈ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو سکالر شپ، لیپ ٹاپ اور کروم بکس دے رہے ہیں۔ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے بعد بنیادی رقم بھی دیں گے، نوجوانوں آگے بڑھیں حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے۔ آپ کی حکومت آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، ہر بیٹی خواب دیکھے مریم نواز خواب پورے کرے گی۔ ایسے پنجاب کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہر چیز پر”میڈ ان پنجاب“ لکھا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے تمام ہنرمند نوجوانوں کو ملک و قوم کی خاطربنیان مرصوص کی طرح کھڑے رہنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں اور منشور سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے مریم نواز نے نوجوانوں کو کے ذریعے رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار