پی ایس ایل میچز اس بار پشاور میں ہوں گے، شفیع جان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اس بار پشاور میں ہوں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شفیع جان نے کہا کہ آج اعلیٰ سطح اجلاس میں معیشت اور امن و امان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امن و امان بہتر ہوتے ہی سروسز سول انتظامیہ کے حوالے کی جائیں گی۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے میچز اس بار پشاور میں ہوں گےجبکہ ایونٹ کے روڈ شوز بھی صوبے کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔
دوسری طرف مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں خیبر پختونخوا کے مالی مسائل تفصیل سے زیر بحث آئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا واجب الادا حصہ مل جائے تو کئی بڑے مالی مسائل حل ہو سکتے ہیں، ضم اضلاع کے لیے موجودہ مالی وسائل ناکافی ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ آئندہ مالی مسائل کے حل کے لیے تجاویز دی گئی ہیں، وفاق اور صوبہ مل کرمتاثرہ علاقوں کے مالی نقصانات کا ازالہ کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا نے کہا کہ کہا کہ ا ہوں گے
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔