2025-11-01@04:23:29 GMT
تلاش کی گنتی: 113
«سیٹلائٹ امیجز کی»:
(نئی خبر)
پاکستان بتدریج سائنسی میدان میں بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز کی ایک خبر کے مطابق پاکستان نے سائنس کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان نے جدید ہائی ریزولوشن الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ اس میں چین کی مدد ومہارت شامل کار ہے۔ یہ سیٹلائٹ عوامی جمہوریہ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا ہے ۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس سیٹلائٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہائی ریزولوشن کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو دنیا کے کسی بھی مقام کی تفصیلی تصاویر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے لیے یہ یقینا اہم کارنامہ ہے ، اس...
پاکستان کی اسپیس ایجنسی سپارکو نے جمعے کے روز ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ اہم سنگ میل چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ہے۔ اس لانچ میں چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-الیکٹرو آپٹیکل ون (پی آر ایس سی-ای او 1) سمیت 2 دیگر سیٹلائٹ بھی خلا میں روانہ کیے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سینٹر لاہور میں ای او ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر بھی دیکھائے گئے۔ سیٹلائٹ-آپٹیکل ای...
راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ای او ون سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا کہ پاکستان کے پہلے مقامی الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کی کامیاب لانچنگ ہوئی، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان میں مختلف شعبوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔ زراعت میں یہ فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی ضروریات اور پیداوار کی پیشگوئی کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائیٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اہم رہنمائی کا ذریعہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیٹلائیٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور...
اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے الیکٹرو آپٹیکل ای او-ون سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ سپارکو نے تیار کیا، اور اسے چین کے جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سپارکو اور متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹلائٹ کی روانگی پوری قوم کے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کی سائنسی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر نے بھی اپنے بیان میں اس کامیابی کو سراہا اور کہا کہ یہ جدید خلائی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی خود انحصاری کی سمت...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک کے لیے مبارکباد! وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سپارکو نے آج پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل (EO-1) سیٹلائٹ Jiuquan سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے خلاء میں روانہ کر دیا ہے ؛ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ فصلوں کی پیداوار کی پیشن گوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائیٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی سربراہی...
چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین نے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان پی آر ایس سی-ای او 1 سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کو بیک وقت کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ چینی میڈ یا نے بتا یا کہ بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کے روز دن 12بج کر 7منٹ پر سیاروں کو خلا میں بھیجا گیا۔دوسرے دو مصنوعی سیاروں میں تھیان لو-1 سیٹلائٹ اور بلیو کاربن 1 سیٹلائٹ شامل ہیں۔تینوں سیٹلائٹس مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ...
پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ تیار کیا ہے جسے آج لانچ کیا جائے گا۔ سپارکو کی جانب سے پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 آج دوپہر کو لانچ کیا جائے گا۔ پاکستان میں بنائی گئی اس الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ تاہم لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائیگی سپارکو کے ماہرین سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور لگن نے پاکستان کے اس قابل فخر مشن کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔ درج ذیل سیٹلائٹ EO-1 کی چند تصاویر ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
اسلام آباد(آئی این پی)سیپس ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ایک اور کامیابی،سپارکو نے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا۔پاکستان کا اپنا تیارکردہ سیٹلائٹ 17جنوری کو خلامیں چھوڑا جائے گا،ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو الیکٹرو آپٹیکل ون کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کیمطابق سیٹلائٹ قدرتی آفات رسپانس،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گاسیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی...
ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی کیلیے مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائےگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ( ای او1 ) 17 جنوری کو لانچ ہونے والاہے، قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سپارکو سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیارہے۔ ای او1 سیٹلائٹ ڈیزاسٹر، رسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ فوڈ سیکیورٹی اور واٹرمینیجمنٹ کی مدد کے لیے بھی استعمال میں لایاجاسکےگا۔ ترجمان سپارکوکے مطابق ای او1 سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرےگا جبکہ پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجی ایج کو مضبوط کرےگا۔
لاس اینجلس میں لگی آگ کی سیٹلائیٹ تصاویر سامنے آ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس(آئی پی ایس)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ کی سیٹلائیٹ تصویر سامنے آ گئی۔اس تصویر سے آگ کی ہولناکی اور اس سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس تاریخ کی بدترین آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا ہے۔منگل سے لگی آگ بجھانے کے لیے پانی اور اہلکار کم پڑ گئے ہیں اور آگ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا...
