— تصویر بشکریہ رپورٹر

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد علی مصطفیٰ ڈار کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس مقرر ہونے پر مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے مبارکباد پیش کر دی۔

مریم نواز کے علی ڈار کو مشیر برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسپیشل انیشی ایٹوز مقرر کرنے کے فیصلے کو سیاسی و اوورسیز حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے علی ڈار کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقرری مکمل طور پر میرٹ، قابلیت اور جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔

ملک نور اعوان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ علی ڈار جدید ٹیکنالوجی خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں گہری علمی سمجھ بوجھ اور مستقبل بین وژن رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی ترقی، شفاف حکمرانی اور عوامی سہولتوں کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے میں علی ڈار جیسے باصلاحیت نوجوان کا انتخاب پنجاب کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس تقرری کے ذریعے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میرٹ اور اہلیت پر یقین رکھتی ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاپان نے امید ظاہر کی کہ علی ڈار اپنی علمی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب میں ڈیجیٹل اصلاحات، جدید پالیسی سازی اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

ملک نور اعوان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھی اس بہترین انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان اور باصلاحیت قیادت کو آگے لا کر صوبے اور ملک کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں۔

ان کے مطابق ایسے فیصلے ناصرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملک نور اعوان نے مسلم لیگ ن علی ڈار ڈار کو

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف