لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چودھری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے گارنٹی کی واپسی کے لیے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا، وکیل نیب نے کہا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا ہے، اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ ٹرائل کورٹ سے بھی کیس ختم ہو گیا ہے؟ وکیل نے آگاہ کیا کہ قانون کے تحت اس کی ضرورت نہیں ہے۔

اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا لیکن متعلقہ ٹرائل کورٹ نے بھی حتمی منظوری دینی ہے،نیب چار فروری تک جواب جمع کرائے۔

درخواست گزار مریم نواز کی طرف سے مؤقف اپنایا گیا کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس بے بنیاد قرار دے کر خارج کردیا ہے، چودھری شوگر ملز کیس ختم ہوچکا ہے، گارنٹی کے طور پر رکھوائے گئے 7کروڑ روپے واپس کیے جائیں۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چودھری شوگر ملز کیس کیس ختم

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا