2025-08-02@02:26:19 GMT
تلاش کی گنتی: 300

«وائس میچنگ»:

    قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شیڈول ہے۔سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
    پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا سوائٹیک نے ڈبلیو ٹی اے ٹور سطح پر حیران کن سنگ میل عبور کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔  ایگاسوائٹیک نے متواتر 63 ابتدائی میچز جیت کر تاریخ رقم کردی، جو ایک بے مثال کامیابی ہے۔ سوائٹیک نے ڈبلیو ٹی اے ایونٹس، یونائیٹڈ کپ اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں مسلسل ہر پہلے راؤنڈ کا میچ جیتا، جو اُنہیں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بناتا ہے۔ ان سے قبل مونیکا سیلس نے 1990 سے 1996 تک ڈبلیو ٹی اے ایونٹس کے لگاتار 64 ابتدائی میچز  اپنے نام کیے تھے۔ یہ سفر اُس وقت شروع ہوا جب سوائٹیک نے مونٹریمال میں کوالیفائر گو ہانُیو کو 6-3، 6-1 سے ہرا کر اپنی فتح...
    پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔ کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔ اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0...
    پاکستان نے 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا گیا، جہاں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 24، فہیم اشرف نے 16، اور صاحبزادہ فرحان نے 14 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6...
    FLORIDA: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں ہونے والے اس میچ میں گرین شرٹس نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، صائم ایوب 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 28 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، حسن نواز 23 رنز اور محمد نواز 3 رنز بنا کر اس وقت کریز پر موجود ہیں۔ اسکواڈ: پاکستان: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، سلمان آغا (کپتان)،...
    گدھے کا گوشت ملنے کا واقعہ،تفتیش مکمل،مقامی سطح پر بیچنے کے ثبوت نہیں ملے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔ پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز...
    اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی شائقِ کرکٹ کو اپنی قومی ٹیم کی جرسی پہننے پر سیکیورٹی اہلکار نے شرٹ چھپانے کا کہا، جس پر تنازع کھڑا ہو گیا اور فاروق نذر نے شرٹ اتارنے کے بجائے میدان چھوڑ دیا۔ واقعہ کے بعد میزبان کلب لنکاشائر نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ایسے میں محمد نذر فاروق نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو انگلش کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستانی ٹیم کی شرٹ کیوں پہنی؟‘، بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تماشائی کو باہر نکال دیا گیا پاکستانی شائق محمد نذر فاروق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں...
    کراچی: ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔  شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔ یہ پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز تین ٹی 20 میچز تک محدود رہنے کا خدشہ  ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی): سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ،...
    جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ماضی کی طرح اب بھی اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں انہوں نے زبردست فیلڈنگ کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔ لیجںڈز لیگ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یوسف پٹھان نے عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کی طرف شارٹ کھیلا لیکن فیلڈنگ پر موجود ڈی ویلیئرز نے بھاگتے ہوئے کیچ تھامنے کی کوشش کی۔ ڈی ویلیئرز نے یوسف پٹھان کا کیچ تو پکڑ لیا لیکن ان کا جسم باؤنڈری سے ٹکرانے لگا تھا جس پر انہوں نے گیند اپنے ساتھی فیلڈر کی طرف اچھال دی۔ https://www.facebook.com/reel/1408068017083629?rdid=9WADs80LnSqsf7yC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1GCRo58yL1%2F سریل ایروی نے گیند کو ہوا میں بلند ہوتے دیکھ کر ڈائیو مار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت 200سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔ نومئی کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں۔ ملک احمد بھچر، احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت 32 سے زائد ملزمان کو سزا ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔ ریاست کی رٹ کوچیلنج کریں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ پانچ اگست کا چورن بیچنے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وارم اَپ میچز کے لیے تین وینیوز کا انتخاب کر لیا گیا، میگا ایونٹ آئندہ سال 12 جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہوگا۔وارم اَپ میچز کے لیے جن وینیوز کا انتخاب کیا گیا ان میں صوفیہ گارڈنز کارڈف، کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی اور لفبرا یونیورسٹی شامل ہے۔ورلڈ کپ میں شریک 12 ٹیموں کے درمیان 33 میچز 24دنوں میں 7 گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔ اب تک 8 ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ 4 ٹیموں کا فیصلہ آئندہ برس کوالیفائر کے ذریعے کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر بیٹ باریٹ وائلڈ کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کو کرپشن، ڈاکو کلچر، پانی کی قلت اور منشیات نے تباہ کر دیا ہے۔ کینال اور کارپوریٹ فارمنگ سندھ کی تباہی کے منصوبے ہیں، پیپلز پارٹی نے اقتدار کے بدلے دریاں اور وسائل کو بیچ ڈالا ہے،تھوڑی سی بارش سے نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سندھ میں قبائلی خونریزی، ڈاکوں کی حکمرانی، لاقانونیت، جہالت ہو اور عوام یرغمال ہوں، خوف کے ماحول میں لوگ خاموش اور قید رہیں۔...
    لندن: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ کردیا۔ سابق بھارتی کپتان نے پیر کو ومبلڈن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینورکے درمیان ہونے والا مینز راؤنڈ آف 16 کا میچ دیکھا۔  اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ کا ماحول اور ہر پوائنٹ پر پڑنے والا دباؤ بعض اوقات بڑے کرکٹ میچز سے بھی زیادہ شدید محسوس ہوتا ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز میں دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ اتنا خوفناک محسوس نہیں ہوتا۔ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو شور، نعرے یا تنقید براہ راست سنائی نہیں دیتی۔ اصل دباؤ صرف فیلڈنگ کے...
    افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بسمہ اللّٰہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اے سی بی کے مطابق بسمہ اللّٰہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ بسمہ اللّٰہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 31 فرسٹ کلاس، 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔ Post Views: 6
    ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی میرا آندریوا کا خواب پورا ہو گیا۔ روس کی 18 سالہ ٹینس اسٹار میرا آندریوا کی ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کو دیکھنے کی خواہش تھی۔ پری کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر نے میرا آندریو کا میچ دیکھا، میچ دیکھنے کے لیے رائل باکس میں راجر فیڈرر بھی موجود تھے۔ میرا آندریوا نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ میں رائل باکس میں نہ دیکھوں کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اگر رائل باکس میں دیکھا تو میرا فوکس کھو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ راجر فیڈرر نے میرا میچ دیکھا۔ میرا آندریوا نے مزید کہا کہ خواب تھا کہ زندگی میں راجرفیڈرر...
    زمبابوے کے شہر بولاوے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ (6-10 جولائی) میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 626 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔ کپتان وِیاان ملڈر نے ناقابل شکست 367 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یادگار اننگز میں شمار ہوتی ہے۔ ملڈر کی شاندار اننگز نے برائن لارا کے 21 سال پرانے عالمی ریکارڈ 400 رنز کو توڑنے کا نادر موقع فراہم کیا تھا، لیکن ٹیم کی اننگز جلد ڈیکلیئر کروانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔ ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ نے ملڈر کو موقع دیا ہوتا تو یہ عالمی...
    لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔  ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
    خیبرپختونخوا گڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کا روڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوری اور احتساب دونوں شامل ہیں، آپ اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت اب ہر محکمہ کے کام کا فالو اپ لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا گڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کا روڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوری اور احتساب دونوں شامل ہیں، اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔ انہوں نے...
    ڈریپ نے 7 غیر معیاری ادویات کا میڈیکل پروڈکٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کی اہے، اور 7 ادویات غیر معیاری قرار دے دی ہیں، جن میں سٹیرائل واٹر، سوزش، درد کش کریم، گولی، اور سرجیکل گلوز شامل ہیں۔ ڈریپ الرٹ کے مطابق غیر معیاری ادویات چین، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ کی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں، یہ ادویات ڈرگ لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجکشن سٹیرائل واٹر پانچ ملی لیٹر کا بیچ 25F01 غیر معیاری ہے، سٹیرائل واٹر انجکشن کے سیمپل میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے، اینٹی الرجک ٹیبلٹ کیٹفن 10 ایم جی بیچ...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان سے میچ میں محمد رضوان کی وکٹ فیصلہ کن موڑ تھا۔ نیویارک میں منعقدہ مقابلے میں ہماری ٹیم کے لیے رضوان کی وکٹ بہت بڑی کامیابی تھی، خاص طور پر جب رضوان وکٹ پر سیٹ ہو چکے تھے۔ روہت شرما نے کہا کہ رضوان ایک معیاری بیٹر ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو کئی میچز جتوائے ہیں، رضوان کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں 80 کے مجموعی اسکور پر 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر جسپریت بمراہ نے رضوان کو 31 رنز پر ٹھکانے لگایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے 120 رنز کے تعاقب...
    فیروز پور(اوصاف نیوز)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی...
    بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے، مگر اچانک اس کی طبیعت...
    آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے بعد آسٹریلوی اسپورٹس ریڈیو اسٹیشن SEN کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب 4 ماہ قبل اسی ادارے نے سینئر کرکٹ صحافی پیٹر لیلور کو غزہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث برطرف کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:’تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں‘، عثمان خواجہ فلسطین میں شہادتوں پر بول اٹھے عثمان خواجہ خود بھی غزہ میں شہری ہلاکتوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں، جہاں اسرائیلی حملوں میں اب تک دسیوں ہزار فلسطینی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ حملے اکتوبر 2023 میں حماس کے زیر قیادت اسرائیل پر ہونے والے حملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں سولر پینلز کی مصنوعی مہنگائی اور قبل از وقت قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت ایسی کسی بھی ذخیرہ اندوزی یا بلیک مارکیٹنگ کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے نئے ٹیکسز کا اطلاق تو ضرور ہوگا، مگر اس سے قبل جان بوجھ کر قیمتیں بڑھانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قابلِ سزا جرم ہے۔سینیٹ اجلاس میں بجٹ 2025-26 پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے نہ صرف سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ کی تیاری میں انتہائی محنت سے کام لیا۔ انہوں نے تسلیم کیا...
    اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا۔کرکٹ کے نئے قوانین آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر تیار کیے گئے جسے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے منظور کیے۔ آئی سی سی کے مطابق نئے قوانین کا مقصد کھیل میں بیٹ اور بال کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ فی الحال پورے ون ڈے میچ میں ہر اننگز کے دوران دونوں...
    ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2گیندیں استعمال ہونگیں متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،اسپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قوانین کی منظوری دیدی، جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 35ویں سے 50ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی، پوری اننگز کے دوران 2گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا۔ٹیسٹ میں کنکشن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کا نام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،سپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا۔خیال رہے ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی، ٹیسٹ میں 17جون سے ہوگا۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے لیے قواعد و ضوابط میں متعدد اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں ون ڈے میچز میں گیند کے استعمال اور کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے تقرر سے متعلق نئی پالیسی ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں گیند کا نیا اصول موجودہ قانون کے مطابق، ون ڈے میچز میں ہر اینڈ سے ایک نئی گیند استعمال کی جاتی ہے اور یہ گیند 25 اوورز تک استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم نئے قانون کے تحت اب دونوں گیندیں 34 اوورز تک استعمال کی جائیں گی، اور 35ویں اوور سے صرف ایک گیند کا انتخاب کر کے اننگز کے اختتام تک...
    پشاور کے واحد کرکٹ اسٹیڈیم، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا نمائشی میچ منعقد کیا گیا، جس سے پشاور میں 19 سال بعد کرکٹ میچز کی واپسی کی ایک امید پیدا ہو گئی ہے۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، جس کا پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تھا، پر سال 2018 سے تعمیراتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے پشاور میں قومی سطح کے میچز بھی منعقد نہیں ہو رہے تھے۔ اسٹیڈیم پر کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پی ایس ایل کے میچز بھی نہیں ہو سکے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس خیبر پختونخوا نے جمعہ کے روز اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ قومی کھلاڑی عمران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اننگز کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔فن ایلن نے امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے ایک میچ میں 19 چھکے لگا کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے ایک اننگز میں 18 چھکے مارے تھے۔فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی نمائندگی کرتے ہوئے واشنگٹن فریڈم کے خلاف صرف 51 گیندوں پر 151 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ اس شاندار کارکردگی کے دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، جو انہوں نے محض 49...
    اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔ 8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)آتشزدگی کے دو واقعات، 6 گھر جل گئے، لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر، آتشزدگی کا پہلا واقعہ بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں کوڑو میمن میں پیش آیا جہاں سولر پلیٹ سے آگ لگنے کے باعث نجاہد مری، جلال مری اور حاجی مری کے گھر اور قیمتی سامان صندوق، فرنیچر، ملبوسات، برقی آلات، اناج جل کر راکھ ہوگیا، آتشزدگی کا دوسرا واقعہ مورو پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں صفیل خان جسکانی میں پیش آیا جہاں پر چولہے کی چنگاری سے اچانک تین گھروں میں آگ لگ گئی جس سے بستر، ملبوسات، فرنیچر، اناج اور دوسرا قیمتی سامان جل گیا، متاثرین کے مطابق وہ شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے آ گئے...
    لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس  میں موجود بعض عناصر کے شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور رویہ  کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ایسے ہی عناصر افسران کی طرف سے پولیس کا سافٹ امیج بنانے کی کوششوں پر بھی پانی پھیرتے دکھائی دیتے ہیں، اب بیچ سڑک ایک ممکنہ ریڑھی بان پر دو اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غباروں میں ہوا بھرنے والی ایک ریڑھی کے پاس سے اہلکار ایک نوجوان کو پکڑ کر لاتے دکھائی دیتے ہیں جو ممکنہ طور پر ریڑھی بان تھا اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتے ہیں، ارد گرد لوگ بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن کوئی مداخلت نہیں کرتے ۔...
    اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فیملی سپورٹ کی تصاویر نے دل چُھو لیا۔ گزشتہ روز میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ مزید پڑھیں: رونالڈو نیشنز لیگ فائنل جیت کر بچوں کی طرح روپڑے، ویڈیو وائرل فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر...
    اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے کے بعد پرتگال کے اسٹار فٹبالر میدان پر بچوں کی طرح رو پڑے۔ گزشتہ روز میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ Cristiano Ronaldo goallllllll I'm crying ???? ???? ???? pic.twitter.com/4PJVYnNwRv — Preeti (@MadridPreeti) June 8, 2025 پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ مزید پڑھیں: یوئیفا نیشنز کپ؛ پرتگال نے...
    لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔ انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لے کر اسٹیڈیم پہنچے تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔ جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔ یہی وجہ تھی کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے...
    پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 اسکور کیے اور گرین شرٹس کے لیے 197 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر...
    خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولزکو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا،اس موقع پرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔اگلے مالی سال میں تمام سرکاری ا سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سرکاری اسکولز میں بچوں کو فرنیچر، واش رومز اور پینے کا پانی فراہم کرنا ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں سو فیصد بچوں کو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا، اگلے مالی سال کے...
    پیسوں کی خاطر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن ادھورا چھوڑ جانیوالے سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو ایلیمیٹر میں کیچز چھوڑ فائنل کی دوڑ سے باہر کروادیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میں واپس لوٹنے سے انکار کرکے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کو جوائن کرنیوالے کوشل مینڈس کیلئے لیگ ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی۔ مینڈس گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے تاہم پہلے ہی میچ میں انکی ناقص کارکردگی نے ٹیم کو فائنل سے ہی باہر کروادیا۔ گزشتہ روز ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوشل مینڈس نے پہلے فیلڈنگ...
    گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جنہیں تکنیکی شواہد کے طور...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی20 مقابلوں میں 2024 ابتک 10 اوپننگ پیئرز تبدیل کرڈالے۔ قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے 10 بار اپنے اوپننگ پیئرز کو تبدیل کرکے نیا کمبینشن آزمانے کی کوشش کی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم نے بابراعظم اور محمد رضوان کے اوپننگ پیئر کو توڑا اور نئے جارح مزاج کھلاڑیوں کو موقع دیا۔ مزید پڑھیں: کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا پاکستان نے اوپننگ میں صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان اور عمیر بن یوسف سے آغاز کروایا تاہم ابتک کوئی پیئر کامیاب...
    لاہور: میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سینٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، ملزمان نے جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی تھی۔ ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان آمین، علی رضا اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچز...
    عمران خان کا پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج بھی پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کردیا، بانی پی ٹی آئی نے تحریری موقف تفتیشی ٹیم کو بھجوادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف ہے کہ میرے 8مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں، ان ٹیسٹوں کے ذریعے پراسیکیوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے۔دوسری جانب ڈی ایس پی جاوید آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...
    آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک انوکھی فرمائش کر دی۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور کراچی کنگز کے آفیشل پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کا گالف کھیلنے کے لیے لاہور میں رایا گالف کلب سے رابطہ ہوا۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی بتائیں، ہم نے اس گالف کلب کے بارے میں بہت حیرت انگیز باتیں سنی ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی لکھا کہ میں کئی ہفتوں سے وہاں جا کر گالف کھیلنے کی کوشش کر...
    راولپنڈی: لاہور قلندرز کے سکندر رضا ایک میچ کے بعد انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق سکندر رضا زمبابوے کے طرف سے انگلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ زمبابوے کی ٹیم 2003 کے بعد انگلش سر زمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اتوار کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں سکندر رضا نے 4 رنز بنائے تھے اور وکٹ حاصل کی تھی۔ انگلینڈ اور زمبابوے کے درمیان چار روزہ ٹیسٹ میچ 22 سے 25 مئی ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 10-6 سے ہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا ایران میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوں کہ بنگلہ دیش گروپ میں اپنے 2 میچ ہار چکا ہے اس لیے اب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہفتے کے روز ایران کے خلاف کھیلے گا۔ مزید پڑھیں:...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مبینہ طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو قومی ٹی20  سیٹ اپ میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔ جیو سپر کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ایشیا کپ 2025 اور 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں حال ہی میں باہر کیے جانیوالے ان دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ہوم ٹی20 سیریز میں نئے چہروں کا تجربہ کیا جاسکتا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہیسن طویل مدتی منصوبوں میں قومی ٹی20  اسکواڈ میں اس سینیئر جوڑی کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اور رضوان کو پہلے نیوزی لینڈ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز کیلیے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر لاہور قلندرز میں شامل ہوئے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول متاثر ہوا اور میچز پاکستان سے باہر کروانے پر غور کیا گیا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد میچز کو دوبارہ لاہور اور پنڈی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائزز میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی فائنل سمیت پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کیلیے پاکستان...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج منظر علی گل نے سماعت کی، جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور کہا کہ پولیس کو 9 مئی کے واقعے کے 727 دن بعد پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا یاد آیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پولیس کے ٹیسٹ کروانے کی درخواست سے قبل 21 کیسز میں ضمانت بھی ہو چکی۔انہوں نے کہا کہ جن بیانات پر بانی کے وائس میچ ٹیسٹ کی درخواست دی گئی ان بیانات کو لاہور ہائی کورٹ قانونی قرار دے چکی ہے۔اس...
    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ایلکس ہیلز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہی ہے۔ وہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا، اور مجھے مداحوں اور فرنچائز کی طرف سے جو سپورٹ ملی ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 109 رنز سے کامیابی ان کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے اپریل میں واپس سائن کیا، تو میں واقعی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل کے لیے اسکواڈ کے ساتھ شامل...
    آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ  پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کےلیے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کےلیے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کےلیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس...
    آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان ڈ یوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لئے پاکستان واپس جائیں گے۔آسٹریلوی کھلاڑی نے میڈیا کو پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق کی ہے، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد واپس چلے گئے تھے آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کے لئے پاکستان جانے کا پلان بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کیلئے اتفاق کرلیا ہے۔
    غزہ میں 5 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں اور علاقے میں بچی کھچی خوراک بھی چند ہفتوں میں بالکل ختم ہوجائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ابتک کتنے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو ئے؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا اقوام متحدہ کے غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط کا سنگین خطرہ لاحق ہے جہاں لوگوں کو بقا کے لیے درکار خوراک یا تو ختم ہو چکی ہے یا آئندہ ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ ماہرین کے مطابق غزہ میں تقریباً 5 لاکھ لوگ شدید بھوک کا شکار ہیں جبکہ 10 ہفتوں سے سرحدی راستے بند ہونے کے باعث انہیں کسی طرح کی انسانی امداد...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیو یارک میں پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے، ایسی عمارت نیو یارک میں کوئی اور نہیں جس کے دو راستے ہوں اور مرکزی حیثیت حاصل ہو۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ 19 منزلہ عمارت ہے، کوشش ہے اس پر جوائنٹ وینچر ہو جائے تو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بیچنے سے جو پیسہ ملے گا اس کا فائدہ وقتی تو ہو جائے گا یا کوئی قرض اتر جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ روز ویلٹ نیو یارک پر جوائنٹ وینچر کر لیا جائے جس کا لانگ ٹرم فائدہ ہوگا۔
    لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر...
    دھرم شالہ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں آئی پی ایل میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی حتیٰ کہ کھلاڑی بھی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسٹیڈیم دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد افرا تفری کی صورتحال پیداگئی، آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد افراتفری کی صورتحال میں آئی پی ایل فرنچائزز کی ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا تھا، میچ کے ختم...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے غیرملکی پلئیرز آج اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دبئی منتقل کرنے کیلئے خصوصی پرواز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑی روانہ ہوں گے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں مقامی کھلاڑی روانہ ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدہ صورتحال؛ پی ایس ایل میچز "دبئی" منتقل کرنے کا فیصلہ قبل ازیں پی سی بی نے رات گئے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز دونوں ممالک کے...
    بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد ایک دم کھلبلی مچ گئی۔ آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی۔ ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔ میچ کے ختم ہونے کی وجہ برقی روشنیوں کی خرابی قرار دیا گیا تاہم بعد میں چیئرلیڈر کی ویڈیو نے بھارتیوں کا جھوٹ بے...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آج ہونیوالا میچ منسوخ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور ائیراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے...
    بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو اپنی افواج کے بزدلانہ اقدام کے بعد پاکستانی حملے کا خوف ستانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالا گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ ممبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوابی وار کے خوف سے پہلے ہی بھارت متعدد ایئرپورٹس بند کرچکا ہے جس کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم چندی گڑھ میں پھنس گئی ہے۔ دھرم شالہ میں جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی شہر میں مقیم ہیں، بورڈ کو اس حوالے سے حکومتی ہدایات کا انتظار ہے۔ دوسری جانب گجرات کرکٹ ایسوسی...
    بھارت انتہاپسند حکمراں جماعت کے رکن اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بھی پاکستان مخالفت نے گنگولی اور سنیل گواسکر سے دو ہاتھ اور آگے نکل گئے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد نیوٹرل مقامات پر ہونے والے پاک بھارت میچز بھی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل اے بی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر و حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کیا پاک بھارت میچز ہونے چاہیئں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس واقعے کے بعد تمام کرکٹ روابط کو معطل...
    لاہور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جاری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیلنج کپ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اور باصلاحیت کرکٹر علیم خان میدان میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران علیم خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، گراونڈ میں موجود ساتھی کھلاڑی اور عملہ فوری طور پر متحرک ہوا اور علیم کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹروں کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ علیم خان ایک پرجوش اور محنتی نوجوان کرکٹر تھے جنہوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک سطح پر اچھی کارکردگی دکھا کر کوچز اور سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی تھی، ان...
    بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ کے میچ کے دوران 24 سالہ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔پی سی بی کے مطابق 5 مئی کو بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم خان اچانک حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے انتقال کرگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان فاسٹ بولر علیم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ بنوں کے رہائشی 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی ہے۔امپائر انعام اللّٰہ خان کے مطابق علیم خان میچ کے دوران بولنگ...
    لاہور: کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو ہلکے پھلکے انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اتوار کی رات قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز نے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد وارنر نے جہاں اپنی ٹیم کی جیت کی تعریف کی وہیں شاہین کی پچ سے متعلق پیشگوئی کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا۔ وارنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "شاہین نے کہا تھا کہ پچ اسپن کرے گی لیکن یہاں تین میچوں میں ایک گیند بھی نہیں گھومی۔ میں ان کی بات پر حیران رہ گیا تھا۔" بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود تھا جس میں لاہور قلندرز...
    کراچی:رائل چینلنجرز بنگلورو کے ہاتھوں چنئی کی 2 رنز سے شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے پرستاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ چناسوامی اسٹیڈیم میں ہفتے کو منعقدہ مقابلے میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملے کہے گئے۔ زیرگردش ویڈیو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر چنئی کا ایک پرستار آئی پی ایل 2003 کی ٹرافی تھامے ہوئے دھونی کا پوسٹر اٹھائے کھڑا تھا۔ اس کی بنگلورو کے پرستاروں سے تکرار شروع ہوگئی جس کے بعد بنگلورو کے دو پرستار اس سے جھگڑ پڑے جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ ابھی تک لڑائی کی اصل بات سامنے نہیں آئی لیکن فریقین ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں، بنگلورو کی ٹیم اب 13 مئی کو...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش میں کرکٹ میچ کی آخری گیند پر ہونے والا جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا اور بیٹ سے کیے گئےتشدد کے نتیجے میں 18 سالہ کھلاڑی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں کرکٹ کے میچ کی آخری گیند پر دو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس دوران 18 سالہ کھلاڑی کو بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق میچ کی آخری گیند پر جھگڑا دو کھلاڑیوں ونیش شرما اور شکتی کے درمیان ہوا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ونیش شرمار نے شکتی پر بیٹ سے حملہ...
    لالیگا میچ کے دوران برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نزاریو کیخلاف مداحوں کے منفرد احتجاج نے سوشل میڈیا کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات لا لیگا میں پیش آنے والا واقعہ فٹبال دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ریئل ویلاڈولڈ کے مداحوں نے اپنے ہی کلب کے صدر رونالڈو نزاریو کے خلاف انتہائی منظم اور ڈرامائی احتجاج ریکارڈ کروایا۔ میچ کے 12ویں منٹ میں ہزاروں مداحوں نے اسٹیڈیم کے اندر 500 یورو کے تقریباً 60 ہزار سے زائد جعلی نوٹ میدان پر پھینکے، ان جعلی نوٹوں پر رونالڈو کی تصویر نمایاں تھی۔ مزید پڑھیں: 64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ واقعہ کے بعد میچ کو کچھ دیر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے امراض خون کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے انجکشن کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی امپورٹڈ دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے امراض خون کے جعلی انجکشن کی سیل و استعمال پر پابندی لگا دی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے روہپیلک انجکشن کا ریپڈ الرٹ جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ روہپیلک ہیومن اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کی دوا ہے، انجکشن سوئس کمپنی سی ایس ایل بیہرنگ کا تیارکردہ ہے۔ ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جعلی روہپیلک انجکشن کی اطلاع دی ہے، ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹ میں جعلی انجکشن دستیاب ہے،انجکشن کا بیچ 100669751 P جعلی ہے۔ ڈریپ کا کہنا تھا کہ انجکشن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر پابندی کے بعد جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارت کے اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں ہٹادیں تھی۔ اب ردعمل میں پاکستان نے بھی بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی لائیو اسٹریمنگ بند کردی ہے۔ بھارت میں پی ایس ایل کی طرح پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان میں انڈین پریمئیر لیگ کے میچز...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش اور ایشیاکپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش کی جانب سے پاکستان کی طرف جھکاؤ نے معاملات کو الجھا دیا ہے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کا پڑوسی ممالک کے ساتھ کرکٹ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا...
    بیس بال میچ کے دوران اسٹینڈ میں بیٹھا ایک شائق 20 فٹ بلندی سے گرگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 اپریل کو امریکی ریاست پٹسبرگ میں کھیلے جارہے بیس بال مقابلے میں ایک شائق کو اسٹینڈ سے گرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلیچرز ٹیم کا مداح 20 فٹ (تقریباً 7 میٹر) اونچائی سے گرا، جس کے باعث شدید زخمی ہوا۔ میچ کے دوران شائق کے گرنے کے بعد ایمبولنس کے ذریعے اُسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اسکی حالت نہایتی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد کھلاڑیوں نے شائق کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  
    بنگلادیش کیخلاف 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں نائب کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام بنگلادیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کرکٹر کو موقع دینے کے حامی ہیں، اس لیے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیریز میں اوپننگ کیلئے بابر اور رضوان کے علاوہ دیگر کئی ناموں پر غور کررہی ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری  نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابراعظم اور رضوان کو آرام...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے یوزویندر چہل کی چنائی سپر کنگز کیخلاف ہیٹرک کے بعد آر جے مہوش کا ردعمل وائرل ہوگیا۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز نے چنائی سپر کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں یوزویندر چہل ہیٹرک اسکور کی، انہوں نے دیپک ہودا، انشول کمبوج اور نور احمد کی وکٹیں لیں۔ یوزویندر چہل کی یہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پہلی ہیٹرک تھی۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل میچ کے بعد یوزویندر چہل کی ہیٹرک پر آر جے مہوش نے ردعمل دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں...
    بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر نوجوان کو ہندوتوا کے جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگلور شہر کے بھاترا کلورتی مندر کے قریب پیش آیا جہاں کرکٹ کا میچ جاری تھا۔ میچ کے دوران کسی بات پر مقتول نوجوان کا سچن نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر وہ اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔ تشدد پر مائل اس ہجوم نے لاٹھی، ڈنڈے اور راڈوں سے حملہ کردیا۔ بہیمانہ تشدد سے لڑکے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے کھیل کے میدان پر پہنچ کر لاش کو برآمد کرکے قتل کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 3 افراد فرار ہوگئے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے میں عثمان خان کو گزشتہ میچ کا تھپڑ یاد آگیا،عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد عثمان خان کی طرف جشن منانے کے لیے آئے تو وہ دور بھاگ گئے۔ 22 اپریل کو لاہور قلندر کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد جذباتی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ آئے تو وکٹ کیپر عثمان خان کے پاس ہاتھ پر ہاتھ مارنے (ہائی فائیو دینے) تھے تاہم وکٹ لینے کے بعد غصے سے بھرے عبید شاہ کا ہاتھ ان کے سر پر جا لگا تھا، اس واقعے میں عثمان خان کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ زمین پر گر گئے۔ تاہم انجری کے بعد بھی عثمان شاہ نے...
    سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔ میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے...
    پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچ کے بعد کی تقریب میں دلچسپ غلطی کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رمیز راجہ نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے بعد بہترین کیچ پکڑنے کا انعام جوش لٹل کو پیش کرتے ہوئے غلطی سے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے بجائے آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) کہہ دیا۔ HBL PSL ❌HBL IPL ✅ Best Catch of the "HBL IPL" ~ Ramiz Raja does it again ???? pic.twitter.com/mbt2mFdGzP — Richard Kettleborough (@RichKettle07) April 23, 2025 رمیز راجہ کی زبان پھسلنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر یہ موضوعِ بحث...
    ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے ہی وکٹ کیپر عثمان خان کو جذبات میں منہ پر ہاتھ دے مارا۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی اور یوں سلطانز نے 33 رنز سے ٹورنامنٹ میں اپنی فتح پائی۔ میچ کے دوران میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد جذباتی سیلیبریشن کرتے ہوئے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا،...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے ہی وکٹ کیپر عثمان خان کو جذبات میں منہ پر ہاتھ دے مارا۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی اور یوں سلطانز نے 33 رنز سے ٹورنامنٹ میں اپنی فتح پائی۔ میچ کے دوران میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد جذباتی سیلیبریشن کرتے ہوئے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا،...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز جہاں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز ایک منفرد منظر بھی دیکھنے میں آیا جب بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھ کر طالبعلموں کے پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جب ایک مداح نے اساتذہ کی اس غیر معمولی لگن کو کیمرے میں قید کر لیا۔ تصویر میں ٹیچر پوری توجہ کے ساتھ اسٹیڈیم کے ہنگامے کے باوجود پرچے چیک کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو اساتذہ کی انتھک محنت اور ذمہ داری...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پپی ایل) کے دوران راجستھان رائلز کی لکھنو سپر جائینٹس کے ہاتھوں محض 2 رنز سے شکست کے بعد اول الذکر ٹیم کو میچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔ جے پور میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے 181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 29 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناکر میچ میں ناکام رہی۔ یہ بھی پڑھیے: 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟ اس شکست کے بعد سری گنگانگر سے ممبر قانون ساز اسمبلی جیدیپ بیہانی نے میچ میں مبینہ میچ فکسنگ کا عندیہ دیا ہے۔ جیدیپ بیہانی حکومت کی طرف سے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو دوران میچ گراؤنڈ میں پیپر چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میچ کے دوران جب کمیرہ خاتون پر پڑا تو وہ توجہ کا مرکز بن گئیں اور کمنٹیٹر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ٹیچر بچوں کے پیپرز چیک کر رہی ہیں اور اگر یہ زیادہ پرجوش ہوئیں تو ایک آدھا اسٹوڈنٹ کو ویسے ہی پاس ہو جائے گا‘۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ استاد اپنی ڈیوٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔   View this post on...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک...