2025-12-12@06:00:07 GMT
تلاش کی گنتی: 202
«الخدمت فا نڈیشن»:
(نئی خبر)
بدین/ماتلی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر و الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کے صدر غلام رسول احمد انی کی پھوپھی کے انتقال پر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب تعزیت کاسلسلہ جاری ہے۔ ماتلی تاجران ایسوسی ایشن کے رہنما مجاہد راجپوت، عطا محمد گدی، جسارت بدین کے ڈسٹرکٹ رپورٹر و سینئر صحافی محمد علی بلیدی نے ان کے گاؤں جاکر غلام رسول احمدانی سے تعزیت کی ، جماعت اسلامی ماتلی کے ذمہ داران نے بھی فون کر کے غلام رسول احمدانی سے تعزیت کی۔
ڈی آئی خان: ضلع لکی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان ہونے والے جرگہ کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں اقبال، عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں منتقل کردیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر...
