2026-07-24@13:39:12 GMT
تلاش کی گنتی: 620
«وائس میچنگ»:
(نئی خبر)
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے 2مختلف کا رروائیوں میں 3موٹر سائیکل سنیچرزسمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے 6موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکلوں کے پرزے اور اسلحہ بر آمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے کارروائی میں 3موٹرسائیکل سنیچرز محمد اعظم،محمد طلحہ اور احسان اللہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے پیزا ڈیلیوری بوائے سے چھینی گئی ایک عدد موٹر سائیکل سمیت 3 عددموٹر سائیکلیں ،ایک عدد ٹی ٹی پستول 30بور اور ایک موبائل برآمد کر لیاگیا ہے، ملزمان کے خلاف زرغون آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسی طرح ایس ایچ او صدر اور عملے نے کلی اسماعیل میں ایک گھر سے 3عدد موٹر سائیکلیں اور متعدد موٹر سائیکلوں کے پرزے برآمد کر...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جونی واکر کا شمار ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور عزم سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ جونی واکر نے اپنی زندگی میں نہایت مشکل وقت دیکھا۔ وہ کبھی انڈے اور مونگ پھلی بیچ کر گزر بسر کرتے تھے، لیکن ان کا عزم اور شوق انہیں بالی ووڈ کی بلندیوں تک لے گیا۔ جونی واکر کا اصل نام بدرو دین قاضی تھا۔ اپنے 20 سال کے کٹھن دور میں انہوں نے اندور کی گلیوں میں مونگ پھلی اور انڈے بیچے۔ بعد میں ممبئی کے ایک بس کنڈکٹر کی نوکری ملی، جسے انہوں نے ایک اداکارانہ انداز میں کیا۔ اپنے مسافروں کو مزاحیہ انداز میں ٹکٹ دیتے ہوئے،...
بھارت میں مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی ایک نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کی خوبصورتی اور معصومیت کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر پھیل گئے ہیں، چند ہی گھنٹوں میں اس کی ویڈیو کو 10 لاکھ سے زیادہ ’لائکس‘ ملے ہیں۔ بھارت میں مہا کمبھ میلے میں پھولوں کے ہار بیچنے والی مونا لیزا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویراور ویڈیوزپراپنے تبصروں میں جہاں کچھ لوگ اس کے قدرتی حسن کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ اس پر مردوں کی توجہ اور تبصروں پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔ بھارتی علاقے اندور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جس نے اپنا نام ’مونا لیزا‘ بتایا کے حوالے...
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ اینڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان شان مسعود نے اسپنرز کی تعریف کی ہے۔ شان مسعود نے کہا ہے کہ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں تاہم ہمیں ’بیسٹ‘ بننے کے لیے خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے ملتان ٹسٹ میچ کے پچ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں شان مسعود کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا اہم کام ہے اور ایسے موقع پر اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنے...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین اسپنر نے تاریخ رقم کردی۔ ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کی وکٹیں شامل تھیں۔ جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بالر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں اس سے قبل کوئی ویسٹ انڈین بولر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ قبل ازیں اسی ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی تھی۔...
قومی ٹیم کے بیٹر محمدرضوان نے کہاہے کہ اگر پورے دن کا کھیل ہوتو میچ تین دن سے زیادہ چلنے والا نہیں ،مشکل پچ بنائی ہے تو سامنا کرنا پڑے گا۔اسپنرز کارول ابھی شروع ہوگا ،ملتان اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیسٹ 3دن سے زیادہ نہیں چلنے والا لیکن ساتھ ہی ایسی اسپن پچزکے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہاکہ یہی طریقہ ہے ہمارے جیتنے کا، باہر والے ہمارے ساتھ کیا سلوک کرتے ،دکھائی نہیں دیتا، محمد رضوان نے مزید کہا کہ ابھی جنوبی افریقہ میں گئے ،پہلے ٹیسٹ میں ان لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے ، سب کے سامنے ہے ۔ چار پیسر کے ساتھ ہم بھی گئے ۔...
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں جس طرح کی پچ تیار کی گئی ہے یہ میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی پچز نہیں بنی تھیں، بال زیادہ اسپن ہورہی ہے جس کی وجہ سے بیٹرز کو مشکل ہورہی ہے، ہم آہستہ آہستہ خود کو اس پچ کے لیے تیار کررہے ہیں اور سیکھ رہے ہیں، سب کو سمجھنا ہوگا کہ آگے کی کرکٹ مشکل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز پر 4...
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)سابق کپتان و آل رائونڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258ٹیسٹ کیپ دی۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار427رنز بنا رکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔
شارجہ : آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی مہم کا آغاز سنسنی خیز جیت کے ساتھ کرنے کے بعد شارجہ واریئرز کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل پچ پر 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے واریئرز 30 رنز سے پیچھے رہ گیا۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے شارجہ واریئرز کو مثالی آغاز دیتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا اختتام 37 رنز دیکر 2 وکٹوں کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹیم کی بولنگ کارکردگی اور پچ کی حالت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند کے ساتھ...
کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورت میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت میںآئینی بینچ نے درخواستیں ریگولر بینچ منتقل کا حکم دے دیا۔سندھ بھر میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں عدالت نے درخواست کی سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کردی ۔درخواست مختلف امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئیں جس میں کہاگیا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کے مخصوص امیدواروں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے، دیگر علاقوں کے لیے پاسنگ مارکس 40 ہیں، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے،سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے،39 نمبر والا...
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ 9 مئی لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے۔ زرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے ، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں ، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دلائل دیئے جارہے ہیں۔ دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے وزارت دفاع...
کوالالمپور (نیوز ڈیسک) پاکستانی ویمنزٹیم نے وارم اپ میچ میں نائیجریا کو11رنز سے شکست دے دی۔انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر19ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 105رنز بنائے، پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ خان 28اور راویل فرخان 23رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں نائیجریا کی ٹیم 94رنزبنا سکی، پاکستان کی جانب سے قرۃالعین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
اسلام آباد: ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 128 رنز بنائے تھے۔ تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی...
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔ کھیل کے دوران انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ انگلینڈ کیلئے منشیات...
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم آج رات ایمریٹس کی پرواز سے کراچی سے ملائشیا روانہ ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کل ملائشیا پہنچے گی ، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کریں گی ، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا ۔ قومی سکواڈ میں کومل خان، ضوفشاں ایاز، علیسہ مختیار ، اریشہ انصاری ، فاطمہ خان، ہانیہ احمر ، ماہم انیس، ماہ نور زیب ، میمونہ خالد ، مناہل، قرۃ العین ، راویل فرحان، شہر بانو ، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں ،جبکہ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے 60سالہ اسمگلر تاکیشی ایبیساوا نے ایران کو جوہری مواد بیچنے کا اعتراف کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیو یارک کے شہر مین ہٹن میں ایبیساوا کو میانمر سے ایران اور دوسرے ممالک میں یورینیم اور ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم سمیت جوہری مواد کی اسمگلنگ کامجرم قرار دیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے میانمر کے میدان جنگ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور بھاری مقدار میں ہیروئن اور میتھامفیٹامائن امریکا بھیجنے کا کام کیا ۔ اسی طرح نیویارک سے ٹوکیو تک منشیات کی اسمگلنگ کی۔ امریکی حکام کے مطابق ڈی ای اے کے اسپیشل آپریشنز ڈویژن، پیشہ ور قومی سلامتی پراسیکیوٹرز، انڈونیشیا، جاپان اور تھائی لینڈ میں امریکی...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...
